گلگت بلتستان الیکشن کی انتخابی گہماگہمی عروج پر ہے ۔
سکردو کے حلقوں میں کتنے امیدوار میدان میں ہیں
کون میدان مار سکتا ہے، کس میں اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت ہے ۔ بتا رہے ہیں
پارٹی پرچموں کی بہار ۔۔۔ تقریروں اور نعروں سے ووٹرز کا دل لبھانے کی کوششیں
جی بی ایل اے سات اسکردو ایک کی سیٹ کے لیے پانچ امیدوار میدان میں ہیں ۔
سب کی نظریں اسی اہم سیٹ پر ہیں ۔
سابق وزیر اعلیٰ مھدی شاہ، سابق سینئر صوبائی وزیر اکبر تابان، اور پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ ذکریا کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔
حلقے میں ووٹوں کی کل تعداد سترہ ہزار ایک سو ستائیس ہے ۔
جی بی اے 8 سکردو 2 میں ایم ڈبیلو کے میثم کاظم، پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ اور آزاد امیدوار کاچو امتیاز کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے ۔
اے پی ایم ایل کے منظور یولتر اور ن لیگ کے سعید بلتستانی بھی آمنے سامنے ہونگے
یہ حلقہ ووٹ کے اعتبار سے سے سکردو کا سب سے بڑا حلقہ ہے، یہاں کل ووٹر کی تعداد 39563 ہے ۔
جی بی اے 9 سکردو تین میں پی ٹی آئی کے فدا محمد ناشاد اور آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔
اس حلقے میں ووٹرز کی تعداد 25562 ہے ۔
جی بی اے 10 سکردو 4 میں پی ٹی آئی کے وزیر حسن اور ایم ڈبیلو ایم کے مشتاق حکیمی میں سخت مقابلہ ہو گا۔
آزاد امیدوار راجہ ناصر، نجف علی اور کپٹن ر سکندر کی پوزیشن بھی مستحکم ہے
گلگت بلتستان الیکشن کے 24 حلقوں کے لئے 12 سو 34 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
سب سے زیادہ پولنگ اسٹیشن جی بی اے 6 ہنزہ میں 89 اور سب سے
کم جی بی اے 5 غذر اور جی بی اے 18 دیامر داریل میں , 26, پولنگ اسٹیشن قائم کیے گیے ہیں ۔
مجموعی طور پر 339 پولنگ اسٹیشن حساس اور 415 حساس ترین قرار دیے گئے ہیں ۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب