نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ملک کے نام ور طبلہ نواز استاد بَلے خاں گزشتہ روز ملتان میں وفات پاگئے.

ان کا اصل نام شوکت حسین تھا مگر استاد بَلے خاں کے نام سے معروف تھے. ان کا تعلق محلہ گیلانیاں کے معروف نقارچی خاندان سے تھا

اور ان کے والد خلیفہ رحیم بخش نقارہ کے حوالے سے برصغیر کا بڑا نام تھے.

والد کی وفات کے بعد بلے خاں نے میاں کرم الہی قصور والے سے طبلہ سیکھا. ملتان اور گرد و نواح میں استاد بلے خاں کے بےشمار شاگرد ہیں.

وہ 1972ء میں ریڈیو پاکستان ملتان سے منسلک ہوئے اور ریٹائرمنٹ تک وابستہ رہے. پچھلے چند برس سے وہ بیمار تھے.

ان کا نماز جنازہ آج 20 اکتوبر صبح 9 بجے دربار موسیٰ پاک شہید کے میدان میں ادا کیا جائے گا.

موسیقی سے وابستہ حلقوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار چئیر مین یونین کونسل کائیاں پور عثمان خان بابر نے حکومت مخالف گوجرانوالہ جلسہ میں شرکت سے قبل کارکنوں رہنماوں کے

ہمراہ دربار حضرت بہاالدین زکریہ ملتانی پر حاضری دی اور دعا کی کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ملک سیاسی اقتصادی اور معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار ہو چکا ہے ہر طبقہ فکر حکومتی ناقص ظالمانہ پا لیسیوں سے نالاں ہیں

انہوں نے گوجرانوالہ جلسہ کی خیروعافیت کے ساتھ کامیابی کے لئے دعا کی اور میاں نواز شریف، شہباز شریف،مریم نواز، حمزہ شہباز کے لئے درازی عمر صحت کے لئے دعا کی۔ اس موقع پرنسیم زاہرہ،چوہدری زاہد،رفیق کریمی،نمیر علی، شاکر قریشی،محسن نذیرو دیگر شریک تھے۔
ملتان۔ مسلم لیگ ن کے رہنماعثمان خان بابرکی قیادت میں گوجرانوالہ جلسہ میں روانگی سے قبل دربار حضرت بہاالدین زکریہ ملتانی دعا مانگ رہے ہیں

اس موقع پرنسیم زاہرہ،چوہدری زاہد،رفیق کریمی،نمیر علی، شاکر قریشی،محسن نذیرو دیگر شریک ہیں۔
خواتین کمنٹیٹرز کی نظر سے مینز کرکٹ کا احوال

• نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جیسے بڑے ایونٹ کی کمنٹری کرنے پر بہت خوش ہوں، مرینہ اقبال
• پچ رپورٹ اور پھر کمنٹری باکس میں بیٹھ کر کسی کرکٹ میچ پر تبصرہ کرنے کا یہ پہلا مگر شاندار تجربہ رہا، ثناء میر
• اس بدلتے وقت میں خواتین کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کرتی ہوں، زینب عباس
• خواتین کو میدان کے اندر اور باہر اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع دینا خوش آئند ہے، سویرا پاشا

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راولپنڈی، :

تیس ستمبر سے جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سنسنی خیز مقابلوں پر دلچسپ اور تجربہ کارانہ تبصرے جاری ہیں۔ پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر ہونے والے ان میچز میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، وقار یونس ،بازید خان اور اظہر علی کےسمیت کئی مینزکمنٹیٹرز کے علاوہ سابق خواتین کرکٹرز اور کمنٹیٹرز کے تبصروں نے بھی شائقین کرکٹ کو ٹی وی اسکرین سے جوڑے رکھا۔

سابق کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم ثناء میر، قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی کی رکن مرینہ اقبال، معروف ٹی وی میزبان زینب عباس اور سویرا پاشا پر مشتمل چار رکنی ویمنز پینل اپنے علم اور تجربے کی روشنی میں ملتان کے بعد اب راولپنڈی میں جاری میچوں کا احوال بتارہاہے۔

