نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گندم کی امدادی قیمت 2000روپے فی من کی جائے ، جام ایم ڈی گانگا

ضلع رحیم یار خان کی تمام ششماہی نہروں میں کم ازکم 20دن کے لیے پانی فراہم کیا جائے

رحیم یار خان

کسان بورڈ جنوبی پنجاب خطہ سرائیکستان کے چیئرمین حاجی ریاض احمد چیمہ، پاکستان کسان اتحاد ضلع رحیم یار خان کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام این ڈی گانگا،

جام مشتاق احمد گانگا. ضلعی رہنما کسان اتحاد یوتھ ونگ جام راشد مجنوں گانگا نے حکومت پنجاب صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن لغاری، چیف انجینئر محکمہ انہار بہاول پور اور ایس ای اریگیشن رحیم یار خان سے مطالبہ کیا ہے کہ

ضلع رحیم یار خان کی تمام ششماہی نہروں میں کم ازکم 20دن کے لیے پانی فراہم کیا جائے.ملک اس وقت گندم کے بحران کا شکار ہے.

صوبہ پنجاب میں گندم کے ریٹ میں مناسب اضافہ نہ ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے کسان کم گندم کاشت کرنے بارے سوچ رہے ہیں. یہ صورت حال اگلے سال کے لیے بھی ابھی

خطرے کی گھنٹی ہے. تمام نہروں میں پانی چھوڑ کر گندم کی بروقت کاشت میں کسانوں مہنگے ڈیزل سے بچا کر ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے.10نومبر سے30نومبر تک کے لیےنہروں میں پانی چھوڑا جائے.

صوبہ پنجاب اور وفاق سندھ کے برابر کسانوں گندم کا ریٹ 2000روپے من کرنے کا فورا اعلان کریں.

اعلان میں تاخیر گندم کی کاشت کو متاثر کرے گی. وزیر اعظم زرعی ایمرجنسی ہروگرام کے تحت کپاس اور دھان کی فصل کو سپورٹ پرائس لسٹ میں شامل کیا جائے۔.

About The Author