مختلف علاقوں سے چوری،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ایس ایچ او کینٹ پولیس عبدالغفار خان کی کامیاب کاروائیاں ،ڈیرہ کے بارونق علاقہ طارق آباد سمیت مختلف علاقوں سے چوری،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے
سرغنہ سمیت دو ملزمان گرفتار کرلیاگیا ۔چوری شدہ موٹرسائیکل ، طارق آباد میں مکان سے چوری شدہ بارہ لاکھ روپے نقدی اور ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا ،دوران تفتیش دیگر
ساتھی ملزمان کی نشاندہی کردی گئی،گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جارے ، سرچ آپریشن کے دوران کلاشنکوف ،پسٹل ،بندوق بارہ بور اور چرس برآمد کرکے مفرور اشتہاری سمیت پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا ،
مرکزی انجمن تاجران ملتان روڈڈیرہ کے صدر سعید اعوان کی جانب سے ایس ایچ او کینٹ کی کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین پیش ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کینٹ عبدالغفار نے شہر میںموٹرسائیکل
سمیت دیگر چوری اور ڈکیتی کے بڑھتی وارداتوں پر بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوﺅں اور چوروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے ،شہر میں موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ ندیم سکنہ
توصیف آباد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیے ،پولیس ذرائع کے مطابق ملزم گلشن بیکری ڈیرہ میں ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں بھی ملوث پایا گیا ہے ،ملزم کی نشاندہی پر
اسکے دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں ، کینٹ پولیس نے گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران ڈیرہ کے بارونق علاقہ طارق آباد میں نقب زنی کے دوران بارہ لاکھ روپے اور ڈیڑھ
تولہ طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیاءچوری کرنے کی واردات سمیت دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم شکیل سکنہ طارق آباد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے چوری شدہ بارہ لاکھ اور طلائی زیورات برآمد
کرلیے ۔کینٹ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین عدد کلاشنکوف،دو عدد پسٹل ،دوعدد بندوق بارہ بور اور آٹھ سو ساٹھ گرام چرس برآمد کرکے ایک مفرور اشتہاری سمیت پانچ ملزمان کو
گرفتارکرلیاہے۔مرکزی انجمن تاجران ملتان روڈ ڈیرہ کے صدر سعید اعوان کی جانب سے ایس ایچ او کینٹ کی دبنگ کاروائیوں کو انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔
٭٭٭
ٹراما سنٹر میں ممکنہ دہشتگردی کے واقعہ سے نمٹنے کیلئے عملی تربیتی مشق کا بہترین مظاہرہ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پاک فوج کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ کے ٹراما سنٹر میں ممکنہ دہشتگردی کے واقعہ سے نمٹنے کیلئے عملی تربیتی مشق کا بہترین مظاہرہ ، پاک فوج کے خصوصی دستوں کی
جانب سے بروقت کاروائی اور دہشتگردی کے واقعہ سے نمٹنے اور مریضوں سمیت عام شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات، فضا نعرہ تکبیراللہ اکبر، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تفصیلات کے
مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ کے ٹراما سنٹر میں ممکنہ دہشتگردی کے واقعہ سے نمٹنے کیلئے عملی تربیتی مشق کا بہترین مظاہرہ کیا گیا۔ مشق کے دوران پاک فوج کے خصوصی دستوںنے
ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں دہشتگردوں کے ممکنہ حملے کی صورت میں دہشتگردوں سے مقابلے، اور ہسپتال میں موجود مریضوں، عملہ اور مریضوں کے لواحقین کی بازیابی اور بچاﺅ کیلئے بہترین حکمت عملی اور اقدامات کا
مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے کرنل طاہر ڈارکی سربراہی میںعملی تربیت کے مظاہرے اور ممکنہ حکمت عملی کا مظاہرہ بھی پیش کیاگیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے کامیاب مشق کے بعد نعرہ
تکبیراللہ اکبر، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔
٭٭٭
پک اپ گاڑی بے قابو ہوکر چنگ چی لوڈر کے ساتھ ٹکرا گئی ، چنگ چی سوار 14سالہ نوجوان جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تیز رفتار پک اپ گاڑی بے قابو ہوکر چنگ چی لوڈر کے ساتھ ٹکرا گئی ، چنگ چی سوار 14سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ بچے سمیت2افراد زخمی، ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے موقع
پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد زخمیوں اورجاں بحق نوجوان کے جسد خاکی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن کی حدودڈیرہ درابن روڈ پریحییٰ فلنگ سٹیشن کے قریب
تیز رفتار پک اپ گاڑی بے قابو ہوکر چنگ چی لوڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 14سالہ نوجوان عبدالمالک وزیر ولد شاہ باران سکنہ کھتی موقع پرجاں بحق جبکہ احسان اللہ وزیر اور نور رحمن وزیر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کی موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، بعدازاں متوفی نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج محمد یٰسین فاروق کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ریجنل پولیس آفس ڈیرہ میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع ٹانک میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج محمد یٰسین فاروق کی
سربراہی میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود، ضلعی پولیس سربراہ ٹانک صاحبزاہ سجاد ،ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ اسلم خٹک اور دنوں اضلاع کے ٹریفک وارڈن
انچارج اورہائی وے ٹریفک انچارج شریک ہوئے۔اجلاس میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے تمام تر نقاط کو زیر غور کھا گیا جس میں خصوصی طور پر چنگ چی رکشہ کے سبب ٹریفک کے نظام میں بڑھتے ہوئے
مسائل جبکہ سرکلر روڈ پر غیر قانونی پارکنگ ، شہر کے تمام بڑے چوکوں پر ٹریفک سگنلز،لین اور لائن کی پابندی،چنگ چی رکشہ کیلئے خصوصی منصوبہ بندی،سرکلر روڈ اور چاروں بازاوں میںتجاوزات کی بھرمار،اسی
طرح موٹر کار ،موٹر سائیکل اور مویشی منڈیوں کا نظام او ر اس کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف امور زیر غور رہے ۔اندریں سلسلہ ریجنل پولیس آفیسر نے دونوں اضلاع کے پولیس سربراہان و ٹریفک انچارجوں کو ہدایات
جاری کیں کہ ان تمام مسائل کے فوری حل کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات سے فوری طور میٹنگ کی جائے اور اس باقاعدہ تجاویز مرتب کی جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا
جاسکے کہ ٹریفک کے حوالے سے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ یٰسین فاروق نے دونوں اضلاع کے ٹریفک انچارجوں کو احکاما ت جاری کرتے ہوئے کہا کہ
دونوں اضلاع میں بلا نمبر موٹر سائیکل ،چنگ چی رکشہ ،سرکاری نمبر بوگس نمبر پلیٹ ،کالے شیشے والی گاڑیاں،فلیش لائٹس،کمسن اور بلا ڈرائیونگ لائسنس چنگ چی ڈرائیور کے خلاف فوری طور مہم کا آغاز کیا جائے
اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکران کیخلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔
٭٭٭
چہلم امام حسینؓ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122ڈاکٹر خطیر احمد خان کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل منان کی نگرانی میں چہلم امام حسینؓ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس
