دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بک کا ذہنی صحت کے مسائل سے تحفظ کیلئے انفارمیشن ہب متعارف

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ذہنی صحت کو اس ریسورس سینٹر میں مرکزی اہمیت دی جائے گی

کورونا وائرس کی وبا سے ذہنی صحت کے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

جس کے بعد فیس بک میں ذہنی صحت کے مسائل سے تحفظ کیلئے انفارمیشن ہب متعارف کرایا جا رہا ہے

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ذہنی صحت کو اس ریسورس سینٹر میں مرکزی اہمیت دی جائے گی

جس کے لیے دنیا بھر کے ماہرین کی ٹپس اور دیگر معلومات صارفین تک پہنچائی جائے گی۔

فیس بک کے ساتھ ساتھ دیگر ایپس میں ذہنی صحت سے متعلق فیچرز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

جیسے واٹس ایپ پر عالمی ادارہ صحت کے ڈیجیٹل اسٹریس منیجمنٹ گائیڈ

اب ڈبلیو ایچ او ہیلتھ الرٹ چیٹ کی شکل میں دستیاب ہوگی۔

یہ فیس بک ہب دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔۔

انفارمیشن سینٹر کا مقصد وائرس کے حوالے سے

حکومتوں اور طبی محققین کی جانب سے فراہم کی جانے والی کارآمد معلومات لوگوں تک پہنچانا ہے

جبکہ غلط اطلاعات پھیلنے کی شرح کم از کم کرنا ہے۔

About The Author