چاروں خواتین کمنٹیٹرز نیشنل مینز کرکٹ میچوں پر کا یہ منفرد تجربہ قرار دے رہی ہیں۔

ثناء میر:

ایک سو بیس ایک روزہ اور ایک سو چھ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ثناء میر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے میدان میں جاری کرکٹ ایکشن پر تبصرے کا تجربہ بہترینہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میچ کے آغاز پر پری میچ اور اختتام پر پوسٹ میچ شو میں شرکت کرچکی ہیں مگرکرکٹ میچ سے قبل پچ رپورٹ اور پھر کمنٹری باکس میں بیٹھ کر اس میچ پر تبصرہ کرنے کا یہ تجربہ انہیں پہلی مرتبہ ملا ہے۔

مرینہ اقبال:

چھتیس ایک روزہ اوربیالیس ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سابق اوپنر مرینہ اقبال کاکہنا ہے کہ وہ گزشتہ سال نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور پھر رواں سال ایم سی سی کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کےدوران کھیلے گئے چند میچز پر تبصرہ کرچکی ہیں مگر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 کے ٹورنامنٹ کے دوران کمنٹری باکس سے کھیل کا احوال بتانے کا یہ تجربہ منفرد ہے، اتنے بڑے ایونٹ میں کمنٹری کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔

زینب عباس:

معروف کرکٹ میزبان زینب عباس کا کہنا ہے کہ وقت بدل چکا ہے، خواتین آج ہر شعبہ میں نام کمارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بدلتے وقت کے اس نئے دھارے میں خواتین کی نمائندگی کرنے پر بہت فخر محسوس کرتی ہیں۔

سویراپاشا:

سویرا پاشا کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے خواتین کو میدان کے اندر اور باہر اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع دینا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے اس منفرد تجربے کے دوران محمد رضوان کا سپر مین کیچ ان کا پسندیدہ لمحہ رہے گا۔
پی سی بی کا بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انتباہ جاری

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راولپنڈی، :

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بآور کردیا ہے کہ وہ کسی کھلاڑی اور میچ آفیشلز کو بائیو سیکیور ببل میں موجود دیگر شرکاء کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا ۔ آئندہ بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کی صورت میں ٹورنامنٹ سے نکالنے کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔

ندیم خان، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہائی پرفارمنس:

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کاکہنا ہےکہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران چند سینئر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی جانب سے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کیے جانے پر پی سی بی کو مایوسی ہوئی ہے، ایسا کرنے سے انہوں نےٹورنامنٹ کی ساکھ اور بائیو سیکیور ببل میں موجود اپنے ساتھیوں کی صحت کو خطرے میں ڈالا ۔

ندیم خان نے مزید کہا کہ یہ قطعاََ قابل قبول نہیں ہے، متعلقہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقاتوں کے بعد یہ بآور کردیا گیا ہےکہ مستقبل میں بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر ایسا ہوا تواس فرد کو موجودہ اور آئندہ کھیلے جانے والے ٹورنامنٹس سے نکال دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز ہونے کو ہے، دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے لہٰذا وہ توقع کرتے ہیں کھلاڑی اور آفیشلز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات کوویڈ19 کی مشکل صورتحال میں پی سی بی کی کوششوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

نو کھلاڑیوں اور تین آفیشلزنےمقررہ ٹیم ہوٹل میں رہتے ہوئے ببل کی خلاف ورزی کی تھی، اطلاع موصول ہوتے ہی منتظمین نے رات کو ان تمام افراد کے کوویڈ19 ٹیسٹ کروائے، جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔

ان کوویڈ19 ٹیسٹ کے اخراجات انہی بارہ افراد نے اٹھائے ہیں۔
‏اراده عامه قومی سلامتی پهلی ترجیح هے اور معاشی بحران قومی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطره هے راؤ محمد خالد

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کها هے که اراده عامه قومی سلامتی پهلی ترجیح هے اور معاشی بحران قومی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطره هے

انهوں نے کها که اناج گھر پنجاب میں آٹا چینی اور روزمره خوراک کی قیمتوں میں مسلسل اضافه اور چالیس سال سے حالت جنگ میں افغانستان کی کرنسی کے مقابلے میں قدرتی وسائل سے مالامال.

ایٹمی طاقت پاکستان کی کرنسی کی قدر گرایا جانا نا اهلی اور بد دیانتی کا نا قابل تردید ثبوت هے. انهوں نے مزید کها که پاکستان کو بچانے کے لئے محب وطن پاکستانیون کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا هو گا

خالد خان میموریل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ علی جمخانہ نے جیت لیا.
پاک الیون کرکٹ کلب ملتان کے زیرِ اہتمام خالد خان میموریل لیگ کرکٹ کے فائنل میں طارق کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے

نقصان پر 141رنز بنائے. محمد فاضل. 38.عثمان شفیق. 34.رنز بنائے. ریاض خان. 3.عمیر ارشد. 2.فرحان علی. عاطف. اکثر. 1.1.1.وکٹ حاصل کی.

بعد میں علی جمخانہ نے مطلوبہ ہدف پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا. فرحان علی. 52.مدثر گیلانی. 21.صداقت خان. 18رنز بنائے. طارق کلب کی طرف سے. وسیم. دانش. فیصل. یوسف اور عثمان شفیق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

فرحان علی مین آف دی میچ قرار پائے. ندیم اقبال اور محمد عارف ایمپائرز زاہد حسین سکورر مہمان خصوصی اصغر بھٹی نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم میں ٹرافیاں تقسیم کیں.
شان مسعود کی قائدانہ اننگز نے سدرن پنجاب کو فائنل میں پہنچا دیا

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

• ایونٹ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ناردرن کو 7 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا

راولپنڈی، :

کپتان شان مسعود کی ناقابل شکست 78رنز کی قائدانہ اننگز نے سدرن پنجاب کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں پہنچا دیاہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے دفاعی چیمپئن ناردرن کو 7 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

کپتان شان مسعود نے 58 گیندوں پر ناقابل شکست 78 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 161 رنز کے تعاقب میں وکٹ کیپر بیٹسمین ذیشان اشرف کے ہمراہ 91 رنز کا آغاز فراہم کرکے جیت کی بنیاد رکھی۔

ذیشان اشرف 55 رنز بناکر موسیٰ خان کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ گزشتہ میچ کے ہیرو صہیب مقصود نے کپتان کے ہمراہ اسکور بورڈ کو چلانے ک

سلسلہ جاری رکھا تاہم وہ 16 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان کی گیند پر ایک آسان کیچ دے بیٹھے۔ خوشدل شاہ ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔حسین طلعت ایک رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ کپتان شان مسعود نے وننگ شاٹ کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ناردرن کے موسیٰ خان، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ناردرن کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سدرن پنجاب کے باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے علی عمران اور شاداب خان کے علاوہ کسی بلے باز کو زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہرنے دیا

۔دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 50 اور ناٹ آؤٹ 48 رنز بنائے۔ناردرن نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ اسپنر زاہد محمود نے 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ میں شاندار اننگز کھیلنے پر سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔
نیشنل انڈر19 ون ڈے چیمپئن میں سندھ، ناردرن اورسنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

لاہور، :

دفاعی چیمپئن سندھ اور ناردرن کی ٹیمیں نیشنل انڈر19 ون ڈے چیمپئن شپ کے مسلسل تیسرے راؤنڈ میں ناقابل شکست رہنے کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔ لاہور میں جاری ایونٹ میں سنٹرل پنجاب نے بھی دوسری فتح سمیٹ لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں عادل ناز اور فیضان سلیم کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ناردرن نے بلوچستان کو 9 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

بلوچستان کی پوری ٹیم 92 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ عادل ناز اور فیضان سلیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ناردرن نے مطلوبہ ہدف 15.5 اوورز میں محض 1 ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر حسن عابد کیانی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔عادل ناز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسکور کارڈ:
بلوچستان انڈر19: 25 اوورز میں 10/92، فیض اللہ 17 اورمحمد ابراہیم سینئر 14، عادل ناز 3/21 اور فیضان سلیم 3/30
ناردرن انڈر19: 15.5اوورز میں1/93، حسن عابد کیانی 30، محمد رضا المصطفیٰ 23* اورعبدالفصیح 19*، اورنگزیب 1/29

ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں حنین شاہ کی تیز رفتار باؤلنگ نے سنٹرل پنجاب کودلچسپ مقابلے کے بعد کےپی کے خلاف 3 رنز سے فتح دلادی۔ 178 رنز کے تعاقب میں کے پی کی پوری ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نوجوان فاسٹ باؤلر نے 33 جبکہ ارحم نواب نے 34 رنز کے عوض 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔احمد خان 39 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔اس سے قبل کپتان محمد حریرہ کی 72 رنز کی اننگز کی بدولت سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے 177 رنز اسکور کیے۔حارث خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔حنین شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسکور کارڈ:
سنٹرل پنجاب انڈر19: 46.2 اوورز میں 10/177؛ محمد حریرہ 72اورعلی حسن 21، حارث خان 4/23 اور معاذ صداقت 2/30
کے پی انڈر19: 39 اوورز میں 10/174؛ احمد خان 39 اور محمد فاروق 31، حنین شاہ 3/33 اور ارحم نواب 3/34

مریدکے کنٹری کلب میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے صائم ایوب کی شاندار آلراؤنڈ کارکردگی کی بدولت سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سندھ کی یہ ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح اور سدرن پنجاب کی مسلسل تیسری شکست ہے۔سندھ نے108 رنز کا ہدف صائم ایوب کے 41 رنز کی بدولت 15ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کاشف علی 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ محبوب احمد اور فیصل اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ عون شہزاد 46 اور محبوب احمد 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ صائم ایوب اور ذیشان ضمیر نے 3،3 کھلاڑوں کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔
اسکور کارڈ:
سدرن پنجاب انڈر19: 37.1 اوورز میں 10/107 ؛عون شہزاد 46 اور محبوب احمد 23، صائم ایوب 3/11اورذیشان ضمیر 3/23
سندھ انڈ19: 15 اوورز میں 5/110، صائم ایوب 41 اورکاشف علی 28، محبوب احمد 2/23اور فیصل اکرم 2/28
محمد رضوان اور فخر زمان کی 113 رنز کی شراکت نے خیبرپختونخوا کو فائنل میں پہنچا دیا

• ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست

راولپنڈی، :

کپتان محمد رضوان اور فخر زمان کی 113 رنز کی ابتدائی شراکت کی بدولت خیبرپختونخواکی ٹیم نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

خیبرپختونخوا نے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کو 8 وکٹوں کے بھاری مارجن سےشکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے 143 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان محمد رضوان اور فخر زمان نے کریز سنبھالتےہی جارحانہ انداز اپنایاتو سندھ کے باؤلرز دباؤ کا شکار ہوگئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 65 گیندوں پر 113 رنز کی شراکت نے کے پی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

کپتان محمد رضوان نے50گیندوں پر67 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 11چوکے شامل تھے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان 29 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دونوں کھلاڑیوں کو دانش عزیز نے رخصت کیا۔ اوپنرز کے پویلین واپس لوٹنے پر تجربہ کارمحمد حفیظ اور شعیب ملک نے کریز سنبھالی، دونوں بلے باز بالترتیب 12 اور 6 رنز بناکرناقابل شکست رہے۔

خیبرپختونخوا نے مطلوبہ ہدف 14.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

اس سے قبل محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سندھ کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ میچ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی۔ فاتح ٹیم کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے شرجیل خان صفر، اسد شفیق 1، اعظم خان صفر، سہیل خان 9، سرفراز احمد4، انور علی 3، محمد حسنین 1اور غلام مدثر 1 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سندھ کے صرف 2 کھلاڑی ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ خرم منظور74 اوردانش عزیز 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 80 رنز کی شراکت قائم کی۔سندھ کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 142 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