میں تمام اسٹیشن انچارج موجود تھے۔ریسکیو1122 کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اعزاز محمود کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 فضل منان نے چہلم امام حسینؓ پلان کا جائزہ
لیا اور اطمینان کا اظہارکیا۔ انکا کہنا تھا کہ ریسکیو1122سروس ڈیرہ کی عوام کی خدمت کے لئے مکمل الرٹ رہے گی اور ہدایات جاری کیں کہ چہلم کے دوران کسی بھی قسم کی غلطی یا کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے
گا۔
٭٭٭
زنانہ ومردانہ ہسپتال سہولیات کی عدم دستیابی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)زنانہ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز ،نرسز، پیرا میڈیکس مریضوں سمیت مشکلات میں مبتلا، ایم ٹی آئی سہولیات کے بجائے مسائل کی آماجگاہ بن گئی، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل
خان ایم ٹی آئی کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ زنانہ ومردانہ ہسپتال سہولیات کی عدم دستیابی کا گھر بن گیا، او پی ڈی سے لیکر آپریشن،لیبارٹری، ایکسرے،الٹرا سانڈ کی فیسوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا، ایک
طرف زنانہ سٹاف کے لئے درد سر لیبر روم اور آپریشن تھیٹر میں مردوں کا داخلہ معمول بن گیا۔ دوسری جانب ادویات، بلڈ بیگ اور ٹانکے لگانے کے دھاگے تک بازار سے منگوائے جانے لگے جسکی وجہ سے
مریضوں کے لواحقین کا ہسپتال کے عملے کے ساتھ جہگڑا روز کا معمول بن چکا ہے، لیڈی ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت پیرامیڈیکس کی اچھی ڈیوٹی اور حاضری کو انتظامیہ نے مداخلت کر کے بے کار بنا کر رکھ دیا ہے،
زنانہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین گنڈا پور ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر اور ایم ٹی آئی انتظامیہ ڈائریکٹرز سمیت متعلقہ حکام سے اصلاح احوال، ادویات،
سہولیات کی دستیابی اور لاکھوں روپے کی اضافی تنخواہوں سمیت کئی مراعات لینے والوں سے جواب طلبی کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
کاشتکار ٹماٹر کی منظورشدہ دیسی اقسام کی کاشت سے بہترین پیداوارحاصل کرسکتے ہیں
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار ٹماٹر کی منظورشدہ دیسی اقسام کی کاشت سے بہترین پیداوارحاصل کرسکتے ہیں‘کاشتکار ٹماٹر کی منظورشدہ دیسی اقسام روما ‘نگینہ‘ پاکٹ اور
نقیب جبکہ دوغلی اقسام میکر‘ جیوری‘ یوکی‘ ٹی 1359‘ ایڈن ایف 1‘ ریڈ چمپئن ‘ڈومی نیٹر اور فونٹوکی کاشت کریں جوکہ بہترین پیداواری صلاحیت کی حامل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر ایک اہم سبزی ہے جس
میں غذائیت کے لحاظ سے حیاتین اے‘ سی ‘ ریبوفلیون‘ تھایا مین اور معدنی نمکیات لوہا‘ چونا اور فاسفورس کا فی مقدار میں ہوتے ہیں جوکہ صحتمند صحت کے لئے مفید ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر سے پلپ‘ چٹنی‘
کیچپ اور پیسٹ جیسی مصنوعات بھی تیار کی جاتی ہیں۔
٭٭٭
بچوں کے سکول بیگ کے وزن سے متعلق قانون تیار کرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبرپختونخواہ حکومت نے بچوں کے سکول بیگ کے وزن سے متعلق قانون تیار کرلیا ، جس کے تحت نرسری جماعت کے بچوں کے سکول بیگ کا وزن ڈیڑھ کلو ،پہلی جماعت 2.4
کلو،دوسری سے پانچویں جماعت5.3 کلو،چھٹی سے دسویں جماعت 5.4 کلووزن مقرر کیا گیا ہے ،سکول بیگزایکٹ پاکستان کی تاریخ کا پہلا قانون ہوگا، خلاف ورزی کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کو 2 لاکھ
روپے جرمانہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے بچوں کے سکول بیگ کے وزن سے متعلق قانون تیار کرلیا ہے، سکول بیگ کے وزن سے متعلق قانون ”دی خیبرپختونخواہ سکول
