نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیا گو میرا ڈونا کا شمار فٹ بال کے آل ٹائم گریٹس میں کیا جاتا ہے

فیفا نے میرا ڈونا کو برازیل کے پیلے کے ہمراہ صدی کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا۔

ڈیا گو میرا ڈونا کا شمار فٹ بال کے آل ٹائم گریٹس میں کیا جاتا ہے

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے میرا ڈونا کو برازیل کے پیلے کے ہمراہ صدی کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا۔

لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو ارمانڈو میراڈونا 30 اکتوبر 1960 کو ارجنٹائن میں پیدا ہوئے

بیس اکتوبر1976 میں فٹ بال کیرئیر کا آغاز کیا

بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے

تعلق رکھنے والے ڈیاگو میراڈونا کا شمار فٹ بال کے آل ٹائم گریٹس میں ہوتا ہے۔

میرا ڈونا نے اپنے پیشہ ورانہ فٹ کیرئیر میں بوکا جونیئرز

ایف سی بارسلونا اور ارجنٹائن کے لیے مختلف اعزازات حاصل کیے۔

ارجنٹائن کی طرف سے 91 مقابلوں میں شرکت کی اور 34 گول کیے۔

میرا ڈونا نے 1982ء، 1986ء، 1990ء اور 1994ء کے فٹ بال عالمی کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کی نمائندگی کی۔

میرا ڈونا نےسنہ انیس سو چھیاسی کے عالمی کپ میں ارجنٹائن کی قیادت کی اور فائنل میں مغربی جرمنی کو شکست دے اپنے ملک کو عالمی چیمپیئن بنا دیا۔

میراڈونا نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

کوارٹر فائنل میں انگلستان کے خلاف دو گولوں نے میرا ڈونا کو ایک افسانوی حیثیت دے دی۔

ٹیلی وژن ری پلے نے ثابت کیا کہ میرا ڈونا نے پہلا گول اپنے ہاتھ سے کیا تھا۔

سنہ انیس سو اکانوے میں اٹلی میں کوکین کے لیے ایک ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد میرا ڈونا کو 15 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا

جبکہ 1994ء کے عالمی کپ کے دوران بھی میرا ڈونا منشیات کے استعمال کے باعث پابندی کا شکار بنے۔

میرا ڈونا نے 30 اکتوبر 1997ء کو دنیائے فٹ بال کو خیرباد کہہ دیا۔

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے میرا ڈونا کو برازیل کے پیلے کے ہمراہ صدی کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا۔

About The Author