نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی اے کا پاکستان میں دکھائے جانے والے نامناسب مواد بلاک کرنے کی ہدایت

پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے ٹک ٹاک سے رابطہ کیا ہے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ٹک ٹاک کمپنی کو پاکستان میں دکھائے جانے والے فحش، غیر اخلاقی اور نامناسب مواد کو بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے ٹک ٹاک سے رابطہ کیا ہے۔

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو ہدایت کی ہے کہ مواد کی مانیٹرنگ اور اسے اعتدال پر رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے بصورت دیگر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے گذشتہ ماہ بھی پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو پاکستانی صارفین کے لیے نازیبا اور غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کے لیے کہا تھا۔

اس وقت پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پلیٹ فارم پر شیئر کیے جانے والے مواد کی سخت نگرانی ہونی چاہیے تاکہ پاکستان میں غیر اخلاقی ویڈیوز نہ دیکھی جائیں۔

پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے بھی کہا تھا کہ وہ پاکستان میں غیر اخلاقی مواد اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی مواد کو فوری طور پر ہٹائے۔

About The Author