بیگزلیمیٹیشن آف ویٹ ایکٹ 2020“ کہلائے گا۔ قانونی مسودے کی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ نرسری جماعت کے بچوں کے سکول بیگ کا وزن ڈیڑھ کلو رکھنے کی تجویز ہے۔پہلی جماعت کے بچوں کے
سکول بیگ کا وزن 2.4 کلو،دوسری سے پانچویں جماعت تک کے بچوں کے سکول بیگ کا وزن5.3 کلوگرام رکھنے کی تجویز ہے۔اسی طرح چھٹی سے دسویں جماعت تک کے بچوں کے سکول بیگ کا وزن
5.4 کلو سے ساڑھے6 تک ہوگا۔ گیارہویں اور بارہویں کے طلباءکیلئے سکول بیگ کا وزن 7 کلو گرام رکھنے کی تجویز ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سکول بیگزایکٹ پاکستان کی تاریخ کا پہلا قانون ہوگا۔قانون
مسودے میں خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کیخلاف جرمانہ بھی تجویز کیا گیا ہے، جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کو 2لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔قانون کی خلاف ورزی نہ
روکنے پر سرکاری حکام کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ یاد رہے خیبرپختونخواہ حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کے نصاب اور من مانے مضامین اور نوٹ بکس کے باعث بیگز کا وزن اس قدر زیارہ ہوتا ہے کہ
بچوں کو اٹھانا مشکل ہوجاتا ہے۔
٭٭٭
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دوائیاں بنانے والی کمپنیوں کا منافع بھی بڑھ گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دوائیاں بنانے والی کمپنیوں کا منافع بھی بڑھ گیا ، ادویہ ساز کمپنیوں کے خالص منافعے میں 69 فیصد اضافہ ہوگیا۔ اس حوالے سے موصول
ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں 5 بڑی کمپنیوں نے خالص منافع کی مد میں 6 ارب روپے سے زائد کا فائدہ اٹھایا ، کورونا کے باعث روایتی ادویات کی فروخت میں کمی ہوئی
تاہم اس عرصے میں وٹامنز اور سپلیمنٹ کی مانگ میں اضافہ ہوچکا ہے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے دو سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں کمپنیوں کا منافع بھی 69
فیصد تک بڑھ چکا ہے ، حالاں کہ اس عرصے میں ادویات کی فروخت صرف 4 فیصد بڑھی ، تاہم دوائیں مہنگی ہونے کی وجہ سے 5 بڑی کمپنیوں کے منافع میں 6 ارب 21 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافہ ہوا۔دوسری
طرف ملک میں ہونے والے ادویات کی قیمتوں میں 260 فیصد تک اضافے نے مریضوں کی بڑی تعداد کو ادویات کی مقدار کم کرنے یا علاج چھوڑنے پر مجبور کردیا ، بڑی دوا ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام
کے باعث مارکیٹ میں ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق فارماسسٹ اور کچھ ادویات بنانے والوں نے الزام عائد کیا کہ دوا سازی کی صنعت ان کی قیمت کو خام مال کی قیمت سے
منسلک کرنے کے بجائے بجلی کی لاگت اور امریکی ڈالر سے منسلک کر کے اپنے کارڈ کھیل رہی ہے جبکہ خام مال کی قیمتیں تیزی سے 2 ہزار ڈالر سے 25 ڈالر تک کم ہوچکی ہیں ، جب کہ وزیراعظم عمران خان کے
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مقامی مارکیٹ میں ان کی قلت کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرے گا کیوں کہ بہت سے مریضوں کو درآمد کردہ ادویات
خریدنی پڑتی ہیں۔
٭٭٭
20نومبر تک گندم کی کاشت مکمل کرکے بمپر کراپ حاصل کی جاسکتی ہے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے کہاہے کہ20نومبر تک گندم کی کاشت مکمل کرکے بمپر کراپ حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ بروقت کاشت کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث پیداوار
