لاہور:صوبائی دارالحکومت میں قبرستان بھی محفوظ نہ رہےکوٹ لکھپت کے علاقہ فریدکالونی قبرستان میں عجیب واقعہ پیش آیاہے۔ 3بچوں کی تدفین شدہ لاشیں قبروں سےباہرآگئیں۔
اہل علاقہ کے مطابق کفن سمیت بچوں کی لاشیں باہرکیسےآئیں کوئی ذمہ داری لینے کوتیارنہیں، فریدکالونی قبرستان میں نومولودسمیت3بچوں کی کفن سمیت لاشیں برآمد ہوئی۔
میڈیا نمائندوں کو اہل علاقہ کی طرف سے بتایا گیاہے کہ 4روزکی بچی کوایک روزپہلے دفنایا گیااگلے روزقبربڑی ہوگئی، لواحقین فاتحہ خوانی کیلئےپہنچےتوقبربڑی دیکھ کرحیران رہ گئے۔
لواحقین پولیس کوساتھ لائےتو3بچوں کی لاشیں قبروں سےباہرپڑی تھیں۔ اہل محلہ نےگورکن پرقبریں تبدیل کرنےکاالزام لگادیا اور کہا گورکن پیسےلیکرقبریں تبدیل کردیتا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق وہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، گورکن قبریں تبدیل کرتا تھا یا لاشیں نکال کر بیچتا تھا کچھ کہنا قبل از وقت ہے، مزید حقائق تفتئش کے بعد سامنے آئیں گے۔
پولیس نےمزیدتحقیقات کیلئےگورکن کوحراست میں لےلیا ہے۔
اے وی پڑھو
لاہور سمیت پنجاب کے تاریخی و ثقافتی ورثے کی بحالی کا فیصلہ
نگران پنجاب حکومت کا واسا لاہور کو پانی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری
لاہور: پولیس کمپلینٹ سیل،رواں سال 6095 درخواستیں موصول