نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے پل ڈاٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ایکسئین ہائی ویز گلفام نے بریفنگ دی۔سٹرکچر ورک 31 دسمبرتک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی. کمشنر نے کہا کہ پل ڈاٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے

چاروں صوبوں کی ٹریفک اسی مقام سے گزرتی ہے تنگ چوک ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام کے ساتھ عوام کی مشکلات بڑھ گئی تھیں

جس کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے چوک کو ہنگامی بنیادوں پر کشادہ کرنے کے احکامات جاری کئے نجی رقبہ خریدنے کے ساتھ تعمیراتی کام کیلئے تمام مطلوبہ فنڈز جاری کردئیے منصوبہ پر پچاس کروڑ روپے خرچ کئے جارہے

ہیں۔کمشنر نے تعمیراتی کام کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ جون 2021 تک منصوبہ کی تکمیل کا ٹارگٹ دیا گیا تھا

تاہم ٹریفک جام اور عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے دن رات کام کرتے ہوئے 31 دسمبر کو تعمیراتی کام مکمل کرکے ٹریفک کھول دی جائے گی۔چوک پر مانو منٹ اور پی ایچ اے ورک مارچ تک مکمل کیا جائیگا.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ ماڈل ٹاون روڈ گدائی ڈسپوزل کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا. انہوں نے کہاکہ شہر میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے.

لائنوں اور ڈرین کی صفائی یقینی بنائی جائے. عوام کی شکایات کے حل کیلئے باقاعدہ طریقہ کار اور ٹائم لائن مقرر کی جائے.

انہوں نے کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈیرہ غازیخان شہر اور مضافات میں نئی سیور لائن بچھانے کیلئے پبلک ہیلتھ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن مل کر کام کریں

تاکہ مشاورت سے لائن کی تنصیب یقینی بنائی جائے. پائپ لائن کیلئے ڈیجیٹل اور مینوئل نقشہ ریکارڈ بنایا جائے تاکہ بوقت ضرورت نقشہ کی مدد سے پائپ لائن کے نقائص کو

دور کیا جاسکے. انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے سیوریج کے مستقل حل کیلئے میگا سکیم کی منظوری دی ہے

زیادہ مسائل کے حامل علاقوں کو کور کیا جائے گا تمام شہر کو کھودنے کی بجائے مرحلہ وار سیوریج لائن بچھائی جائے گی.

پیکج ون پر 19کروڑ 80لاکھ روپے اور پیکج 2پر 14کروڑ 70لاکھ روپے خرچ ہوں گے. پبلک ہیلتھ اور کارپوریشن کے اکٹھے کام کرنے سے پائپ لائن کی مینٹیننس کو بہتر طریقے سے کور کیاجاسکے گا.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہاہے کہ ڈیرہ غازیخان میں آٹے کی کوئی قلت نہیں. سرکاری نرخ پردس کلوآٹے کا تھیلا 430روپے اور 20کلوآٹے کا تھیلا 860روپے میں فراہم کیاجارہاہے جس کیلئے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر

سیل پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں. اسسٹنٹ کمشنرز فلور ملز سے کوٹہ کے تحت آٹے کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں آٹے کا کوٹہ 17638 ٹن سے بڑھا کر 20ہزار ٹن کر دیا گیاہے

اور حکومت ماہانہ پانچ ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوام پریشان نہ ہوں حکومت روزانہ کی بنیاد پر آٹے کی دستیابی یقینی بنائے گی.

آٹے کی سرکاری نرخوں پر عدم دستیابی پرہیلپ لائن 080060606 کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں موٹر بائیک ایمبولینس پر دور دراز پہاڑی علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے بتایاکہ گزشتہ روز تحصیل کوہ سلیمان میں 15ایمرجنسیوں پر متاثرین کو طبی امداد دی گئی.

انہوں نے بتایاکہ راکھی گاج، فورٹ منرو، رونگھن، مبارکی، داداکوہ، کھرڑ بزدار، کشوبہ، بارتھی، سوڑا، زین، فاضلہ کچھ، پھگلہ، لاکھانی اور ہنگلون کچھ میں موٹربائیک ایمبولینس کے "کی پوائنٹس "مقرر کیے گئے ہیں

ریسکیورز اطلاع کے ساتھ مختلف علاقوں میں وزٹ کر کے متاثرین کے بلڈ پریشر اوردیگر نوعیت کے معاملات پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہیں.