میں کمی ہو سکتی ہے جس سے جہاں غذائی ضروریات کو پوراکرنے میں مشکل درپیش آسکتی ہے وہیں کاشتکاروں کو معاشی نقصان کا سامنابھی کرناپڑسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ ماہرین زراعت نے شبانہ روز
جدوجہد کے بعد گندم کی ایسی اقسام تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جو کم وقت میں نہ صرف جلد پک کر کٹائی کیلئے تیار ہوجائیں گی بلکہ ان میں موسمی تغیرات، ماحولیاتی تبدیلیوں اور بیماریوں سے بچاو¿ کے
خلاف بھر پور قوت مدافعت بھی ہو گی۔ انہوں نے بتایاکہ زرعی سائنسدان گندم کی بیماریوں کے تدارک کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ گندم کے تحقیقاتی پروگرام میں بہتری آنے سے آئندہ سال گندم کی شاندار
پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے گی۔
٭٭٭
برسیم کی کاشت اور مویشیوں میں استعمال سے دودھ و گوشت کی پیداوار میں بھر پور اضافہ کیاجاسکتاہے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماہرین زراعت نے کہا کہ موسم ربیع کے چارہ جات کے بادشاہ برسیم کی کاشت اور مویشیوں میں استعمال سے دودھ و گوشت کی پیداوار میں بھر پور اضافہ کیاجاسکتاہے لہٰذا کاشتکار
موسم ربیع کے دوران برسیم کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت یقینی بنائیں تاکہ سبز چارے کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ گوشت و دودھ کی اچھی پیداوار بھی حاصل کی جاسکے۔انہوں نے بتایاکہ برسیم کی4
سے 6 کٹائیوں میں 40 سی50 ٹن فی ہیکٹر پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ برسیم میں کیلشیم اور وٹامنز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو جانوروں میں گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے میں
معاون ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ برسیم کا تعلق پھلی دار اجناس سے ہے اس لئے قدرت نے اس میں موجود نائٹروجن کو فکس کرنے اور اپنی بھر پور افزائش کی شاندار صلاحیت رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ
دوہری افادیت والی فصل ہے جو چارہ کے ساتھ ساتھ دوسری فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کا باعث بھی بنتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بعض علاقوں میں کراپنگ سسٹم زمینوں کی زرخیزی کم کر دیتاہے لہٰذا ایسے علاقوں
میں برسیم کو کراپنگ سسٹم میں شامل کرکے چارے کی فصل حاصل کرنے کے علاوہ زمین کی زرخیزی بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔
٭٭٭
جانوروں کو کانگو وائرس سے بچانے کیلئے چیچڑوں کے فوری خاتمہ کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماہرین لائیوسٹاک نے جانوروں کو کانگو وائرس سے بچانے کیلئے چیچڑوں کے فوری خاتمہ کی ہدایت کی ہے اور تمام لائیو سٹاک فارمرز، زمینداروں، کسانوں سے کہاہے کہ چونکہ
موسمی تغیرات اور موجودہ صورتحال کے باعث کانگو وائرس جانوروں پر حملہ کر سکتاہے لہٰذا وہ کانگو وائرس سے بچاو¿ کیلئے فوری طور پر اپنے جانوروں میں چیچڑوں کا خاتمہ یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل،
پریشانی یا مالی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے بتایاکہ جانوروں میں چیچڑوں سے پیداہونے والا کانگووائرس جہاں جانوروں کاخون چوس کر انہیں کمزور کرتاہے وہیں وہ سخت بخار سمیت کئی دیگر سنگین
بیماریاں پھیلانے کا موجب بنتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بیمار جانور کا گوشت یا دودھ انسان استعمال کرے تو جانور کی بیماریاں انسانوں میں منتقل ہونے کا بھی شدید خدشہ ہوتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن
میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔
٭٭٭
بزرگ شہریوں کے لیے مراعات کا بل منظور