میچ میں شاندار اننگز کھیلنے پر خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔

ایونٹ کا فائنل سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان اتوار کی شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
میلاد النبی ﷺ منانا ہم سب پر لازم ہیں اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ڈپٹی کمشنر صاحب کو ہدایات۔ جاوید اختر کمشنر ملتان
جلوس ہائے میلاد کے مسائل میں کوئی کمی برداشت نہیں کرینگے۔ زاہد بلال قریشی

ملتان

متحدہ میلاد کونسل کے وفد نے جاوید اختر کمشنر ملتان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے جلوس ہائے میلاد کے مسائل پر روشنی ڈالی جس پر کمشنر ملتان نے ڈپٹی کمشنر صاحب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم منانا ہم سب پر لازم ہیں تمام وسائل بروئے کار لائے جائے اور جلوسوں کے تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے۔صدر متحدہ میلاد کونسل زاہد بلال قریشی نے کہا کہ ہم میلاد والے ہیں محبت اور امن کا درس دیتے ہیں کوئی کمی کو برداشت نہیں کرینگے۔ کمشنر ملتان جاوید صاحب سے ملاقات میں شریک متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، ڈویژنل صدر پاکستان سنی تحریک خواجہ ندیم مدنی صدیقی،علامہ حامد الرحمن حامدی سلطانی، سینیئر نائب صدر حاجی اقبال عادل صاحب،ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک ملک عامر علی وینس شریک تھے ۔

ملتان۔متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی ،ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، خواجہ ندیم مدنی صدیقی،علامہ حامد الرحمن حامدی سلطانی ،
عقیدہ ختم نبوت وعظمت اصحاب رسول ہمارے ایمان کاجزوہے۔ سیدضیاءاللہ شاہ

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

پیر ومرشد سید ضیاءاللہ شاہ بخاری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت وعظمت اصحاب رسول ہمارے ایمان کاجزوہے ہمارے پیغمبر حضرت محمد ﷺ خاتم النبین ہیں اور سب سے پہلے ختم نبوت کے مجاہد حضرت ابوبکر صدیق ؓ ہیں اس پر

امت کا اجماع ہے کہ آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی یا رسول نہیں آسکتا مسلمہ کذاب کا قلع ق،ع حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے فرمایا اور انہوں نے حیات النبی صلعم کا مسئلہ بھی حل کردیا کہ ان محمد ﷺ قدمات یقینا میرے پیغمبر محمد صلعم اس دنیا کو چھوڑ چکے ہیں وہ فوت ہوچکے ہیں کیونکہ جس پر موت نہیں آسکتی

وہ اللہ ہوتا ہے اور وہ صرف ایک اللہ کی ذات ہے کہ جو موت سے پاک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آرٹس کونسل ہال میں”جمعیت اشاعت التوحیدوالسنہ” کی ذیلی تنظیم” نوجوانان توحیدوسنت” ملتان کے زیراہتمام عظیم الشان ختم نبوت کنونشن میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ختم نبوت کنونشن میں مولاناسیدضیاءاللہ شاہ بخاری، مولاناسیدشفاءاللہ شاہ بخاری، مولانانصراللہ خان راشد، مولاناطارق

، مولانامطیع اللہ خان راشد، مفتی محمدعثمان، مولنایوسف رحمانی، مفتی نعیم الرحمن، مفتی عبدالقاہرجرجانی، مولانایونس بھکروی، مولاناحاطب سعید، ڈاکٹرنصرمن اللہ، پروفیسرمشتاق حلیمی، مولاناعبدالحمید، مولاناشبیراحمدضیائی، قاری انیل خان ،مولاناعبدالحکیم ربانی، قاری سیف اللہ خالدملتانی، مولاناغلام اللہ خان راشد، مولاناعمرفاروق عزیزی، مولاناعبدالغفارجتوئی، مولاناشفیق الرحمن حنفی، قاری طارق عزیز اورملک محمدعثمان کھلنگ ودیگرحضرات نے ختم نبوت، عظمت اصحاب رسولؓ ودیگرعقائدونظریات کی درستگی وپختگی پرخطاب کیاملک بھرسے توحیدی جانبازوں نے شرکت فرماکر محمدعربی واصحاب محمدعربی سے عشق کاثبوت پیش کیاپنجاب بھرسے بیسیوں علمائےکرام مشائخین عظام نے ختم نبوت کنونشن کوکامیاب بنایا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان۔

