نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آخری دس امریکی انتخابات، کون جیتا ،کون ہارا؟

صدارتی انتخابات کی چالیس سالہ تاریخ کا جائزہ لیتے ہیں

آخری دس امریکی انتخابات میں،، چھ مرتبہ ری پبلکن اور چار بار ڈیموکریٹک امیدواروں نے کامیابی سمیٹی۔

صدارتی انتخابات کی چالیس سالہ تاریخ کا جائزہ لیتے ہیں

80 کی دہائی میں ریپبلکن کے رونالڈ ریگن ریکارڈ مینڈیٹ کے ساتھ دو مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔ 1980 کے الیکشن میں رونالڈ ریگن 489 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ان کے مدمقابل ڈیموکریٹ امیدوار جمی کارٹر نے 49 الیکٹورل ووٹ لیے۔

1984 کے انتخابات میں رونالڈ ریگن 525 الیکٹورل ووٹ لے کر دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے۔

ڈیموکریٹ کے والٹر مونڈیل صرف تیرہ الیکٹورل ووٹ لے سکے۔

1988 کے الیکشن میں ری پبلکن کے جارج بش سینئر نے 426 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

ڈیموکریٹک امیدوار مائیکل ڈوکاکس نے 111 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

1992 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے بل کلنٹن 370 الیکٹورل ووٹ لے کر جیتے۔ ری پبلکن کے جارج بش سینئر 168 ووٹ کے ساتھ ناکام ٹھہرے۔

1996 کے الیکشن میں ڈیموکریٹک بل کلنٹن 379 الیکٹورل ووٹ لے کر دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے۔

ری پبلکن کے باب ڈول 159 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے

2000 کے انتخابات میں ری پبلکن کے جارج ڈبلیو بش معمولی مارجن سے صدر بنے

۔ بش جونئیر کے الیکٹورل ووٹ 271 اور ان کے مدمقابل ڈیموکریٹک البرٹ الگور کے الیکٹورل ووٹ 266 تھے

2004 کے الیکشن میں ری پبلکن کے جارج ڈبلیو بش 286 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے۔

ڈیموکریٹک امیدوا جان کیری نے 251 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

2008 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے باراک اوباما نے 365 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

مدمقابل ری پبلکن کے جان مکین نے 173 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

2012 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک باراک اوباما 332 الیکٹورل ووٹ لے کر دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے۔

ری پبلکن کے مٹ رومنی 206 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے۔

2016 کے الیکشن میں ری پبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ 306 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ صدر منتخب ہوئے۔

ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔
آخری دس امریکی انتخابات میں،، چھ مرتبہ ری پبلکن اور چار بار ڈیموکریٹک امید

About The Author