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) بزرگ شہریوں کے لیے مراعات کا بل منظور کر لیا گیا ہے جس کے تحت بزرگ شہریوں کو متعدد سہولیات دی جائیں گی۔حکومت مستحق بزرگوں کی مالی امداد کرے گی۔بزرگ شہریوں
کا علاج بھی حکومت کرائے گی۔ ائیرلائنز پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بزرگ شہریوں سے متعلق حکومتی بل منظور کر لیا ہے۔قومی اسمبلی
کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے منعقدہ اجلاس میں یہ بل منظور کیا،بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بزرگ شہریوں کو مراعات دی جائیں گی اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔دار الحکومت میں
دار الشفقت کے نام سے اولڈ ایچ ہوم بنایا جائے گا۔اولڈ ایج ہوم میں میڈیکل سہولتیں اور تفریض فراہم کی جائے گی۔60 سال سے زیادہ عمر کے شہری اولڈ ہیڈ ہوم کے لیے درخواست دیں گے۔بزرگ شہری
میوزیم،لائبریریز، پارکس میں مفت جا سکیں گے۔حکومت مستحق بزرگوں کی مالی امداد کرے گی۔بزرگ شہریوں کا علاج بھی حکومت کرائے گی۔اس کے علاوہ بزرگ شہریوں کو ادویات ،میڈیکل آلات،
لیبارٹریز ٹیسٹس، فزیشنز کی فیسوں پر 20 فیصد رعایت ہو گی۔تمام نجی اور سرکاری اداروں پر 20 فیصد ڈسکاو¿نٹ ہو گا۔ائیر لائنز،ریلوے سرکار ٹرانسپورٹ پر بھی بزرگ شہریوں کو 20 فیصد رعایت ہو گی۔سینئر
شہریوں کے لیے خصوصی فنڈ قائم ہو گا۔سینئر سیٹزن فنڈ میں حکومت سالانہ 5 کروڑ روپے دے گی،بزرگ شہریوں کے لیے سینئر سٹیزن کونسل بنائی جائے گی۔یہ کونسل بزرگ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی
اور دیگر امور سر انجام دے گی۔بل کے متن میں کمیٹی نے یہ بھی تجویز دی کہ نجی اسپےالوں میں غفلت سے بزرگ شہری کی وفات پر اسپتال پر 10 لاکھ جرمانہ ہو گا۔
٭٭٭
سبزیوں کی منافع بخش کاشت میں دیسی کھادیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ سبزیوں کی منافع بخش کاشت میں دیسی کھادیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں لہٰذا کاشتکار سبزیوں کی کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد کھیتوں
میں ضرور ڈالیں تاکہ زمین کو ذرخیز بنانے میں مدد مل سکے نیز زمین کے کیمیائی تجزیے کے بعد کھیتوں میں اجزائے صغیرہ اور کبیرہ کی صحیح مقدار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت استعمال کی
جائے تاکہ کاشتکاروں کو بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملے۔علاوہ ازیں سبزیوں کی کاشت کیلئے چونکہ عام فصلات کی نسبت زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے زمین کا انتخاب کرتے وقت ایسی زمین
کا چناو¿ کیا جائے جس میں پانی جذب کرنے کی زیادہ صلاحیت موجود ہو۔انہوں نے بتایاکہ کاشتکار زمین کی تیاری پر بھر پور توجہ دیں اور اسے نرم و ہموار کرنے کے بعد اس میں اچھا معیاری نسل کا صاف ستھر ا،
جڑی بوٹیوں سے پاک بہترین روئیدگی کا حامل بیج درست شرح میں استعمال کریں تاکہ بروقت اور بہترین پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سبزیوں کا بیج مختصر عرصے میں ہی خراب ہو
جاتاہے اس لئے بیج خریدتے وقت اس بات کا بھی یقین کر لیا جائے کہ بیج کی روئیدگی 80فیصد سے زائد ہے۔
٭٭٭
گوبھی کی پنیری پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ماہرین زراعت نے گوبھی کی پنیری پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ موسم گرماکی شدت کے باعث
گوبھی کی پنیر ی پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کا خطرہ ہو سکتاہے لہٰذا پھول گوبھی کے کاشتکارپنیری کا اگاو¿ مکمل ہونے کے بعد پودوں کی چھدرائی کریں اور بیمار و کمزور پودے نکال دیں نیز صحت مند پودوں
کی تعداد کا مناسب خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار پنیری کی فصل کا روزانہ معائنہ کریں اور کیڑوں کے تدارک کیلئے نئی کیمسٹری کی زرعی ادویات استعمال کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پنیری
