ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ میں مریضوں اور انکے لواحقین کی مشکلات کم نہ ہو سکیں
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کروڑوں روپے کے فنڈز استعمال کے باوجود ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کی مبینہ غیرحاضری کے باعث مریضوں اور انکے لواحقین کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ،
ہسپتال کے عملہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مبینہ لاپرواہی اور عدم دلچسپی کے باعث شرح اموات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔ ہسپتال کی ایمرجنسی کا عملہ اور ڈاکٹرز حتی الامکان یہ کوشش کرتے ہیں کہ معمولی
ذخمی مریضوں کو بھی ہسپتال داخل کرنے کی بجائے ان کو ملتان ریفر کر کے اپنی جان کی خلاصی کر لی جائے ، جس کیوجہ سے بیشتر مریض ملتان جاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ، ہسپتال
میں نہ صرف کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کروائے بلکہ جدید قیمتی مشینیں، اور آلات بھی مہیا کر وائے لیکن اس کے باوجود ہسپتال انتظامیہ کے پاس ان مشینوں کو درست طریقہ کار سے آپریٹ کرنے والا
عملہ موجود نہ ہے اور جو عملہ اور ڈاکٹرز موجود ہیں وہ دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر غیر حاضر رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ، جس کیوجہ سے مریض اور انکے لواحقین سخت ذہنی قرب کا شکار ہیں۔ ہسپتال کے گائنی وارڈ میں لیڈی
ڈاکٹرز اور ماتحت عملہ کی ہٹ دھرمی کے باعث ڈلیوری کے سلسلہ میں آنے والی خواتین کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے ، لیبر روم میں تعینات سٹاف نرسوں نے بچوں اور بچیوں کے پیدا ہونے کے الگ الگ
نرخ مقرر کر رکھے ہیں ، جبکہ سادہ لوح غریب خواتین کو ایک لمبی فہرست تھما دی جاتی ہے ، اس طرح تمام ادویات ہسپتال سے فراہم کرنے کی بجائے من پسند میڈیکل سٹوروں سے ادویات منگوائی جاتی ہیں ، جو
ادویات آپریشن میں استعمال نہیں ہوتی مریضوں کے لواحقین کو واپس کرنے کی بجائے سٹاف نرسیں خود میڈیکل سٹوروں پر واپس کر کے وہاں سے رقم اینٹھ لی جاتی ہے جبکہ بچہ وارڈ میں ڈاکٹرز بچوں کو چیک
کرنے کی بجائے اپنے نجی ہسپتالوں میں بچوں کا چیک اپ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جسکی وجہ سے شہری زہنی تنا کا شکار ہیں ۔ شہریوں نے وزیر صحت چیف سیکرٹری،سیکرٹری ہیلتھ ، کمشنر ڈیرہ ، اور ڈی سی ڈیرہ
سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ہسپتال ڈیرہ کا سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے ادویات کی چیکنگ سمیت ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور عملہ کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور کام چور نا اہل عملہ کی جگہ
ایماندار فرض شناس عملہ تعینات کیا جائے۔
٭٭٭
جشن عید میلادالنبی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جشن عید میلادالنبی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان، پہاڑ پور، ڈھکی اور پروآ سمیت مضافات میں16چھوٹے بڑے جلوس
نکالے گئے، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آر پی او ڈیرہ محمد یاسین فاروق کی نگرانی میں پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی
جشن عید میلادالنبی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان، پہاڑ پور، ڈھکی اور پروآ سمیت مضافات میں16چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے۔ جشن عید میلادالنبی کا پہلا مرکزی جلوس
ڈسٹرکٹ تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر انتظام حقنواز پارک سے شروع ہوکر توپانوالہ بازار، گھاس منڈی ،کلاں بازار اور چوگلیہ سے ہوتا ہوا میدان حافظ جمال میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں مولانا احمد
شعیب،حافظ عبدالمجید گوگا خیل،مولانا غلام فرید،قاری عمیر فاروقی، چوہدری لقمان یاسین، چوہدری جمیل احمد، چوہدری شفیق کی قیادت میں عاشقان رسول نے بھرپورشرکت کی۔ جلوس میں علمائے کرام نے