نوجوانان توحیدوسنت” ملتان کے زیراہتمام عظیم الشان ختم نبوت کنونشن سے مولاناسیدضیاءاللہ شاہ بخاری، مولاناسیدشفاءاللہ شاہ بخاری، مولانانصراللہ خان راشد، مولاناطارق عزیزباجوہ، مولانامطیع اللہ خان راشد، مفتی محمدعثمان، مولانایوسف رحمانی، مفتی نعیم الرحمن، مفتی عبدالقاہرجرجانی،

مولانایونس بھکروی، مولاناحاطب سعید، ڈاکٹرنصرمن اللہ، پروفیسرمشتاق حلیمی، مولاناعبدالحمید،

مولاناشبیراحمدضیائی، قاری انیل خان ،مولاناعبدالحکیم ربانی، قاری سیف اللہ خالدملتانی، مولاناغلام اللہ خان راشد، مولاناعمرفاروق عزیزی، مولاناعبدالغفارجتوئی، مولاناشفیق الرحمن حنفی، قاری طارق عزیز اورملک محمدعثمان کھلنگ خطاب کر رہے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
مُلتان

زمانہ کے ساتھ ساتھ لوگوں کی سوچ و فکر میں بھی نمایاں تبدیلی رونما ہورہی ہے۔ نفسا نفسی اور مادہ پرستی کے اس دور میں انسانیت کی عملی قدر ایک خواب بن چکی ہے۔

لوگوں کی تعلیم و تربیت کی بجائے زر، زمین اور اختیارات کو اہمیت حاصل ہوچکی ہے۔ ان حالات میں سماجی و رفاہی شخصیات کے لئے خدمات سرانجام دینا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن سا ہوتا جا رہا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان کی بلا امتیاز خدمت کو شعار بنایا جائے اور اس سلسلے میں سرگرم و فعال اداروں کو ہر ممکن سہولت دی جائے جو کسی غرض و غایت کے بغیر صرف اللہ پاک کی رضا کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ملتان تنظیمی اتحاد کے چیئرمین ایم احسان خان سدوزئی نے گزشتہ شام ”سماجی تنظیموں کا کردار اور عصر حاضر“کے عنوان پر منعقدہ خصوصی مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر الگ الگ اظہار خیال کرتے ہوئے سماجی رہنما ڈاکٹر فاروق لنگاہ، اختر لنگاہ، جواد امین قریشی،منور خورشید صدیقی، مشرف علی قریشی،ڈاکٹر یحییٰ بھٹی، عنایت قریشی، عرفان الحق حقانی،

سید واجد حسین رضوی،الیاس بھٹی،طارق محمود، ارشد حسین ارشد، محمد علی رضوی اور راشد الحسینی نے کہا کہ سماجی خدمت عین عبادت اور سنت رسول ﷺ ہے اور یہ اس قدر وسیع و عریض شعبہ ہے

جس کی کوئی حد نہیں۔ لیکن اب سماجی خدمت دو الگ الگ راستوں پر گامزن ہے۔ ایک جانب عطیات، صدقات و خیرات ہیں تو دوسری جانب ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و خوشحالی کے لئے بنائے جاتے ہیں۔

لیکن یہ دونوں ایکدوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ سماجی اداروں کے کام کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لئے لازم ہے کہ انسانیت سے پیار، محبت، رواداری اور خلوص نیت کے پیغام کو عام کیا جائے

