ستمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جمعیت علمائے اسلام(ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ

باوثوق ذرائع کے مطابق انصارالاسلام کالعدم قرار دینے کی سمری وزارت قانون اور الیکشن کمشن کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق باوثوق ذرائع کے مطابق انصارالاسلام کالعدم قرار دینے کی سمری وزارت قانون اور الیکشن کمشن کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  انصارالاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سمری وزارت داخلہ کی جانب سے بھجوائی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم لٹھ بردار ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سمری کے متن میں درج ہے کہ قانون کسی قسم کی مسلح ملیشیا کی اجازت نہیں دیتا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو  ارسال کی گئی سمری میں درج ہے کہ جے یو آئی میں شامل تنظیم پارٹی منشور کی شق نمبر 26 کے تحت الیکشن کمشن میں بھی رجسٹرڈ ہے۔

خیال رہے کہ انصار الاسلام نے گزشتہ دنوں جمیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا تھا۔

واضح رہے  کہ انصار السلام کے تین ہزار رضا کار الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں اور ان کا کام جمیت علمائے اسلام کے اجتماعات میں اعلیٰ قیادت کو سیکیورٹی فراہم کرنا اور نظم ضبط برقرار رکھنا ہوتا ہے۔

رضاکاروں کا تعلق مولانا کی جماعت کے زیرانتظام چلنے والے مدرسوں سے ہے۔ ان کے ہاتھ میں سیاہ اور سفید رنگ کی پٹیوں والا پرچم اور ڈنڈے ہوتے ہیں۔

About The Author