نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمدنے کہا ہے کہ ریونیو کھلی کچہری کا مقصد عوام کے ریونیو مسائل فوری ایک ہی جگہ پر حل کرنا ہے انہوںنے کہاکہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کاشتکاروں ، کسانوں اور زمیندارو ں وغیرہ کے ریونیو مسائل کے فوری حل کیلئے ہر ماہ ریونیو کھلی کچہری کے انعقادکو یقینی بنایا ہے یہ بات انہوںنے

تحصیل کونسل ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ ماہانہ ریونیو کھلی کچہری کے شرکاءسے خطا ب کرتے ہوئے کہی انہوںنے مزید کہاکہ افسران ریونیو امور میں تاخیری حربے استعمال نہ کریں

ورنہ سخت ایکشن لیاجائے گا کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ، اے ڈی سی آر احمد حسن رانجھا ، اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت اور دیگر ریونیو عملہ اور افسران ریکارڈ سمیت موجود تھے کمشنر نے کہاکہ

کسانوں و کاشتکاروں کے ریونیو امور فوری طو رپر نمٹانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کھلی کچہری میں عورتوں و مردوں نے ریونیومسائل سے متعلق اپنی درخواستیں ڈپٹی کمشنر کو پیش کیں

جن پر موقع پر احکامات صادر کیے گئے او ر درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے مسائل کو حتمی طو رپر موقع پر حل کرنے کی کوششیں کی گئیں کھلی کچہری میں لوگوں نے اراضی ریکارڈ ،

اجراءفرد ملکیت ، گوشوارہ ، درستگی نام ، فرد بدر ، انتقالات اراضی اور رجسٹریوں بارے درخواستیں پیش کیں جن پر احکامات جاری کیے گئے

دریں اثنا حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کی تمام تحصیلوں میں بھی ریونیو عوامی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاگیا۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے نماز فجر کے بعد شہر میں صفائی ، سیوریج اور دیگر میونسپل سروسز و مسائل کا جائزہ لینے کیلئے دوروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

انہوں نے صبح سویرے میٹروپولیٹن کارپوریشن ، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اوردیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان شہر کے اندرونی بلاکس ،

مانکہ کینال، سٹی پارک ، سرکٹ ہاوس اوردیگر نزدیکی کالونیوں کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت

ضلعی چیئرمین انسانی حقوق حذیفہ قاسمی بھی ہمراہ تھے کمشنر نے صفائی اور سیوریج کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے

افسران کی سرزنش کی انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

کارپوریشن اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران بھی علی الصبح فیلڈ میں نکلیں او رموقع پر خاکروب اور ملازمین کی حاضری چیک کریں انہوں نے کہاکہ

عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے سیل اور ہیلپ لائن کو فعال کیاجائے کمشنر نے مختلف علاقوں کے معائنہ کے دوران میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے احکامات بھی جاری کیے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ریونیو شعبہ میں جعلسازی روکنے اور شفافیت مزید بہتر کرنے کیلئے سٹامپ فروشوں کو بھی آن بورڈ لے لیاگیاہے

اور سٹامپ فروشوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کے ساتھ سمارٹ کارڈ کا بھی اجراءکر دیاگیا ہے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد

ممبر بورڈ آف ریونیونصیر احمد ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے سٹامپ فروشوں میں سمارٹ کارڈ تقسیم کیے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افسران نے کہاکہ سمارٹ کارڈ کے ذریعے شہریوں کی جائیداد کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ خریدوفروخت میں جعلسازی روکنے میں مدد ملے گی

انہوںنے کہاکہ آن لائن ریکارڈ اور سمارٹ کارڈ سے کوئی بھی شخص جائیداد کی دستاویزات میں ہیرا پھیری نہیں کر سکے گا

جائیداد کی خریدوفروخت کیلئے پچھلی تاریخوں کے سٹامپ پیپر استعمال کرنے کی دو نمبری بھی ختم ہو جائے گی

سٹامپ پیپر پر کمپیوٹر نمبر اور تاریخ درج ہوگی حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر

سٹامپ پیپر پر کمپیوٹرائزڈ نمبر درج ہونے سے دوسرے اضلاع کے سٹامپ پیپر بھی استعمال نہیں ہو سکیں گے ۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں قومی پولیو مہم کے پہلے روز 4764خانہ بدوش سمیت 223013بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیئے گئے

مجموعی طو رپر پہلے روز کا 95.91فیصد ٹارگٹ پورا کر لیا گیا گھروں میں موجود نہ ہونے والے 16816بچوں کو اگلے روز تلاش کر کے حفاظتی ویکسین پلائی جائے گی

یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت گزشتہ شب پہلے روز کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہربچہ اہم ہے مائیکروپلان کے تحت تمام ٹارگٹ بچوں کو قطرے پلائے جائیں ڈور اور فنگر مارکنگ یقینی بنانے کے ساتھ ضروری ریکارڈ مرتب کیا جائے

انہوں نے کہاکہ مہم میں عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی حفاظتی ویکسین نہ پلانے والے خاندانوں اور فرد کی نشاندہی کی جائے

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ پہلے روز پانچ سال تک کے 232526بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا تھا

انہوںنے بتایاکہ پہلے روز 244120او پی وی ڈوز بھی دی گئی اجلاس میں متعلقہ امور کاجائزہ لینے کے ساتھ حل کیلئے احکامات بھی جاری کیے گئے ۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب خواتین پر تشدد روکنے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے کسی بھی قسم کے تشدد کی شکار خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے قانونی معاونت کے

ساتھ کونسلنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی حقوق نسواں کے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ خواتین اپنے حقوق اور متعلقہ قوانین سے متعلق آگاہی رکھیں

یہ بات ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری نیشنل جسٹس اینڈ پیس کونسل رقیہ رمضان ایڈووکیٹ ،

لاءآفیسر بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا محمد رانا ایڈووکیٹ، سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی اور دیگر نے سوشل ویلفیئر کے دارالامان میں مقیم خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

انہوںنے کہاکہ دارالامان میں 16روزہ آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا

جس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے اس موقع پر خواتین نے اپنے مسائل بھی بیان کیے ۔


ڈیرہ غازیخان

بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت علماءکرام کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ سے ملاقات، امن و امان اور معاشرتی برائیوں کے خلاف مل کام کرنے کا عزم۔

گزشتہ روز بین المذاہب ہم اہنگی کے عہدیداروں چیئرمین اقلیتی برادری سلیم الیاس، مولانا عبدالغفوری سیفی،

پی ٹی آئی رہنما سرار احمد خان نیازی،ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان علماءکونسل حافظ محمد عمر فاروق مکی، مخدوم محمد زاہد قریشی،

قاری محمد اسلم لُنڈ، ڈاکٹر فدا حسین ملکانی، ملک اللہ وسایا گنب، وقار خان چانڈیہ، قاری محمد یونس

حاجی لطیف سپل و دیگر نے ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ دوران ملاقات ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے پروگرام پرواز شاہین اور فلاح انسانیت میں علماءکرام

کو شمولیت کی دعوت دی اور علماءکرام نے بخوشی قبول کر لی ۔ آخر میں ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔


ڈیرہ غازیخان

وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل کی رہائش گاہ کے سامنے پی آئی اے دفتر روڈپر سیوریج کا گندا پانی جوہڑ کا سماں پیش کرنے لگا۔

اقتدار میں آنے کے باوجود بوسیدہ سیوریج پائپ لائن کامسئلہ تین سال سے حل نہ ہوسکا۔ کاروبار تباہ۔

شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی۔ بدبو اور گندگی سے سانس لینا محال۔ علاقہ مکین سراپا احتجاج۔

سیاسی نمائندوں اور کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے وسط میں واقع اہم ترین گنجان روڈ جس کے کچھ فاصلے پر وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل کا

گھر ہے اس وقت پی آئی اے آفس کے سامنے والا روڈجس پر الیکٹرانکس،

موبائل مارکیٹ، گارمنٹس شاپ قائم ہیں پرکھڑا سیوریج کا گندا پانی جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔

بدبو اور تعفن سے مختلف امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ تاجر برادری سمیت روڈ سے گزرنے والی عوام شدید پریشانی کا شکارہے۔

شہریوں کےپیدل گزرنے تک کا راستہ تک نہیں ہے۔ روڈ پرسیوریج کے مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے کی وجہ سے بے شمارموٹرسائیکل سوارشہری ان میں گر کر زخمی ہوچکے ہیں۔

مقامی تاجروں اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے انکےمسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کریں۔

اس اہم روڈ کی بوسیدہ پائپ لائن کئی سالوں سے بیٹھ چکی ہے۔ آئے روز گندا پانی سڑک پر جمع ہوجاتا ہے۔

موبائل مارکیٹ کے جاوید، اسمعیل، مجاہد، نوازش، کرم داد، وسیم وغیرہ اورتاجروں کا کہنا ہے کہ تاجر بیچاروں کا کورونا کی وجہ سے کاروبار پہلے ہی ٹھپ ہوچکاہے۔

اوپر سے سیوریج اور روڈ کے یہ مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے گاہک اس طرف کا رخ نہیں کرتے۔

موبائل مارکیٹ کے تاجروں کا مزیدکہنا ہے کہ اس روڈ پرڈیرہ غازی خان کی سب سے بڑی موبائل مارکیٹ ہے جوکہ مسائل سے دوچار ہے

انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار،کمشنر ڈاکٹر محمد ارشاد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلہ کو فوری نوٹس لیں۔ اور سیوریج پائپ لائن کی تبدیلی کے لئے فنڈز کا اجراء کریں۔


ڈیرہ غازیخان

پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدروسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ استعفیٰ

جیل بھرو تحریک اور لانگ مارچ سمیت تمام آپشن موجود ہیں پی ڈی ایم حالات کو مد نظر رکھ کر اپنے پتے شو کرے گی

انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر حکومت نے آئین حدود میں رہ کر جلسوں کی اجازت نہ دی تو سخت ردعمل دینگے وہ ڈیرہ غازی خان میں جے یو آئی کے

مقامی رہنما عبدالعزیز کے صاحبزادے قاری جنید عزیز بلوچ کی تقریب ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے

اِس موقع پر سینٹرمولانا عطاءالرحمن ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمدامجد خان ، مولانا اقبال رشید جماعت اسلامی کے رہنما شیخ عثمان فاروق

عبدالسلام ناصر،ملک فیض محمد ، قاری جمال عبدالناصر ، مولانا فہد عزیز بلوچ سمیت دیگربھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ

موجودہ حکومت عددی اکثریت کھوکر فضاءمیں کھڑی ہے اور حکومت کاآئینی طور پر قائم رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں ہے

جبکہ عمران خان کی سلیکٹیڈ حکومت نے جو عوامی خدمت کے دعوے کیے تھے وہ اڑھائی سال گزر جانے کے

باوجود پورے نہیں ہو سکے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پیچھے کھڑی قوتیں ابتک اسے مضبوط سہارا دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ

آئینی ادارے کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہناتھا کہ پوری قوم ایک طرف اور ایک ادارہ اپنے شو پیس کیساتھ مخالف سمت میں کھڑا ہے

للہ کرے انہیں جلد سمجھ اور ہوش آئے اور وہ قوم کیساتھ کھڑے ہوں ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالغفور حیدری کاکہناتھاکہ مائنس عمران ،

استعفیٰ ،جیل بھرو تحریک اور لانگ مارچ سمیت تمام آپشن موجود ہیں پی ڈی ایم حالات کو مد نظر رکھ کر اپنے پتے شو کرے گی انہوں نے کہا کہ

حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور حکمرانوں کو سمجھ آگئی ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک انکے اقتدار کے خاتمے کاسبب بن سکتی ہے

انہوں نے کہا کہ تمام تر حکومتی پابندیوں پکڑ دھکڑ کے باوجود ملتان میں پی ڈی ایم کاتاریخی جلسہ ہوا ہے مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ

اگر حکومت نے 13 دسمبر کے لاہور جلسے کی آئینی دائرہ میں رہ کر اجازت نہ دی تو ہم سخت ردعمل دینگے انہوں نے کہا کہ

لاہور کاجلسہ فیصلہ کن ہوگا اور پی ڈی ایم لاہور میں اپنے اگلے لائحہ عمل کااعلان کرے گی۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈ میں ریجن کی تاریخ کی2کروڑ89لاکھ روپے کی ریکارڈ ریکوری،ریجن کے چاروں اضلاع میں سنگین وارداتوں کی شرح کم

جبکہ ٹریس کرنے کی شرح کئی گنا زیادہ ہو گئی،ضلع لیہ میں سونے کے دو تاجروں کے ڈکیتی کے دوران دوہرے قتل کی واردات کے ملزمان کی گرفتاری

چھینے گئے سونے چاندی کی ریکوری،غیر قانونی قبائلی جرگہ منعقد کرنے 9بچوں کی ماں کے قتل کا فیصلہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کو ملکی و عالمی میڈیا میں

بھر پور پذیرائی ملی،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈ میں کام کرنے والی ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،

مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور پولیس کی ماہ نومبر میں کارکردگی انتہائی تسلی بخش اور اطمینان بخش رہی

ریجن کی تاریخ میں 2کروڑ89لاکھ روپے مالیت کے مسروقہ سامان و نقدی کی ریکارڈریکوری ہوئی،

سونے کے2تاجروں کے دوہرے قتل میں ملوث بین الا ضلاعی ڈکیت گینگ کے ارکان کے علاوہ قانون شکنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث 675 ملزمان گرفتار ہوئے

ماہ نومبر میں ضلع ڈی جی خان میں 101خطرناک ملزمان گرفتار ہوئے جن سے مختلف سنگین وارداتوں میں 53لاکھ59ہزار3سو روپے کا مال مسروقہ بر آمد ہوا،

ضلع مظفر گڑھ میں گرفتار ہونے والے 202خطرناک ملزمان سے پولیس نے ایک کروڑ38لاکھ46ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کیا،

ضلع لیہ میں ماہ نومبر کے دوران 34خطرناک ملزمان گرفتار ہوئے جس نے 86لاکھ 93ہزار روپے مالیت کا چھینا جانے والا سامان بر آمد ہوا،

ضلع راجن پور میں 238خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار ہوئے جن سے پولیس نے 10لاکھ58ہزار روپے مالیت کا چھینا جانے والا سامان بر آمد کیا،

ماہ نومبر میں ریجن کے چاروں اضلاع میں آر پی او کی طرف سے منشیات کے خلاف شروع کی گئی

خصوصی مہم کے دوران 5من 2کلو625گرامن چرس،5کلو15گرام ہیروئن،33کلو 28گرام افیون اور بھاری مقدار میں شراب بر آمد کی،برآمد کی گئی منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے،

ماہ نومبر کے دوران آر پی او فیصل رانا اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے جب انہوں نے 9بچوں کی ماں کو کاروکاری قرار دے کر قتل کرنے کا فیصلہ دینے والے

غیر قانونی قبائلی جرگہ کے سرپنچ سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر کے متاثرہ خاتون جاڑنہ بی بی اور اس کی فیملی کو مکمل سیکورٹی فراہم کی،

آر پی او فیصل رانا کی خصوصی توجہ کی وجہ سے ڈی جی خان ریجن میں خود کشیوں کے لئے استعمال ہونے والے ”کالا پتھر“ کی خرید و فروخت کے خلاف بھر پور مہم چلائی گئی

جس کے بعد اس زہر کی خرید و فروخت میں کمی واقع ہوئی جس سے خود کشیوں کے واقعات میں بھی نمایاں کمی ہوئی


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا نے علیحدہ علیحدہ کاروائی کرتے ہوئے

منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی میں ملزم ریاض احمد ولد امام بخش قوم جتوئی سکنہ موضع ہزارہ کو 2230 گرام چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

دوسری کاروائی میں ملزم محمد اسلم سے 90 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لیا۔ پولیس تھانہ جھوک اترا میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لئے

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں

اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیے ہوئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ کالا کی کاروائی 02 مجرمان اشتہاری گرفتار، جبکہ ایک اور کاروائی میں گم شدہ 50 ہزار روپے مالیتی موبائل فون برآمدتفصیلات کے مطابق

تھانہ کالا پولیس نے علیحدہ علیحدہ کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے زیادتی کرنے والا مجرم اشتہاری محمد عمر ولد غلام حیدر قوم گھمرانی سکنہ شادن لنڈ کو لاہور سے گرفتار کر لیا

ایک اور مجرم اشتہاری حفیظ لبھو ولد عبدالعزیز قوم سربانی جو کہ تھانہ کالا پولیس کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا

کو گرفتار کر لیا جبکہ اسی طرح ایک اور کاروائی میں گم شدہ موبائل فون مالیتی 50 ہزار روپے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا رانا اقبال کا کہنا تھا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی سربراہی میں ہم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

About The Author