صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے سب سے پہلے انیس سو ستاسی میں صدارتی امیدوار بننے کے لیے انتخابات میں حصہ لیا
لیکن امیدوار نہ بن سکے ، دو ہزار آٹھ میں بھی انہوں نے صدارتی امیدوار بننے کے لیے کوششیں کیں لیکن باراک اوباما کے ساتھ نائب صدر کے امیدوار بن گئے ۔
جو بائیڈن انیس سو تہتر سے دو ہزار نو تک چھتیس سال تک سینیٹر رہے ۔ آٹھ سال امریکہ کے نائب صدر رہے۔ جو بائیڈن بچپن میں ہکلاتے تھے جس کی وجہ سے دوست ان کا مذاق بھی اڑاتے تھے ۔ جو بائیڈن کو ویت نام جنگ کے دوران
فوج کے لیے منتخب کیا گیا لیکن دمے کی وجہ سے وہ فوج میں نہ جا سکے ۔ جو بائیڈن نے دو شادیاں کی ہیں ۔ ان کی پہلی بیوی اور بیٹی انیس سو بہتر میں حادثے کے دوران ہلاک ہو گئیں ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