ولادت نبی ، رسول کریم کی حیات مبارکہ کے حوالے سے بیانات جبکہ نعت خوانوں نے گل ہائے عقیدت پیش کئے، جشن عید میلادالنبی کا دوسرا مرکزی جلوس جماعت اہلسنت(بریلوی) کی جانب سے جامعہ تاج
مسجد ٹاﺅن ہال سے نکالا گیا۔ جلوس کی قیادت جماعت اہلسنت (بریلوی) کے رہنما سید نزاکت حسین گیلانی، صاحبزادہ عابد فاروقی نے کی ۔ جلوس میں حاجی عبدالحلیم قصوریہ، تاجر رہنما چوہدری جمیل احمد،
سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس جامعہ تاج مسجد سے شروع ہوکر ہسپتال روڈ، جی پی او چوک، توپانوالہ سے ہوتا ہوا میلاد پارک میں اختتام پذیر ہوا۔ جشن عید میلادالنبی کے موقع پر آر پی او ڈیرہ محمد
یاسین فاروق کی قیادت میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے راستوں کی بم ڈسپوزل سکواڈ نے سکینگ کی جبکہ جلوس کے راستوںکی گلیوں کو سیل کیا گیا اور خصوصی ناکہ بندیاں کی گئی
تھیں۔جلوسوں کے مواقع پر ریسکیو1122اور محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایمبولینسز اور میڈیکل عملہ بھی مستعد رہا جبکہ واسا کی جانب سے جلوس کے راستوں کی صفائی اور دیگر
سہولیات فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور سی ای او واسا چوہدری عطاءاللہ جلوسوں کے دوران سہولیات فراہمی کا از خود جائزہ لیتے رہے۔
٭٭٭
لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو گرام آئس،سولہ کلو گرام چرس برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن / نارکاٹس ڈیرہ کی کامیاب کاروائیاں، لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو گرام آئس برآمد ، دو ملزمان گرفتار جبکہ دوسری کاروائی میں سولہ کلوگرام چرس برآمد،
دو ملزمان گرفتار، دونوں کاروائیوں کے مقدمات تھانہ ایکسائز ڈیرہ میں درج کرلیاگیا، تفصیلات کے مطابق صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ زرائع سے منشیات سمگلنگ بارے دو مختلف اطلاعات
ملی کہ درہ بند روڈ ڈی آئی خان پر منشیات سمگلنگ کی کوشش کی جائیگی، اطلاعات کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے لائحہ طے کرنے بعد مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر نگرانی، فیصل خان
ایس ایچ او ایکسائز پولیس اسٹیشن ساﺅتھ ریجن اور وسیم سجاد ایڈیشنل SHO، فرید خان سب انسپکٹر بمعہ دیگر نفری کو کاروائی کیلئے الرٹ کیا گیا، مزکورہ ٹیم نے پہلی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے درہ بند روڈ بائی
پاس ڈی آئی خان پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ سوزوکی الٹو گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر گاڑی سے 1000گرام آئس برآمد کی اور دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا، دوسری کاروائی میں درہ بند روڈ پر دوران ناکہ
بندی مخبر شدہ کرولا موٹر کار گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر 16000گرام چرس برآمد کی اور دو ملزمان کو گرفتار کیا، مزید تفتیش کیلئے دونوں کاروائیوں کے مقدمات تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں درج کر دیئے
گئے، اسلام زیب سیکرٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائیوں کو سراہا اور شاباش دی۔
٭٭٭
ریسکیورز عاشقان رسول کو سہولیات فراہمی کیلئے سرگرم عمل رہے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ریسکیو1122ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ، پروآ اور پہاڑپور میں نکالے گئے جلوسوں کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی
آفیسر فضل منان کی قیادت میں ریسکیورز عاشقان رسول کو سہولیات فراہمی کیلئے سرگرم عمل رہے۔ریسکیو1122کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل
منان کی قیادت میں ریسکیو1122 کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان ، پروآ اور پہاڑپور میںجشن میلاد النبی کے سلسلہ میں نکالے گئے جلوسوں کے دوران ریسکیو1122کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں جلوسوں
کے آغاز اور اختتام میں جلوسوں کے ہمراہ رہیں اور عاشقان رسول کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کیں۔جلوسوں کے دوران انتظامیہ اور پولیس افسران و جوانوںنے بھی بھرپور
