نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اورٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

قومی ٹیم کونیوزی لینڈ کے ہاتھوں لگا تار6 ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اورٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔۔

قومی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز پر نگاہیں جما لیں ہیں

قومی ٹیم کونیوزی لینڈ کے ہاتھوں لگا تار6 ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔۔

دو ٹیسٹ میچزپر مشتمل سیریز کا آغاز چھبیس دسمبر سے ہوگا۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ پر مجموعی طور ٹیسٹ اور ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں برتری حاصل ہے

تاہم گذشتہ کچھ 9 برس کے دوران کیویز کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی مایوس کن رہی ہے

آخری مرتبہ قومی ٹیم نے جنوری2011میں مصباح الحق کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی

اس کے بعد 2 سیریز کیویز نے اپنے نام کیں جبکہ ایک سیریزبرابر رہی۔

2014میں متحدہ عرب امارات میں 3 میچز کی سیریز 1-1 سے ڈرا ہوئی، 2016 میں نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی 2 میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو ناکامی ہوئی، 2018 میں یواے ای

میں کیویز کو 3 میچز میں 0-2 سے فتح ملی۔۔

حالیہ برسوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ہوم گراؤنڈز پر ناقابل شکست بن چکی ہے،

جسےآخری مرتبہ 2016 میں جنوبی افریقہ سے شکست ہوئی۔ اس کے بعد لگاتار 6 سیریز اپنے نام کیں،

نیوزی لینڈ نے 2 بار انگلینڈ کو جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور بھارت کو ایک ایک مرتبہ زیر کیا،

اس دوران نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 12 میں سے 9 ٹیسٹ جیتے اور 3 ڈرا ہوئے،

اس طرح کیوی ٹیم پچھلے4 سالوں کے دوران اپنے ہوم گراؤنڈ پر ناقابل شکست ہے۔۔

About The Author