انہوں نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان میں ریسکیو سٹیشن کی تعمیر آخری مراحل میں ہے. ریسکیو سٹیشن فنکشنل ہونے پر ایمرجنسیوں کو مزید بہتر طریقے سے ڈیل کیاجائے گا.
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نےرکن آباد کالونی کا سیوریج کا مسئلہ حل کرنے کےلئے ڈسپوزل کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آخوند ہمایوں رضا،سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن افتخار لغاری اور رکن آباد کالونی کے مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی

۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

شہر میں سیوریج کے مسائل کو بہت جلد حل کر دیا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار عوامی مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے پل ڈاٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ایکسئین ہائی ویز گلفام نے بریفنگ دی۔سٹرکچر ورک 31 دسمبرتک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی کمشنر نے کہا کہ

پل ڈاٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے چاروں صوبوں کی ٹریفک اسی مقام سے گزرتی ہے تنگ چوک ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام کے ساتھ عوام کی مشکلات بڑھ گئی تھیں

جس کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے چوک کو ہنگامی بنیادوں پر کشادہ کرنے کے احکامات جاری کئے

نجی رقبہ خریدنے کے ساتھ تعمیراتی کام کیلئے تمام مطلوبہ فنڈز جاری کردئیے منصوبہ پر پچاس کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

کمشنر نے تعمیراتی کام کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ جون 2021 تک منصوبہ کی تکمیل کا ٹارگٹ دیا گیا تھا

تاہم ٹریفک جام اور عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے دن رات کام کرتے ہوئے 31 دسمبر کو تعمیراتی کام مکمل کرکے ٹریفک کھول دی جائے گی۔

چوک پر مانو منٹ اور پی ایچ اے ورک مارچ تک مکمل کیا جائیگا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ ماڈل ٹاون روڈ گدائی ڈسپوزل کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا

انہوں نے کہاکہ شہر میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے لائنوں اور ڈرین کی صفائی یقینی بنائی جائے عوام کی شکایات کے حل کیلئے

باقاعدہ طریقہ کار اور ٹائم لائن مقرر کی جائے انہوں نے کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈیرہ غازیخان شہر اور مضافات میں نئی سیور لائن بچھانے کیلئے

پبلک ہیلتھ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن مل کر کام کریں تاکہ مشاورت سے لائن کی تنصیب یقینی بنائی جائے پائپ لائن کیلئے ڈیجیٹل اور مینوئل نقشہ ریکارڈ بنایا جائے تاکہ بوقت ضرورت نقشہ کی مدد سے پائپ لائن کے نقائص کو دور کیا جاسکے

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے سیوریج کے مستقل حل کیلئے میگا سکیم کی منظوری دی ہے زیادہ مسائل کے حامل علاقوں کو کور کیا جائے گا

تمام شہر کو کھودنے کی بجائے مرحلہ وار سیوریج لائن بچھائی جائے گی پیکج ون پر 19کروڑ 80لاکھ روپے اور پیکج 2پر 14کروڑ 70لاکھ روپے خرچ ہوں گے

پبلک ہیلتھ اور کارپوریشن کے اکٹھے کام کرنے سے پائپ لائن کی مینٹیننس کو بہتر طریقے سے کور کیاجاسکے گا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛؛

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہاہے کہ ڈیرہ غازیخان میں آٹے کی کوئی قلت نہیں سرکاری نرخ پردس کلوآٹے کا تھیلا 430روپے اور 20کلوآٹے کا تھیلا 860روپے میں فراہم کیاجارہاہے جس کیلئے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر

سیل پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں اسسٹنٹ کمشنرز فلور ملز سے کوٹہ کے تحت آٹے کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں آٹے کا کوٹہ 17638 ٹن سے بڑھا کر 20ہزار ٹن کر دیا گیاہے اور حکومت ماہانہ پانچ ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوام پریشان نہ ہوں حکومت روزانہ کی بنیاد پر آٹے کی دستیابی یقینی بنائے گی آٹے کی سرکاری نرخوں پر عدم دستیابی پرہیلپ لائن 080060606 کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں موٹر بائیک ایمبولینس پر دور دراز پہاڑی علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے بتایاکہ گزشتہ روز تحصیل کوہ سلیمان میں 15ایمرجنسیوں پر متاثرین کو طبی امداد دی گئی انہوں نے بتایاکہ راکھی گاج، فورٹ منرو، رونگھن، مبارکی،

داداکوہ، کھرڑ بزدار، کشوبہ، بارتھی، سوڑا، زین، فاضلہ کچھ، پھگلہ، لاکھانی اور ہنگلون کچھ میں موٹربائیک ایمبولینس کے "کی پوائنٹس "مقرر کیے گئے ہیں ریسکیورز اطلاع کے ساتھ مختلف علاقوں میں وزٹ کر کے متاثرین کے بلڈ پریشر اوردیگر

نوعیت کے معاملات پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان میں ریسکیو سٹیشن کی تعمیر آخری مراحل میں ہے

ریسکیو سٹیشن فنکشنل ہونے پر ایمرجنسیوں کو مزید بہتر طریقے سے ڈیل کیاجائے گا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کی تربیت اور ان کے لیے مثبت سرگرمیوں کو فروغ سیاستدانوں، حکومت والدین،اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا مشترکہ ایجنڈہ ہونا چاہیے وہ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر کے ساتھ ضلع ڈیرہ غازی خان کے کالج پرنسپلز کی میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں

ان کی اس بات سے تمام پرنسپلز نے اتفاق کیا کہ کردار سازی کے حوالے سے عملی پروگرام تشکیل دینا اشد ضروری ہے کالجز میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز کے قیام سے اتفاق کیا گیا ڈاکٹر شاہینہ نے بتایا کہ جو نوجوان ان مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے

ان کو خصوصی سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے اور ان کو وظائف اور نوکریوں میں ترجیح دی جائے گی اس موقع پر کوڈ 19اور ڈینگی کے ایس او پیز پر سختی سے

عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ڈاکٹر شاہینہ نے بتایا کہ وہ عنقریب تما م کالجز کا دورہ کرکے بچوں کی ان سرگرمیوں میں عملی طو رپر شامل ہونگی اس موقع پر تمام کالجز کے پرنسپلز فوکل پرسنز گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین اور فوزیہ پروین بھی موجود تھیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

طلبہ اپنے حقوق کی جنگ سڑکوں پر لڑیں گے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام حقوق طلبہ روڈ کارواں کا آغاز 26 اکتوبر کو ہوگا جوکہ 3 نومبر کو ڈیرہ غازی خان پہنچے گا

جس میں ڈویژن بھر سے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے کے لیے کارواں کا حصہ بنیں گے ان خیالات کا اظہار

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب سعد سعید نے ڈیرہ غازی خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ

حکومت سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فیسوں میں کمی کی جائے، نئے ہاسٹلز کی تعمیر کی جائے، طلبہ یونین بحال کی جائے

اور سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کادوبارہ سے اجراء کیا جائے مظفرگڑھ اور راجن پور میں یونیورسٹی کا قیام بھی انکے مطالبات میں شامل ہے حذیفہ عثمان ناظم جمعیت ڈیرہ غازی خان نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں بی ایس پروگرام کو شروع ہوئے ایک سال گزگیا ہے

لیکن کالج کے اندر ابھی تک کوئی ہاسٹل کا قیام وجود میں نہیں آیا کالج کے اندر کینٹن موجود نہیں ہیں ایک ٹیچر 3 3 لیکچر لیتا ہے اور اسی طرح گورنمنٹ کامرس کالج میں کوئی ہاسٹل کی سہولت موجود نہیں کوئی کینٹین کی

سہولت موجود نہیں ڈی کام والے طالب علموں کا ابھی تک رزلٹ نہیں آیا ان کو کسی یونیورسٹی میں داخلہ نہیں مل سکا جس سے طلبہ کا ایک سال ضائع ہوگیا

اس کا ذمہ دار کون ہے؟ غازی یونیورسٹی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ہر سال فیسوں میں ۱۰ فیصد اضافہ کہاں کا انصاف ہے؟ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی سہولیات موجود نہیں ہے غریب کے بچے پرائیوٹ ہاسٹل میں بھاری رینٹ دے کر مشکل سے تعلیم حاصل کررہے ہیں

غازی یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیم حاصل کرنا ایک مشکل کام بنادیا ہے ہم حکومت وقت اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں

ان ساری چیزوں پر عمل کیا جائے اور سہولیات فراہم کی جائے ورنہ طلبہ منتشر ہونگے جسکی ذمہ دار انتظامہ ہوگی

اس موقع پر حسین احمد ناظم ڈویژن شرقی، محمد بخت زمین ناظم ڈویژن شرقی اور معیز المانی معتمد ڈویژن شرقی موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے کہا ہے کہ معاشرے میں قانون کی حکمرانی اور بالادستی کے لئے پولیس فورس کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،

ہمارا بنیادی ستون تھانہ اور بنیادی یونٹ کانسٹیبل ہے،جس طرح تھانوں کو قانون کا ناقابل تسخیر قلعہ بنایا جائے گا اسی طرح کانسٹیبل سے لے کر تمام افسران کی ملازمت اور زندگی کو اس طرح محفوظ بنا دیا جائے گا کہ

وہ ہر قسم کے تفکرات سے آزاد ہو کر اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کر سکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کرتیبوئے کیا،پولیس لائنز پہنچنے پر آر پی او فیصل رانا اور چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز نے

ایڈیشنل آئی جی کا استقبال کیا،انہوں نے کہا کہ میرے سمیت اعلی افسران ماتحت پولیس والوں سے فرائض کی پوریسپرٹ کے ساتھ انجام دہی کی توقع رکھتے ہیں اسی طرح پولیس فورس کیحقوق کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے

جسے ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا،ریجن کو ایک ایسا آر پی او فیصل رانا ملا ہے جو قانون شکنوں سے خود بھی نمٹنا جانتا ہے،

پولیس فورس کو بلند مورال کے ساتھ قانون شکنوں کے خلاف قانون کے دائرے میں جنگ کروانے کے ہنرکا ماہر اور اپنی فورس کو اپنی اولاد سمجھنے کی خصوصیت سے بھی مکمل آگاہ ہے،کانسٹیل سے لے کر اعلی افسران تک پولیس فورس کے مسائل کے

حل کے لئے میرے اور فیصل رانا کے دفاتر اورگھروں کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،فورس سے توقع ہے کہ وہ

عوام کے جان ومال کو محفوظ بنانے کے لئے جاندار،شاندار اور نتیجہ خیز کارکردگی کا مظاہرہ کرے،پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ڈی جی خان ریجن کے 17 پولیس سرکلز اور66 تھانے ہیں،

مجھے فخر ہے کہ میں ایسے ریجن کو کمانڈ کر رہا ہوں جس کی پولیس فورس با ہمت،جرات مند اور بہادر ہے،ڈی جی خان ریجن میں پولیس کے 100شہدا اور37زخمی ہیں اتنی بڑی فگر بتا رہی ہے کہ

یہاں کی پولیس فورس مادر وطن کی اندرونی حفاظت اور عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے گریز نہیں کرتی فیصل رانا نے کہا کہ ریجن کی پولیس فورس کی ہمت دیکھ کر میں پیشین گوئی کررہا ہوں کہ بہت جلد یہ ریجن قانون شکنوں سے پاک ہو گا،

عوام کے احساس تحفظ میں اضافہ ہو گا،پولیس اور قانون پسند عوام قانون کی حکمرانی کے لئے ایک پیج اور ایک راستے پر آ چکے ہیں،فیصل رانا نے اپنے خطاب میں شہدائے پولیس کا انتہائی جذباتی انداز میں تذکرہ کیا

انہوں نے جب پولیس شہدا اور زخمیوں کو سلیوٹ کیا تو ماحول انتہائی جذباتی ہو گیا،پولیس دربار میں موجود افسران اور اہلکاروں کی انکھیں نم ہو گیئں

اس موقع پرجوانوں نیپاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے،ایڈیشنل آئی جی اور آر پی او پولیس اہلکاروں سے گھل مل گئے اور ایک ساتھ کھانا بھی کھایا۔بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے آرپی او آفس میں منعقدہ اجلاس کی

صدارت کی جس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کے علاوہ ریجن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،راجن پور کے ڈی پی اوز نے شرکت کی اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے آر پی او فیصل رانا نے بتایا کہ

کسی بھی سنگین واردات کی صورت میں اعلی پولیس افسران کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے

جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،ڈی جی خان میں پولیس کے بروقت ریسپانس کی وجہ سے بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا جبکہ اسی پولیس مقابلے میں باہمت پولیس کانسٹیبلز نے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی،

بینک میں جمع کروانے کے لئے لائی جانے والی لاکھوں روپے کی جو رقم ڈاکووں نے چھینی پولیس نے بروقت کارروائی کر

کیڈاکو بھی گرفتار کئے اور مسروقہ رقم بھی برآمد کی،ضلع راجن پور میں کچے کے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں،جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،

مظفر گڑھ اور لیہ کے اضلاع میں بھی کریمنلز کے خلاف منظم آپریشن جاری ہیں،آرپی او نے بتایا کہ پولیس کے فول پروف انتظامات کی وجہ سے ریجن کے چاروں اضلاع میں چہلم کیروائتی اور لائسنسی پروگرام قانون کے مطابق مکمل ہوئے،

جہاں پر قانون شکنی کی گئی وہاں پر نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت فوری طور پر قانونی کارروائی کی گئی،فیصل رانا نے بتایا کہ بارڈر ملٹری فورس اور بلوچ لیوی سمیت قانون نافذ کرنیوالیاداروں کے مابین جرائم پیشہ عناصر کی قانون کے مطابق سرکوبی کے لئے

مشترکہ حکمت عملی طے پا چکی ہے،مشترکہ طور پر معلومات کے تبادلے کیساتھ پولیس اپنے صوابدیدی دائرے میں مربوط منصوبہ بندی کیتحت ڈکیت گینگز،سماج دشمن عناصر اور ہر قسم کے قانون شکنوں کے خلاف 24/7پولیسنگ کر رہی ہے،

انہوں نے بتایا کہ ریجن بھر کی پولیس پرواضح کر دیا گیا ہے کہ سنگین جرائم کے ملزمان اگر دی گئی وقتی ڈیڈ لائن میں گرفتار نہیں ہوتیتو جائے وقوعہ پر ملزمان کی گرفتاری تک کیمپ آفس بنائے جانے کے پروفیشنل پولیسنگ آپشن پر مکمل عمل کیا جائے گا،،

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لئے پہلے سلام،،پھر کلام اور قانون پسندوں کو چھیڑنا نہیں اور قانون شکنوں کو چھوڑنا نہیں کی پالیسیاں نافذ کر دی گئی ہیں،

ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ کریمنلزاور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں،عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے،قانون نے معاشرتی امن کے لئے پولیس کو اختیارات جبکہ

ریاست نے وسائل دئیے ہیں،وسائل اور اختیارات کی موجودگی میں کرائم کی شرح کوکم ہونا چاہییریجن میں جدید طریقوں کی پولیسنگ فیصل رانا کی پروفئشنل کمانڈنگ کا منہ بولتا ثبوت ہے،ڈی جی خان ریجن کو ایک پروفیشنل کمانڈر دستیاب ہے،چاروں اضلاع میں پولیس ٹیم بھی قانون کی بالادستی کے جزبہ سے سرشارہے،

ریجن کی پولیس کو قانون کی حکمرانی کے لئے میری مکمل معاونت حاصل ہو گی،ہمیں ایک ٹیم ورک کے طور پر ڈی جی خان ریجن کو پر امن ترین ریجن بنانا ہے،انہوں نے انٹر ڈسٹرکٹ پولیسنگ کی کامیاب حکمت عملی پر آر پی او فیصل رانا کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہی وہ روڈ میپ ہے جو عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ضمانت ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نیرکن آباد کالونی کا سیوریج کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ڈسپوزل کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اخوند ہمایوں رضا،سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن افتخار لغاری اور رکن آباد کالونی کے مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی

۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

شہر میں سیوریج کے مسائل کو بہت جلد حل کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار عوامی مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہے

ہیں۔

About The Author