نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جھنگ کو سرائیکی صوبے میں شامل کرا کے دم لیں گے، مظہرعباس کات

اس موقع پر ایس این ٹی کے مرکزی راہنما سید یوسف رضا بخآری ایڈووکیٹ۔مہر قیصر عباس گل بھی موجود تھے ۔

ملتان : گزشتہ روز باھو سلطان ضلع جھنگ کی معروف سیاسی شخصیات کی چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات سے ملاقات اور ضلع جھنگ کو نئے صوبے میں ملتان کے ساتھ شامل کرنے کے لیے تفصیلی گفتگو ۔سیاسی شخصیات میں گڑھ مہاراجہ کے سابق ناظم مہر علی عرفان سبانہ ۔پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر مہر اسد علی سبانہ ایڈووکیٹ ۔مہر تجمل عباس سبانہ صدر پی ٹی آئی باھو سلطان ۔رانا فرمان حیدر نمبردار گڑھ مہاراجہ ۔ملک غلام حیدر اعوان۔مہر منتظر مہدی سبانہ ۔ملک شعیب اور صاحبزادہ پیر زین سلطان شامل تھے ۔باھو سلطان کی ان سیاسی شخصیات نے مہر مظہر عباس کات کو تحصیل احمد پور سیال میں جھنگ کو ملتان کے ساتھ شامل کرنے کے لیے چار کلو میٹر عظیم الشان تاریخی پیدل ریلی نکالنے پر اور جھنگ کی مظلوم عوام کی آواز بلند کرنے پر مبارکباد دی ۔

مہر علی عرفان سبانہ۔مہر اسد عباس سبانہ ۔صاحبذادہ زین سلطان اور مہر تجمل عباس سبانہ نے کہا کہ ھمارا ضلع جھنگ ھمیشہ سے ملتان کے ساتھ رھا ھے اور ھماری عوام کے تمام مسائل چاھے وہ تعلیم کے ھوں یا صحت کے سب کا حل ملتان کے ساتھ جڑا ھوا ھے لہزا ھمارے جھنگ کو نئے سرائیکی صوبہ میں ملتان کے ساتھ شامل کیا جائے ۔۔انہوں نے مہر مظہر کات کو گڑھ مہاراجہ اور گڑھ موڑ سمیت ھر جگہ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالنے کی دعوت دی اور اس سلسلے میں پہلا مظاہرہ چند دنوں میں گڑھ موڑ پر کیا جائے گا ۔مہر مظہر عباس کات نے وفد کو یقین دلایا کہ سرائیکستان نوجوان تحریک کسی صورت جھنگ کی مظلوم عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ھم ضلع بھر میں بھر پور احتجاج کر کے ضلع جھنگ کو نئے صوبے میں ملتان کے ساتھ شامل کروا کر دم لیں گے اس موقع پر ایس این ٹی کے مرکزی راہنما سید یوسف رضا بخآری ایڈووکیٹ۔مہر قیصر عباس گل بھی موجود تھے ۔

About The Author