نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں موسم کروٹیں بدل رہا ہے

کہیں خون جما دینے والی سردی تو کہیں شدید گرمی کا راج ہے

دنیا بھر میں موسم کروٹیں بدل رہا ہے

کہیں خون جما دینے والی سردی تو کہیں شدید گرمی کا راج ہے۔

قطب شمالی سے اٹھنے والی یخ بستہ ہواؤں سے یورپ برف سے ڈھک گیا

روس میں شدید برفانی طوفان کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی

کئی فٹ برف پڑنے سے نظام زندگی مفلوج اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

سوئٹرز لینڈ میں بھی شدید برفباری نے خوبصورت پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بکھیر دی

شہریوں نے سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے اسکئینگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا

برطانیہ، آسٹریا اور جرمنی کے مختلف علاقوں میں بھی موسم انتہائی سرد ہے

چین میں موسم سرما کے حسین نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں

موسم تبدیلی کے اثرات نئی دہلی میں بھی پائے گئے ہیں جہاں 17 سال بعد نومبر سب سے سرد ترین مہینہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں موسم کے تیور مختلف ہیں ۔

درجہ حرارت پچاس ڈگری سیٹی گریڈ پر پہنچنے سے محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو آنے کا خدشہ ظاہر کردیا

رواں ہفتے جنوبی آسٹریلیا، ریاست وکٹوریا اور نیو ساوتھ ویلز میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

About The Author