منتقل کرنے سے پہلے اچھی طرح آبپاشی کریں تاکہ پودوں کی جڑیں نرم ہو جائیں اور اکھاڑتے وقت انہیں ٹوٹنے سے بچایاجا سکے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کمزور ہونے کی صورت میں ایک پاو¿ یوریا کھاد فی
مرلہ استعمال کریں تاکہ پنیری صحت مند رہتے ہوئے بہتر بڑھوتری کرسکے۔
٭٭٭
زرعی زمین میں منجمد فاسفورس کو قابل استعمال بنا کر گندم کی فصل کو توانا کیاجاسکتاہے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) زرعی زمین میں منجمد فاسفورس کو قابل استعمال بنا کر گندم کی فصل کو توانا کیاجاسکتاہے جبکہ کاشتکاروں، کسانوں کو چاہیے کہ وہ فصل کے پکنے تک فاسفورس کی دستیابی برقرار رکھیں تاکہ
گندم کی بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ماہرین زراعت نے بتایاکہ فاسفورسی کھادوں کے استعمال سے فصلات کی کارکردگی دوگنا ہو جاتی ہے جبکہ جڑوں پر اس کی گروتھ اور ہارمونز پیداکرنے کے ساتھ
ساتھ فاسفورسی کھادیں پودے کی نشو ونما کو تیز کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں تاکہ
بعد ازاں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔
٭٭٭
تمام درسی کتب کی سافٹ کاپیز تیار کرکے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئیں
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے طلبہ کو انکی دہلیز پر تعلیم دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ، اس ضمن میں
یونیورسٹی نے حال ہی میں میٹرک ،ایف اے اور بی اے پروگراموں کی تمام درسی کتب کی سافٹ کاپیز تیار کرکے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے تمام متعلقہ طلباءکو ان کی فراہمی یقینی بنادی ہے۔طلبہ اپنی
کتابیں ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk)پر کتابوں والی آپشن سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر یونیورسٹی دوسرے پروگراموں کی کتب کی سافٹ
کاپیز تیار کرنے پر بھی کام کررہی ہے۔یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی اپنے طلبہ کو کتابوں کی ہارڈ کاپیز(Hard Copies)بھی بذریعہ ڈاک ان کے گھروں کو ارسال کررہی ہے۔
ملک کے طول و عرض میں موجود یونیورسٹی کے لاکھوں طلبہ کو ویب سائٹ پر کتب دستیاب کرانا یونیورسٹی کا ایک اور بڑا کارنامہ ہے اور اس اقدام سے طلبہ کی جانب سے کتب نہ ملنے کی شکایات کا خاتمہ ہوگا۔وائس
چانسلر نے تدریسی امور کو مینول سے آٹومیشن پر منتقلی )ڈیجیٹلائزیشن(کو پہلی ترجیح رکھی ہے جس کا بنیادی مقصد طلبہ کو تیز رفتار بنیادوں پر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ،? امور میں شفافیت اور تعلیمی معیار میں
اضافہ کرنا ہے۔علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2020ئ سے یونیورسٹی کے شعبہ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم نے چھ ماہ دورانیہ کے شارٹ کورسسز کا اجرائ کردیا ہے۔ یہ کورسسز لٹریسی۔نان فارمل ایجوکیشن۔
زندگی کی مہارتیں۔تدریسی معاونات کا استعمال اور امتحان/جائزہ کی مہارتوں پر مبنی ہیں۔اس کے علاوہ الائٹ کے تعاون سے گلگت اور سکردو میں ٹیلرنگ اور مستری کے کام کی مہارتوں پر مبنی کورسسز کا اجرائ
بھی کردیا گیا ہے۔یہ تمام کورسسز وائس چانسلر ،? پروفیسر ڈاکٹر ضیائ القیوم کی خصوصی دلچسپی کا مظہر ہیں۔چئیرمین ،? غیر رسمی تعلیم ،? ڈاکٹر محمد اجمل نے کہا ہے کہ یہ کورسسز آن لائن پڑھائے جائیں گے
اور ان کی کتب بھی آن لائن دستیاب ہیں۔کورسسز کی تفصیل ،? پراسپکٹس ،? داخلہ فارم اور دیگر معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر موجود ہیں۔ داخلے کی آخری تاریخ
15۔اکتوبر مقرر ہے۔
٭٭٭