شرکت کی۔ جلوسوں کے منتظمین نے بہترین سہولیات فراہمی پر ڈی ای او ریسکیو1122 فضل منان اور ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭
اعزاز محمود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ریسکیو1122کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اعزاز محمود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ انکی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی
آفیسرریسکیو1122 فضل منان، ریسکیواہلکاروں، سرکاری افسران، ڈاکٹرز، میڈیا کے نمائندوں رشتہ داروں اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورانہوں نے نوبیہاتا جوڑے کو زندگی کے نئے سفر پر
مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
٭٭٭
ہوائی فائرنگ کے دوران نوجوان اپنی قیمتی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شادی میں ہوائی فائرنگ کا بھیانک انجام ،ہوائی فائرنگ کے دوران نوجوان اپنی قیمتی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق
تھانہ صدر کی حدود علاقہ حسام میں شعیب حسام نامی شخص کے مکان میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر اٹھارہ سالہ نوجوان محمد لیاقت ولد محمد نواز قوم حجام سکنہ حسام شدید زخمی ہوکر موقع پر
ہی جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے ملزم محمد حنیف ولد غلام قاسم سکنہ حسام کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات 319. ،4 ہوائی فائرنگ ایکٹ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
شادی نہ ہونے پر نوجوان نے گھر میں زہریلی گولیاں کھا لیں
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شادی نہ ہونے پر نوجوان نے گھر میں زہریلی گولیاں کھا لیں،حالت بگڑنے پر نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پہاڑپور کے
گاﺅں سیدو والی میں نوجوان مثل خان قوم محمود خیل نے شادی نہ ہونے پر گھر میں موجود زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے
واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مذید چھان بین شروع کردی ہے۔
٭٭٭
کتے کے تناز ع پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 18 اٹھارہ سالہ بیٹا قتل ،باپ بال بال بچ گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کتے کے تناز ع پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 18 اٹھارہ سالہ بیٹا قتل ،باپ بال بال بچ گیا ،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے پانچ افراد کے
خلاف قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے علاقہ پنیالہ میں کتے کے تنازع پر مسلح ملزمان نے اپنے پڑوسی اکرام اللہ ولد جمعہ خان قوم ڈھیڈی سکنہ
پنیالہ اور اس کے بیٹے پر اندھاد ھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کا اٹھارہ سالہ بیٹامحمد یافور زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق جبکہ وہ خود بال بال بچ گیا ،پولیس نے مقتول کے باپ اکرام اللہ کی رپورٹ پر ملزمان
عبدالغفار ولد عبدالغفور قوم سید سکنہ ٹوپی صاحبان ،ندیم ولد شیر محمد چڑوھا ،سلیمان ولد بہران خان ساکنان پنیالہ اور دودیگر نامعلوم ملزمان سمیت پانچ افراد کے خلاف قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت
مقدمہ درج کرلیا ہے۔
٭٭٭
مفروراشتہاری ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پولیس کی کاروائی کے دوران مفروراشتہاری ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مفرور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے دوعدد
پسٹل اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کرکے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نواب نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علاقہ ٹوپی صاحبان میں مفرور
اشتہاری ملزمان عبدالغفار شاہ ولد عبدالغفور ،محمد سلیمان ولد بہران خان اور ندیم ولد شیر محمد ساکنان پنیالہ کی موجودگی کی اطلاع پر ان کی گرفتاری کےلئے وہاں چھاپہ مارا ،ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اس پر فائرنگ
شروع کردی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران مفرور اشتہاری ملزمان اپنا اسلحہ چھوڑ کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس نے موقع سے دو پسٹل اور بھاری
مقدار میں کارتوس برآمد کرکے تحویل میں لے لیے ۔پولیس نے تینوں مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
شادی شدہ خاتون ناجائز تعلقات قائم ہونے پر آشنا کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شادی شدہ خاتون ناجائز تعلقات قائم ہونے پر آشنا کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی ،بھائی کی رپورٹ پر دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،چودھوان کے علاقہ گرہ مٹ کے
رہائشی نے تھانہ چودھوان میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بہن ناجائز تعلقات ہونے پر ملزم سلیمان کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی جبکہ وہ جاتے ہوئے طلائی زیورات اور نقدی بھی ساتھ لے گئی ہے ۔پولیس
نے خاتون اور اس کے آشنا کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
مسلح ملزمان نے خواتین تناز ع پر نوجوان کو اندھادھند فائرنگ کرکے چھلنی کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پنیالہ کے گاﺅں تالگی میںمسلح ملزمان نے خواتین تناز ع پر نوجوان کو اندھادھند فائرنگ کرکے چھلنی کردیا ،نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق
ہوگیا،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر باپ بیٹوں سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نواب پنیالہ کی
حدود میں واقع گاﺅں تالگی میں مسلح ملزمان نے نوجوان فداللہ ولد غلام عباس قوم مروت سکنہ تالگی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی
تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم خان بہادر کی ایماءپر اس کے دوبیٹوں فاروق اور منور اقوام ڈھیڈی ساکنان تالگی نے اس کے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے ،وجہ
عداوت خواتین کا تنازع بیان کیاگیاہے۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
ملک سلیم (مرحوم) کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) سابق ایس پی ریٹائرڈ حافظ گلزار احمد (مرحوم) کی ہمشیرہ اور ملک سلیم (مرحوم) کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں ،محکمہ آبپاشی کے سابق اوورسیئر ملک محمد سلیم کی اہلیہ اور
سابق ایس پی حافظ گلزار احمد مرحوم کی ہمیشرہ طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئیں ،مرحومہ کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ فلک آباد نزد نیو بنوں چونگی ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کیاگیا جس میں ان
کے عزیزواقارب ،سیاسی سماجی شخصیات اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان کوٹلی امام حسین میں سپردخاک کردیاگیا ،مرحومہ ملک اسد اور ملک وقاص کی والدہ جبکہ انجم نیاز
کی خوشدامن اور ڈاکٹر محبوب احمد غنچہ کی خالہ تھیں۔
٭٭٭
روٹس کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وزٹس
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ریجن یاسین فاروق نے ایکٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد صاحبزادہ کے ہمراہ 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں جاری مجالس اور جلوس
کے روٹس کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وزٹس کئے اس موقع پر ڈیرہ پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی۔پی۔او ڈیرہ نے آر۔پی۔او ڈیرہ کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ
دی اسکے بعد انہوں نے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو چیک کرکے اطمینان کا اظہار کیا اور مجالس کے منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور ان سے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس سے
تعاون کی اپیل کی جس پر منتظمین نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اسکے بعد انہوں نے جلسہ گاہ کے اندرونی وبیرونی سیکیورٹی کاجائزہ لیتے ہوئے جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے جلسہ گاہ اور جلوس کے روٹس
کے اطراف میں کئے گئے سیکیورٹی اقدامات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا دورے کے دوران انہوں نے مختلف ناکہ بندیوں، گاردات، QRF و رائیڈر سکواڈز، پیدل گشت اور موبائل گشت چیک کئے جن کو ہائی الرٹ
رہنے کے ساتھ ساتھ 12 ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے مزید ہدایات بھی جاری کئے اسکے علاوہ انہوں نے حساس مقامات کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کرنے، فول پروف
سیکیورٹی اقدامات میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑنے، جلوس کے روٹس سے تعمیراتی میٹیرئیل وغیرہ ہٹانے اور تحفظ عامہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے بھی احکامات جاری کئے انہوں نے منتظمین کو عوام کی جان و
مال کیلئے مکمل تحفظ فراہم کرنے اور 12 ربیع الاول کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ منتظمین کی جانب سے پیش کئے گئے تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے
ان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر آر۔پی۔او ڈیرہ یاسین فاروق کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے انشائ اللہ ہمہ وقت تیار ہیں اور امید ظاہر کی کہ ماضی کی
طرح امسال بھی 12 ربیع الاول مکمل طور پر پرامن، باہمی مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کیساتھ گزرے گا۔
٭٭٭
کچہری چوک پر آبشار، دیواروں پر ثقافتی نقش ونگاری ، کلمہ چوک کی تعمیر اور دیگر ثقافتی تعمیرات کی افتتاحی تقریب
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان:پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردارفیصل امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی خوبصورتی کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ واسا کی کوششیں
بھی لائق تحسین ہیں، باہو فلور ملز اور چشمہ گھی ملز جیسے کاروباری اداروں کی جانب سے عوام کی تفریح اور شہر کی خوبصورتی کیلئے کچہری چوک پر کئے گئے اقدامات قابل تعریف اور دوسرے کاروباری اداروں کیلئے
قابل تقلید ہیں، ڈیرہ ہمارا گھر ہے اور اسکی خوبصورتی کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچہری چوک پر باہو فلور ملز اور چشمہ گھی ملزسمیت دیگر کاروباری اداروں کی جانب سے
بنائی گئی آبشار، دیواروں پر ثقافتی نقش ونگاری ، کلمہ چوک کی تعمیر اور دیگر ثقافتی تعمیرات کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو واسا چوہدری عطاء
اللہ، باہو فلور ملزو چشمہ گھی ملزکے مالک کفیل احمد نظامی، سپرنٹنڈنٹ واسا چوہدری محمد اسلم سمیت دیگر عوامی نمائندے، کاروباری شخصیات موجود تھیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی نے فیتہ کاٹ کرآبشاور اور ثقافتی تعمیرات کا
افتتاح کیا۔واسا کے چیف ایگزیکٹیو واسا چوہدری عطائ اللہ نے کہا کہ ہم اپنے محدود وسائل کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں کے تعاون سے شہر کی خوبصورتی کیلئے ان کے تعاون کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دیگر ادارے بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے ڈیرہ شہر کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ہمارے شانہ بشانہ ہونگے۔ باہو فلور ملزو چشمہ گھی ملزکے مالک کفیل احمد نظامی نے کہا کہ شہر میں کاروباری سہولیات
کے ساتھ ساتھ عوام کو تفریح کی فراہمی اور مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر ممبر صوبائی اسمبلی سردارفیصل امین خان گنڈہ پور نے باہو فلور ملزو
چشمہ گھی ملزکے مالک کفیل احمد نظامی اور دیگر کاروباری شخصیات کو ان کی کاوشوں کے اعتراف میں خصوصی اسناد سے نوازا۔
٭٭٭٭٭٭
جشن ولادت کا دن دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خوشی کا دن ہے،کمشنر ڈیرہ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے کہا ہے کہ جشن ولادت کا دن دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خوشی کا دن ہے۔حضور پاک ﷺ کی بعثت ایک عظیم نعمت ہے جس کا جتنا شکر ادا کیا
جائے کم ہے۔ اﷲ تعالیٰ ہم سب کو حضور پاک ﷺ کی عظیم سیرت پر عمل پیرا ہو نے کی توفیق عطا فرمائے کیونکہ اسی میں ہی کامیابی مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج شیلٹر ہوم ڈیرہ اسماعیل خان میں
محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اﷲ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور
عالم محسود، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محمد محسن صلاح الدین، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر صاحبزادہ محمد نعیم، اہل سنت ولجماعت کے صدر سید نزاکت شاہ، جامع مسجد کچہری کے خطیب مولانا حسن نظامی ، محکمہ سوشل
ویلفیئر، محکمہ مال، ٹائیگر فورس کے رضاکاروں، معززین علاقہ، میڈیا کے نمائندوں اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت خوانی کی گئی ۔تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ آج کا دن دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خوشی کا دن ہے۔حضور پا ک ﷺ کی بعثت سے قبل ہر طرف اندھیرا چھایا تھا اور جہالت کا دور دورہ تھا۔بیٹی کے پیدا ہو نے پر
اسے زندہ دفن کر دیا جاتا تھا اور غلاموں کےساتھ ناروا سلوک رکھا جاتا تھا۔ طاقت ور کمزور پر حاوی تھا۔آپﷺ کی آمد سے اندھیری دنیا میں نور ہی نور بکھر گیا۔انہوں نے کہا کہ علماءکرام، معززین علاقہ اور عوام کا
شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی مدد سے ہم ملکر تیسری قوت کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور محرم الحرام کا پرامن انعقاد اور آج کے دن کی یہ پروقار تقریب ڈیرہ میں دیر پا امن کی بنیاد ہیںکیونکہ امن کسی بھی
شعبے میں ترقی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے ۔ امن ہوگا تو خوشحالی آئے گی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی اخوت ، بھائی چارے اور ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آئے گا۔ تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ وہ نبی ہیں جنکا امتی ہونے کی خواہش تمام انبیاءکی تھی۔ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں انکا امتی ہونے کی سعادت نصیب ہوئی ہے
لہذا آج کے دن عہد کرنا چاہیے کہ حضور پاک ﷺ کی سنت اور تعلیمات پر من و عن عملدرآمد کریں گے تاکہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاءکیلئے لنگر کا انعقاد بھی کیا گیا۔
٭٭٭
نکس اور مالیاتی ادارے تین روز بند رہنے کے بعد پیر 2نومبرکو کھلیںگے۔
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) عید میلادالنبی کے موقع پر تمام بینک ، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک ( جمعہ) کو بند ر ہے۔جمعہ کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کی وجہ سے بینکس اور مالیاتی ادارے
تین روز بند رہنے کے بعد پیر 2نومبرکو کھلیںگے۔
٭٭٭
شہرمیں ماسک پہن کر گھر سے نکلنے کی پابندی پر عمل نہ ہونے کے برابر
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہرمیں ماسک پہن کر گھر سے نکلنے کی پابندی پر عمل نہ ہونے کے برابر ہے، دکان داربھی بغیر ماسک کے دکانوں پر موجود ہیں۔شہر میں دکانوں اور مارکیٹس میں خریداری کے لیے
آنے والے افراد بھی ماسک پہننے کی پابندی نہیں کر رہے۔بسوں میں سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا جا رہا، بسوں کے ڈرائیور، کلینر، کنڈکٹر اور بیشتر مسافر بغیر ماسک کے سفر کر رہے ہیں۔بازاروں میں رش ہے،
لوگ بغیر ماسک کے سماجی فاصلے کا خیال رکھے بغیر گھوم پھر رہے ہیں۔مختلف ریسٹورینٹس میں اور شادی ہالز میں ماسک پہنے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جاتا، تاہم اندر داخل ہونے کے بعد ماسک پہننے کی کوئی
پابندی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے کوئی بھی ماسک نہیں پہنتا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جاتا ہے۔اس ساری صورتِ حال کے باعث بچے کنفیوز اور پریشان نظر آتے ہیں جنہیں صرف اسکول، مدارس میں
ماسک کی سختی سے پابندی کرائی جاتی ہے جبکہ وہ شہر بھر میں کسی بھی جگہ اس حوالے سے پابندی اور حفاظتی اقدامات کی دھجیاں اڑتے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون