نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عراق اور سعودی عرب کے درمیان عرعر سرحد 30 سال بعد دوبارہ کھول دی گئی

سعودی عرب کی جانب سے بھی ایک وفد نے بارڈر پر سعودی سائیڈ کا افتتاح کیا۔

عراق اور سعودی عرب کے درمیان عرعر سرحد 30 سال بعد دوبارہ کھول دی گئی

عراقی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام اور عراق میں سعودی سفیر نے عر عر بارڈر

کراسنگ کھولنے کی تقریب میں شرکت کی

جبکہ سعودی عرب کی جانب سے بھی ایک وفد نے بارڈر پر سعودی سائیڈ کا افتتاح کیا۔

عراق سعودی بارڈر عام عوام اور تجارت کیلئے کھلا رہے گا۔

عرعر بارڈر کراسنگ سعودی سرحدی شمالی صوبے کا صدر مقام ہے

جہاں سے عراق کے سرحدی علاقے النخیب سے دونوں ممالک کی سرحد ملتی ہے۔

اس سے قبل یہ کراسنگ عراقی حجاج کرام کیلئے کھولی جاتی رہی ہے

تاہم 1990 میں سعودی عرب کی جانب سے سرحد بند کردی گئی تھی۔

About The Author