نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شاعر انقلاب حبیب جالب کو خاموش ہونے پر بھلا دیا گیا

عوامی شاعر کی بیٹی طاہرہ حبیب جالب کا کہناہے کہ حکومت نے کبھی ہمارے والد کے مزار کی تعمیر کے لیے کام نہیں کیا

شاعر انقلاب حبیب جالب کو خاموش ہونے پر بھلا دیا گیا

عظیم شاعر کی آخری آرام گاہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،، مگر کوئی مرمت یا صفائی بھی کروانے والا نہیں

ظالموں کیخلاف توانا آواز،، معاشرتی ناانصافیوں کو اپنی نظموں کو موضوع بنانیوالے حبیب جالب سے یہ زمانہ انصاف نہ کر پایا

کہیں مٹی کے ڈھیر تو کہیں بکھرا کچرا،، لاہور کے علاقے سبزہ زار میں واقع شہر خموشاں میں انقلابی شاعر کی قبر کی خستہ حالی انتظامیہ کی لاپرواہی ظاہر کر رہی ہے


حبیب جالب کے بچے اکثر اپنے والد کی قبر پر دعا کرنے آتے ہیں،، ان کا کہنا ہے اپنی استطاعت کے مطابق قبر کی مرمت کراتے ہیں،

لیکن انتظامیہ کسی قسم کا تعاون نہیں کرتی
عوامی شاعر کی بیٹی طاہرہ حبیب جالب کا کہناہے کہ

حکومت نے کبھی ہمارے والد کے مزار کی تعمیر کے لیے کام نہیں کیا
ان کے فرزند کا کہناہے کہ

حبیب جالب صرف ہمارے نہیں پورے ملک کے ہیرو تھے ان کی آخری آرام گاہ کو بہتر ہونا چاہیے

شاعر عوام کی قبر کی شکستہ حالی پر سابق حکومت نے نوٹس تو لیا گیا لیکن عملی طور پر کوئی کام نہ ہوا

انقلابی شاعر نے زندگی بھر عوام کو نئی فکر اور سوچ دینے میں گزاری،، آج ان کی آخری آرام گاہ اپنوں کی ہی غفلت کا شکوہ کرتی نظر آتی ہے۔

About The Author