سپریم کورٹ میں دریاؤں، نہروں کے کناروں پر شجرکاری سے متعلق کیس کی سماعت
سپریم کورٹ نے ٹین بلین ٹری سونامی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی کو فوری طلب کرلیا۔
عدالت نے کہا سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی بلین ٹری منصوبے کا سارا ریکارڈ لے کر آئے۔
عدالت نے سندھ حکومت کی طرف سے رپورٹ نہ آنے پر سرزش کرتے ہوئے سدھ حکومت کو جھیلوں اور شاہراؤں کے اطراف بھی درخت لگانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے خیبرپختونخوا کے سیکریٹری ماحولیات کی بھی سر زنش کی۔
سپریم کورٹ نے سیکریٹری ماحولیات سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کو تو سیدھا جیل بھیج دینا چاہیے، کمراٹ میں کٹتے ہوئے درخت خود دیکھ کر آیا ہوں کمراٹ میں ہزاروں درخت کاٹے جا رہے ہیں۔
سیکرٹری نے بتایا مقامی آبادی کو درجہ حرارت کم ہونے پر درخت کاٹنے کا کوٹہ دیا جاتا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،