نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے ویٹرنری اسپتال کا افتتاح

اسپتال پر ساڑھے 36 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔

سعودی عرب میں اونٹوں کے علاج کے لیے دنیا کا سب سے

بڑا ویٹرنری اسپتال کا افتتاح کردیا گیا۔

سلام نامی اسپتال سعودی عرب کے شمال وسطی علاقے القسیم کے

دارالحکومت بریدہ میں قائم کیا گیا ہے۔

اسپتال پر ساڑھے 36 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔

جہاں اونٹوں کی چھوٹی موٹی بیماریوں کے علاج سے لے کر ریڈیالوجی تک کی

سہولتیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اسپتال کو اونٹوں کی پرورش اور نگہداشت کی

خدمات کا بھی مرکز بنایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسپتال میں 4 ہزار سے زائد اونٹوں کی گنجائش موجود ہے۔۔

About The Author