جس میں کوئی امتیاز نہ ہو۔ مذاکرہ میں ڈاکٹر حسنین، ظہور الحق، فرحان الحق حقانی، رئیس قادری و دیگر نے بھی شرکت کی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان:

ملتان تنظیمی اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ خصوصی مجلس مذاکرہ میں ایم احسان خان سدوزئی، ڈاکٹر فاروق لنگاہ، اختر لنگاہ،

جواد امین قریشی، منور خورشید صدیقی، مشرف علی قریشی، ڈاکٹر یحیٰی بھٹی، عنایت قریشی،

عرفان الحق حقانی، سید واجد حسین رضوی، الیاس بھٹی، طارق محمود، ارشد حسین ارشد، محمد علی رضوی،

راشد الحسینی و دیگر شریک ہیں۔
پاکستان کے اربن سنٹرز میں گڈ گورننس کے لئے نیویارک,

لندن اور پیرس کے میئر کی طرز پر اختیارات دیئے جانے چاهیں راؤ محمد خالد

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان
سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کها هے که

‏پاکستان کے اربن سنٹرز میں گڈ گورننس کے لئے نیویارک,

لندن اور پیرس کے میئر کی طرز پر اختیارات کراچی,

لاهور, ملتان, پشاور, کوئٹه سمیت تمام شهروں کے میئر اور بلدیاتی اداروں کے

سربراهوں کو دیئے جانے چاهیں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.
ملتان

قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک،ملک صدیق تھہیم،شیخ سجاد احمدنے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن شہر بھر کی چھوٹی بڑی شاہراؤں پر تجاوزات و قبضہ مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر

گرینڈ آپریشن کرے جنہوں نے نہ صرف کاروبار زندگی متاثر کرکے رکھ دیئے ہیں بلکہ تجاوزات کی وجہ سے بالخصوص تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں دیگر تاجر تنظیموں کے نمائندوں ملک صدیق تھہیم، ملک اقبال جاوید، شیخ سلیم، ملک پرویز اعوان،

ملک اقبال ڈوگر، خالد قریشی، رضوان قریشی، چوہدری بشیر احمد، شیخ عبد الوحید، سید علیم شاہ، طاہر حسین تھہیم، عمران قریشی، انجینئر رانا امجد علی، ملک ممتاز سہو، پپو سعید، غلام دستگیر بھٹی،شیخ شفیق احمد، حاجی الیاس، خلیل راں، شیخ اسلم،شیخ سجاد احمد، چوہدری بشیر احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا سلطان محمود ملک،ملک صدیق تھہیم،شیخ سجاد احمد نے مزید کہا کہ

ہم پرانا شجاع آباد روڈ سروس رود پر تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرنے پر کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر، اے سی سٹی، چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شکرگزار ہیں مگر ملتان شہرکی دیگر چھوٹی بڑی شاہراؤں،

پبلک مقامات سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کے لئے بارہا متعلقہ انتظامیہ کو درخواستیں دی گئیں مگر کوئی کاروائی نہیں کی گئی تجاوزات مافیا وقبضہ مافیا نے صرف کاروبار زندگی متاثر کرکے رکھ دیئے ہیں بلکہ تجاوزات کی وجہ سے بالخصوص تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں کہیں بھی ناگہانی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے جس میں حسین آگاہی،

حرم گیٹ، بوہڑ گیٹ، خونی برج، نشتر روڈ، پاک گیٹ، وہاڑی روڈ، ٹمبر مارکیٹ، نیو غلہ منڈی، چاہ جموں والہ، چوک شاہ عباس سرفہرست ہیں جہاں پر تجاوزات مافیا وقبضہ مافیا نے سڑکوں کو گلیوں میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک نظام گھنٹوں گھنٹوں معطل رہنے لگا ہے بلکہ ایمرجنسی کی صورت میں بھی شہریوں کو شدید پریشانی اٹھا نا پڑ رہی ہے اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے

یہ بھی مطالبہ کیا کہ ڈبل پھاٹک چوک پر گیلانی فلائی اوور کے نیچے سول ڈیفنس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائے اور تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرے اور وہاں پر گرین بیلٹ بنائے انہوں نے وزیراعلی پنجاب، کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر، سی پی او،اے سی سٹی، چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان سے مطالبہ کیا کہ

وہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف فی الفور کاروائی کو یقینی بنائیں تاجر برادری تجاوزات مافیا و قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعاون کرنے کو تیار ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان۔

قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک،ملک صدیق تھہیم، شیخ سجاد احمد ملک اقبال جاوید، شیخ سلیم، ملک پرویز اعوان، ملک اقبال ڈوگر، خالد قریشی، رضوان قریشی، چوہدری بشیر احمد، شیخ عبد الوحید، سید علیم شاہ،

طاہر حسین تھہیم، عمران قریشی، انجینئر رانا امجد علی، ملک ممتاز سہو، پپو سعید، غلام دستگیر بھٹی،شیخ شفیق احمد، حاجی الیاس، خلیل راں، شیخ اسلم، چوہدری بشیر احمد ودیگر پریس کانفرنس کر رہے ہیں

متحدہ میلاد کونسل میں شامل تنظیمات کے زیراہتمام اس سال عید میلاد کے 28 جلوس و ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ زاہد بلال قریشی

ڈپٹی کمشنر ملتان آفیس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان کی طرف سے صدر متحدہ میلاد کونسل کے حوالہ سے محکموں کو انتظامات کے لئے لیٹر جاری کر دئے گئے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

متحدہ میلاد کونسل کے وفد نے صدر زاہدبلال قریشی کی قیادت میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوس اور ریلیوں کے مسائل کے حوالہ سے تمام متعلقہ محکموں کا وزٹ کیا اور انکو تحریری طور پر اور زبانی مسائل سے اگاہ کیا

جس پر آفسران کی جانب مسائل کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی اور ڈپٹی کمشنر ملتان آفیس و میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے متعلقہ محکموں کو صدر متحدہ میلاد کونسل کا حوالہ دیگر لیٹرز جاری کر دئیے گئے

اس موقع پر صدر متحدہ میلاد کونسل زاہدبلال قریشی نے کہا کہ اس سال متحدہ میلاد کونسل میں شامل تنظیمات کی جانب سے یکم تا 11 ربیع الاول10اور12 ربیع الاول کو 18 ٹوٹل 28 جلوس ہائے میلاد اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اسوقت میلاد منانے والی 30 تنظیمات متحدہ میلاد کونسل کا حصہ بن چکی ہیں جن کا شیڈول میڈیا کو جاری کیاجاچکا ہے۔

ملتان.. آل ملتان شعیب بلوچ میموریل فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گزشتہ شب وحدت کالونی فٹبال گراؤنڈ میں ملتان سلطان اور قاسم بیلہ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا

میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم پینلٹی ککس پر یہ میچ ملتان سلطان نے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا فاتح ٹیم کی جانب سے صداقت, سابق, توحید, شعیب نے جبکہ مدمقابل ٹیم کی جانب سے فرقان اور وسیم نے گول کئے.

تصور خان, رانا افتخار اور شفیق ببل نے ٹورنامنٹ کے انتظامات سنبھالے جبکہ ریفری کے فرائض عدنان حیدر نے ادا کیے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری,

ڈی ایف اے ملتان کے صدر میاں جاوید قریشی, پی ٹی آئی کے سٹی سیکرٹری سید بابر شاہ تھے رنگا رنگ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید قریشی نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں

جنگوں کی اسٹریٹجی چینج ہوچکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ قوموں کی برتری کے فیصلے کھیل اور میڈلز کی بنیاد پر ہو رہے ہیں حکومت ٹیلنٹ کی اجاگر کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان..

آل ملتان شعیب بلوچ میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے اختتام پر

مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری اور ڈی ایف اے ملتان کے صدر میاں جاوید قریشی اور پی ٹی آئی سٹی سیکرٹری

بابر شاہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کررہے ہیں۔

About The Author