مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت اور چین کا سرحدی کشیدگی میں کمی لانے پر اتفاق

دونوں فریقین کی فوج کو فوری طور پر کشیدگی کو کم کرنا چاہیے

ماسکو میں ملاقات کے بعد بھارت، چین کا سرحدی کشیدگی میں کمی لانے پر اتفاق ہو گیا

چینی ریاستی کونسلر وانگ یی اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں بتایا کہ

دونوں ممالک میں پانچ نکات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے ،،

جس میں رضامندی ظاہر کی گئی ہے کہ موجودہ سرحدی صورتحال ان کے

مفادات میں نہیں ہے

اور دونوں فریقین کی فوج کو فوری طور پر کشیدگی کو کم کرنا چاہیے۔

یہ اتفاق رائے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہوا

اور یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے ہی

مغربی ہمالیہ کے سرحدی علاقے میں بھارت اور چینی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔

%d bloggers like this: