نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازیخا ن کے صدر خواجہ محمد جلا ل الدین رومی،سینئرنائب صدر محمد لطیف خان پتافی،نائب صدر شیخ محمد زاہد نظام قریشی اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی سیمنٹ کمپنی جو علاقے

میں معاشی سرگرمیوں اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے کوبھتہ خور لادی گینگ اور ان کے جرائم پیشہ عناصر کی طرف سے آئے روز نشانہ بنانے کی مذمت کر تے ہیں اور ڈیرہ غازیخان میں وارداتوں میں حالیہ اضافہ پر تشویش کا اظہار کر تے ہیں

ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر سعید ملک کی طرف سے شروع کئے جا نے والے لادی گینگ کے خلاف آپریشن کو سراہتے ہو ئے

توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ڈیرہ غازیخان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور ان علاقوں کو بی کیٹگری اور نوگو ایریا ز سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے چیمبر آف کامرس اور مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ

ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے جاری جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کو گینگز کے خاتمہ تک مکمل کیا جا ئے

اور ا ن گینگز کے سہولت کاروں کو بھی ٹریس کر کے شامل تفتیش کیا جا ئے تاکہ شہریوں،تاجروں اور صنعتکاروں کو علاقے میں تحفظ کے ساتھ کاروبار کر نے میں مدد مل سکے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،سٹی صدر جان عالم خان لغاری،چیئر مین شیخ اسرار احمد، جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل قریشی،

جاوید اسحاق مستوئی،،سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی،چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی محمد دین چوہدری،

نائب صدر ملک محمد صادق اعوان، سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاوید حیدری،سیکرٹری انفارمیشن خرم اسحاق مستوئی،سیکرٹری فنانس شیخ شکور احمد اور سٹی عہدیداران سرپرست حاجی شیخ محمد علی،

سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،نائب صدور حاجی محمد حسین،شیخ محمد حنیف،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،سیکرٹری فنانس حاجی لطیف سپل،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب،اراکین کاشف یونس خان

عبد الصمد قریشی،مرزا محمد ایوب،اعجاز احمد قریشی کے علاوہ شیخ محمد ریاض،طارق خلجی،شیخ محمد بلال محمد وقاص،زاہد نظام،ٹریول ٹریڈ کے نائب صدر ملک عبد العزیز، رانی بازار کے صدر فاروق احمد بھولا،

صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد کاشف صدیق آرائیں،ٹیوب ویل مارکیٹ کے صدر چوہدری خالدریاض،اردو بازار کے صدر محمد ایوب خان لودھی،آئرن مارکیٹ کے دین محمد خوجہ اور دیگر تاجر نمائندوں نے مشترکہ اجلاس میں شہر میں اچانک چوریوں

اور موٹر سائیکل ڈکیتیوں میں اضافہ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے بڑھتی ہو ئی مہنگائی اور انسانی جان بچانے کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ

مہنگائی میں اضافہ کو پروڈکشن یونٹ اور بڑے سپلائرز کی سطح پر کنٹرول کیا جا ئے نا کہ چھوٹے تاجروں پر بھاری جرمانے عائد کر کے ان کی مزید کمر توڑی جا ئے پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے فکس کی جا نے والی قیمتوں کے حقائق کو مدنظر رکھ کر مختص کیا جا ئے روایتی لسٹ جاری کر نے کا کوئی فائدہ نہیں تاجر برادری آئے روز بھاری

جرمانوں سے تنگ آچکی ہے مرکزی انجمن تاجران نے متفقہ قرار داد کے ذریعے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے بھاری جرمانوں کے نام پر کریانہ اور دیگر اشیاء کے کاروبار کرنے والوں کو حراساں کر نے پر سخت تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر فاروق اور ڈی پی او محمد عمر سعید ملک سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور حقیقی تاجر نمائندوں سے میٹنگ کر کے تحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

تھانہ کلچر میں بہتری، مظلوم کی داردرسی اور کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی میں خصوصی دلچسپی لیں۔ ڈی پی او عمر سعید ملک۔تھانہ کلچر میں بہتری، کرائم پر کنٹرول اور گھر گھر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا

میرا ویژن ہے یہ بات ڈی پی او عمر سعید ملک نے دوران وزٹ تھانہ صدر اور ڈی ایس پی سٹی سرکل سمیت ایس ایچ اوز سے دوران میٹنگ خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈی پی او نے تھانہ صدر کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے کہا کہ

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت کے مطابق کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عوام الناس کی بھر پور خدمت کریں کیونکہ پولیس واحد محکمہ ہے جس کے اندر کام کرتے ہوئے

اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کیساتھ ساتھ مخلوق خدا کی خدمت کرتے ہوئے عبادت کرتے ہیں کیونکہ اللہ کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ اسکی مخلوق کی خدمت کرنا ہے،

انہوں نے کہا تھانوں میں شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آئیں،انصاف کی فراہمی میں ہر ممکن کوشش کریں،

بدتمیزی ہرگز نہ کریں، کسی شخص کو غیر قانونی حراست میں مت رکھیں اس سلسلہ میں پولیس آفیسر کی ذاتی خصوصیات کیساتھ ساتھ پیشہ ور تربیت کا ہو نا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا پولیس کا کام معاشرے میں امن وامان کے قیام کو یقینی بناناہے

امن کی سوچ رکھنا اور اس کیلئے عملی اقدامات کرنا ایک نیک و اچھی سوچ کی نشانی ہوتی ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے جرئم پیشہ عناصر کے ناپاک اردوں کو ناکام بنانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

بارڈر ملٹری پولیس کی بڑی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، بین الصوبائی سمگلر گرفتار،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے بارڈر ملٹری پولیس لائن ڈیرہ غازی خان میں

رسالدار تمن لغاری سردار اعجاز خان لغاری ،رسالدار فیلڈ سردار خرم عباس کھوسہ ، رسالدار ہیڈ کوارٹر سردار وقار عزیز خان قیصرانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ

راکھی گاج چیک پوسٹ کے اہلکاروں اسداللہ، اللّٰہ نواز، سلیمان، نے گزشتہ روز بلوچستان سے پنجاب کروڑوں روپے کی چرس جو ٹریکٹر ٹرالی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی

چیکنگ کے دوران برآمد کرلی ہے بین الصوبائی سمگلر خان میر جو کہ لورالائی کا رہائشی ہے اسے گرفتار کرلیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

اس موقع پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے سرکل آفیسر راکھی گارج عبداللہ خان لغاری ایس ایچ او اقبال لغاری اور ان کی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا ۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او عمر سعید ملک کی عید میلادالنبی ﷺ 12 ربیع کے حوالے سے پولیس لائن شہدإ ہال میں امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ دوران میٹنگ ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ

موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر دہشت گردانہ کاروائیوں کو ناکام بنانے کے لئے تمام مکاتب فکر کے لوگ اور شہریوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملکر تعاون کرنا چاہیے

بھائی چارہ، امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء قائم کریں اور آپس میں رواداری سے رہیں تمام مکاتب فکر کے لوگ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں اپنی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوۓ بھائی چارہ کی فضاء قائم کرنے کے لئے

خصوصی کردار ادا کریں کیونکہ پیغمبر اسلام کی حیات طیبہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل کر کے امن و محبت کو فروغ دیا جا سکتا ہے

میٹنگ کے آخر میں ملک وقوم کی بھلائی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا نے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے ریجن بھر میں کھلی کچہریاں لگانے کا اعلان کر دیا،

آج بدھ مورخہ 21.10.2020 قریب 2 بجیدن بمقام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی پور ضلع مظفرگڑھ کھلی کچہری منعقد ہو گی،

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آ فیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے پولیس کے حوالے سے عوامی مسائل کے حل کے لئے ریجن کے چاروں اضلاع میں کھلی کچہریاں لگانے کا پروگرام تشکیل دیا ہے،

ان کا کہنا ہے کہ میرے دفتر میں تو روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگ رہی ہے جس میں پیش ہونے والے سائلین کے مسائل پر نہ صرف متعلقہ پولیس افسران کو فوری احکامات جاری

کئے جاتے ہیں بلکہ ان کا فالو اپ بھی لیا جاتا ہے،تاہم دور دراز کی عوام کو سفر کی مشکلات سے بچانے کے لئے میں ریجن کے چاروں اضلاع میں مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں لگاؤں گا جس میں پولیس کی توصیف و تعریف کی حوصلہ شکنی جبکہ پولیس کے

حوالے سے عوام کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے گی،آر پی او فیصل رانا آج بدھ کو ضلع مظفر گڑھ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی پور میں کھلی کچہری لگائیں

گے،دن دو بجے منعقد ہونے والی اس کھلی کچہری میں آر پی او فیصل رانا پولیس کے حوالے سے عوام کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کریں گے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی پرچی جوا کرانے والا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کو مخبر نے اطلاع دی کہ

حمید نواز ولد ولی محمد اپنی بیٹھک میں پرچی جوا کرا رہا ہے اس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار ملکانی نے ٹیم تشکیل دی

اور فوراً کاروائی کرتے ہوئے حمید نواز ولد ولی محمد قوم بھٹہ سکنہ بلاک 41 کو پرچی جواء کراتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاگرفتار کیے گئے

ملزم کے قبضے سے 2 عدد Q موبائل وغیرہ اور پرچی جواء پر لگی رقم 28000 روپے برآمد کر کے قمار بازی ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر دیا گیا

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار ملکانی کا کہنا تھا کہ جواء جرم کے ساتھ ساتھ ایک بہت بڑی معاشرتی برائی ہے اور تھانہ سٹی پولیس اس برائی کو ختم کر کے دم لے گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لائسنس فیس نادہندگان کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ،کریانہ سٹورز، پولٹری شاپس اور دیگر فوڈ یونٹس کی چیکنگ،10فوڈ پوائنٹس سیل،

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ ڈی جی خان میں موسی اور شہزادکریانہ سٹور,لیہ میں رانا ظہیر کریانہ سربمہرکر دیا

مظفرگڑھ میں جمیل کریانہ, رانا جنگ شیر کریانہ اور طارق کریانہ سٹور سیل،مزید راجن پور میں دریشک مٹن شاپ ،

اکبر کریانہ سٹور اور سلطان کریانہ کو سربمہر کیا گیاتمام فوڈیونٹس کو لائسنس فیس کے واجبات کی عدم ادائیگیوں پر سیل کیا گیا

لیہ میں اکرم ملک کولیکشن سنٹر کو دودھ سٹوریج کے لیے گندے برتنوں کے استعمال پر سیل کیا گیا

اس موقع پر عرفان میمن نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ فوڈ لائسنس کے اجراء کا مقصد خوراک کے کاروبار سے منسلک افراد کی اصلاح کرنا

اور راہ راست پر لانا ہے پنجاب بھر میں لائسنس کا اجراء یا تجدید نہ کروانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں عمل میں لائی جاری ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان:

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے عوام کو سستی اشیا ء کی فراہمی کیلئے لگائے گئے سہولت بازار کا دورہ کیا

انہوں نے اشیا ء کی قیمتیں اور معیار چیک کیا. ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کو سہولت دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں

سہولت بازار میں شکایت کاونٹر بھی قائم کردیاگیاہے اور موصول شکایات کا فوری ازالہ کیاجائے گا.

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ ڈیرہ غازی خان میں بھی پرانی غلہ منڈی اور ماڈل بازار میں سرکاری سہولت بازار قائم کردیئے گئے ہیں

جہاں حکومت کی جانب سے عوام کو سستی اشیا فروخت کی جائیں گی. ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار میں اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیااور کوالٹی چیک کی.

انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان کی عوام کو سہولت دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛.

ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، ایم پی ایز محسن عطا کھوسہ، شاہینہ نجیب کھوسہ اور سابق چیئرمین ضلع کونسل عبدالقادر کھوسہ نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

عمر سعید ملک سے ملاقات کی اور ضلع میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق گفتگو کی گئی. اس موقع پر 12 ربیع الاول کے دن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور

ضلع میں امن و امان کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیااور کہا گیا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بھر پور اقدمات بروئے کار

لائے جائیں گے اور ڈیرہ غازیخان میں جرائم کے خاتمے،

انصاف کی فراہمی اور مظلوم کی داد رسی کرتے ہوئے عام آدمی تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام لوگ اپنا کردار ادا کریں گے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی جی خان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے شہر میں صفائی کے بہتر انتظام کے لیے مختلف مقامات کا معائنہ کیا.

انہوں نے گولائی کمیٹی، گھنٹہ گھر گول باغ، ہسپتال چوک، ٹریفک چوک اور دیگر مقامات پر صفائی کاجائزہ لیا.

انہوں نے عملہ کو شاہ سکندر روڈ پر صفائی کیلئے خصوصی ہدایت کی. انہوں نے کہاکہ ایسے تمام دکاندار جو تعمیراتی سامان اپنی دکانوں کے آگے سے صاف نہیں کرینگے

انکو بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں دکان داروں کو نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان:

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی سے رکن صوبائی اسمبلی سردار محسن عطا کھوسہ اور سابق چیئرمین ضلع کونسل سردار

عبدالقادر کھوسہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور سیاسی و علاقائی صورتحال پر گفتگوکی گئی

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

پتنگ بازی و سازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ کی کاروائی پتنگ فروش پتنگ فروخت کرتے

ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے پتنگ بازی و سازی پر عائد کی گئی

پابندی کے پیش نظر پتنگ فروش عارف ولد پیر بخش قوم آرائیں سکنہ بلاک 57 اپنی بیٹھک میں پتنگ فروخت کر رہا تھا

جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار ملکانی نے کاروائی عمل میں لا کر پتنگ فروش کو پتنگ فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

پتنگ فروش کے قبضہ سے 992 عدد پتنگیں اور 18 عدد کیمیکل ڈور قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی ڈیرہ میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار ملکانی کا کہنا تھا کہ علاقے میں کسی قسم کے جرم کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ جرائم کے مرتب افراد کے لیے کوئی معافی نہیں ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛؛

ڈیرہ غازی خان

سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کی دسویں برسی سابق صدر ہاؤس چوٹی زیریں میں منائی گئی۔ جس میں ملک بھر سے بلوچ قبائل کے مقدمین سیاسی سماجی

اور علماء کرام سمیت اعلیٰ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی نماز فجر کے بعد سردار فاروق احمد خان لغاری کی آخری آرام گاہ پر تلاوت قرآن مجید کے ساتھ تقریب کا آغاز

ہوا اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے انکی قبر پر پھولوں کی چادریں بچھائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دن 12 بجے ختم شریف کے

بعد اجتماعی دعا کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار فاروق احمد خان لغاری کے بڑے صاحبزادے چیف لغاری سردار محمد جمال خان لغاری،

قاضی سیف اللہ، حسین فرید کچھیلا، کوڑا خان رستمانی، پولیٹیکل سیکرٹری سابق صدر ہاؤس رانا محمد اکرم خالد،

امتیاز خان لغاری سمیت دیگر معزیزین نے کہا کہ سردار فاروق احمد خان لغاری ایک دین دار ایماندار،باکردار اور با صلاحیت محب وطن اعلی پائے کے سیاست دان تھے

وہ پاکستانی سیاست کی ایک عہد ساز شخصیت تھی جس نے ہمیشہ ظلم و جبر اور نا انصافی، لا قانونیت اور آمریت کے خلاف جدوجہد کرتے رہے اسطرح جمہوریت کی حقیقی روح کی بحالی و استحکام،

اتحاد بین المسلمین و بین المذاہب ہم آہنگی کے علمبردار تھے مقررین نے کہا کہ سردار فاروق احمد خان لغاری کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انکی وفات کے دس سال کا طویل عرصہ

گزرنے کے باوجود بھی انکی سیاسی زندگی میں ایک پائی کی کرپشن کا بھی الزام نہیں ہے مقررین نے کہا کہ سردار فاروق احمد خان لغاری نے عہد حاضر کے گندے

سیاسی ماحول کو پاکیزہ بنانے اور جمہوریت کی حقیقی روح کو زندہ و جاوید رکھنے کے لیے سردار فاروق احمد خان لغاری کے ویژن مشن اور اصلی مقصد کو فروغ دینے

کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر شرکاء کے مطالبہ پر فیصلہ کیا گیا کہ لغاری قبیلہ اور مرحوم کے عقیدت مند سیاسی ہر سال 20 اکتوبر کو یوم فاروق لغاری صوبائی و

ملکی سطح پر منائیں گے۔برسی کے اجتماع میں چیف لغاری سردار جمال خان لغاری، شوکت جتوئی، رانا محمد اسلام،

قاری محمد صادق، قاری وزیر چانڈیہ، سراج عامر گل چنگوانی، طاہر عباس باہوآنی، غلام اکبر چانڈیہ، علی رضا احمدانی، احمد حسن کوریجہ، عون رضا کوریجہ، ذوالقرنین بھٹہ،خلیل چنگوانی، اسرار رمدانی، ملک محمد افضل،

نور محمد رستمانی، ریاض خان برمانی، محمد افضل حسرانی، محمد اکبر کچھیلا، ممتاز کچھیلا، حفیظ اللہ گبول، حسین فرید کچھیلا، امیر حمزہ ہدیانی، جھنڈا خان، مولانا عبدالوحید چنگوانی،

امیر بخش جوگیانی، غلام عباس سانگھی، محمد سلیم بھٹہ اور مہر عبدالستار چھینہ بھی شریک ہوئے۔

About The Author