کرونا ایس او پیز کی دوسری لہر کا شدید خطرے کے باعث صوبائی حکومت نے حفاظتی الرٹ محکموںکو جاری
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز کی دوسری لہر کا شدید خطرے کے باعث صوبائی حکومت نے حفاظتی الرٹ محکموںکو جاری کردیا ہے سول سیکرٹریٹ ، محکمہ صحت ، تعلیم سمیت مختلف
صوبائی محکموں کو جاری کردہ ہدایات میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے باعث حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ پشاور سمیت صوبے بھر میں دوسری طرف 75فیصد شہریوں نے ماسک ، 85فیصد نے
سماجی فاصلوں اورہینڈ سینٹی ٹائزر کا استعمال تر ک کردیا۔ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا تو نقصان ہو سکتا ہے۔ کرونا ایس او پیز نظر انداز کر نے سے خیبر پختونخوا میں کرونا کی دوسری لہر کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق شہر میں 80فیصد سے زائد عوام نے کرونا ایس اوپ یز پر عمل درآمد چھوڑ دیا ہے 75فیصد شہریوں نے ماسک کااستعمال ترک کردیا ہے اور 85فیصد شہری
سماجی فاصلوں اور ہینڈ سینٹی ٹائزر کا استعمال بھول گئے ہیں۔حجام ، بیوٹی پارلرز ، بازار ، شاپنگ مالز ، نجی و سرکاری دفاتر میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہسپتالوں میں بھی ماسک اور سماجی
فاصلوں پر عمل درآمد نہیں کیاجا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ و محکمہ صحت کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے۔ اکتوبر کے آخر اور دسمبر میں کرونا وائرس کی شدت اختیار کر سکتی ہے اس
لئے فوری طور پر ایس او پیز پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔
٭٭٭
پابندی کے باوجود تعلیمی اداروں میں موبائل فون کا استعمال کم ہونے کی بجائے بڑھنے لگا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پابندی کے باوجود تعلیمی اداروں میں موبائل فون کا استعمال کم ہونے کی بجائے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے طلباءو طالبات تعلیم پر کم توجہ دے رہے ہیں، نو عمر بچوں سے لے کر کالج
کے نوجوان طلباءو طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ موبائل فون کا استعمال بھی کر رہے ہیں، جس پر زیادہ تر طلباء یوٹیوب، فیس بک یا وٹس ایپ استعمال کرتے ہیں ،سروے کے دوران جہاں چونکا دینے
والے حقائق سامنے آئے، وہاں طلباءو طالبات کا کہنا تھا جدید طریقہ تعلیم کا بہانہ بنا کر معصوم ذہین اور مشرقی روایات کے طلباءو طالبات مغرب کی بے راہ روی اور اخلاقیات سے عاری زندگی میں دلچسپی لینے کی
جانب راغب کیا جا رہا ہے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء کے والدین اس دوڑ کو جدید اور معلومات سیٹ اپ قرار دے رہے ہیں۔جبکہ مغربی تہذیب اور انڈین کلچر کی بھرمار نے نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنا
شروع کر دیا ہے۔ طلباءتعلیم کی طرف کم اور انڈین ڈراموں کی طرف زیادہ قائل ہو رہے ہیں،والدین نے اربا ب اختیار کو اس خطرناک صورتحال کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے اسکولز میں کورونا پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر تمام اسکولز میں بریک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں اسکولوں میں
صبح اسمبلی کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے اسکولوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے۔ہائی اسکول کی چھٹی ایک
بج کر 30 پر ہوگی، پرائمری اسکولز کے اوقات کار صبح 8 بج کر 30 منٹ سے لے کر 12 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے انتظامیہ کو اسکولوں میں ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کی ہدایت کی گئی
ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون