پشاور:جمیعت علمائے اسلام ف خیبر پختونخوا کےامیر مولانا عطاءالرحمان نے کہاہے کہ 31اکتوبر کو دو قافلوں کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہونگے،جنوبی اضلاع کے قافلے کوہاٹ کے راستے اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ باقی تمام اضلاع کے قافلے بہ ذریعہ جی ٹی روڈ نوشہرہ سے گزر یں گے۔
آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان نے دیگر پارٹیز کے رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کی یقین دہانی کے بعد آزادی مارچ ہر حال میں ہوگا ۔
مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے مشاورت کے بعد 27 اکتوبر کو کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی ہوگی، ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد اس آزادی مارچ میں شرکت کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے قافلوں کو روکنے کی کوشش کی تو پختون روایات کے مطابق جواب دینگے،آل پارٹیز کانفرنس جمیعت علماء اسلام کے آزادی مارچ کی مکمل تائید کی حمایت کرتی ہے۔
مولانا عطاءالرحمان نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ اسلام آباد میں طے کرینگے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انصار لاسلام مسلح جماعت نہیں ہے،اگر کوئی گرفتاری ہوئی تو ضلع کو بند کر دینگے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار بابک نے اس موقع پر کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری ہوئی تو مارچ کی قیادت اسفندیار کرینگے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور