ملتان
منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے کہا ہے کہ شہریوں کی شکایات فوری ازالہ اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے منصوبوں کی مقررہ مدت میں
تکمیل میں رکاوٹوں اور معیار پر سمجھوتے کی شکایت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا تمام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز اپنی اپنی حدود میں جاری ترقیاتی سکیموں کی
موئثر انداز سےمانیٹرنگ کرکے کام کی رفتار کو مزید تیز کروائیں تاکہ عوام فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں
انہوں نے ڈائریکٹر ورکس کو بھی ہدایت کی ہے کہ جہاں کہیں سکیموں ،کراون فیلئیر کی مرمت میں رکاوٹیں حائل ہیں
ان کو بھی فوری دور کیا جائےانہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سورج کنڈ روڈ پر بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی
اور پیر کالونی نمبر 1،2،3 چاہ غلام محمد والا،اسلام نگر،غوث آباد،نیو لطیف آباد،چاہ امب والہ،انصار چوک میں نکاسی آب کی شکایت پر
موقع کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر ڈپٹی ڈائریکٹرز ملک زاہد اقبال،حافظ محمد وقاص،سمیت نیسپاک کے افسران بھی موجود تھے اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو سورج کنڈ روڈ پر 48 انچ سائز کی
بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی سے متعلق کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر انہوں نےسورج کنڈ روڈ پر جاری منصوبے اور کراؤن فیلیئر کی وجہ سے
ملحقہ علاقوں میں درپیش نکاسی آب کے مسائل پر مذکورہ علاقوں کا دورہ کیا پیر کالونی نمبر 1، 2،3 ،اسلام نگر،چاہ غلام محمد والا،غوث آباد کے علاقوں میں عارضی
ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور رات کے اوقات خصوصی ڈی سلٹنگ مہم شروع کرنے کا حکم دیا جبکہ ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی بعد ازاں انہوں نے چاہ امب والا،
انصار کالونی کے علاقوں میں کراؤن فیلیر کی شکایت پر موقع کا دورہ کیا عارضی ریلیف کے لیے نصب کیے جانے والے پمپس ورکنگ میں تھے جس پر انہوں نے کراؤن فیلیئر کی مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛
ملتان
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب کے سرکٹ ہاؤس ملتان میں قائم کیے جانے والے آفس نے باقاعدہ ورکنگ کا آغاز کردیا ہے
اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے ملتان،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنوں کے افسران کو دی گئی
ہدایات میں کہا ہے کہ بہت جلد ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام تمام اداروں کے
سربراہان اپنے اپنے اضلاع،ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں ترقیاتی سکیموں کی شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں رکاوٹ بننے والے افسران بھی کسی صورت قابل قبول نہیں ایسے افسران کو جنوبی پنجاب سے ٹرانسفر کر دیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل ترجیحات میں شامل ہے ان منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کے پیش نظر
متعلقہ افسران مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں ان کے تمام مسائل کا فوری یقینی بنایا جائے گا
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان کی ہدایت پر جنرل منیجر ٹیکنیکل سید خالد چشتی صارفین کی شکایات کے
ازالے کے لئے ای کچہری لگائیں گے۔آج 10ستمبر 2020کو گیارہ بجے تا ایک بجے دن ای کچہری میں جنوبی پنجاب کے صارفین کی شکایات سنی جائیں گی۔
صارفین اپنے مسائل کے حل کے لئے061-9220313اور061-9220217پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)اتھارٹی نے جدید طریقے سے میٹرریڈنگ کرنے کے لئے ریڈنگ سٹاف کو 490نئے موبائل فونز فراہم کردئیے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان کی ہدایت پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈائریکٹوریٹ میپکو نے صارفین کے میٹروں کی درست اور بروقت ریڈنگ کے لئے آپریشن سرکلوں کو موبائل فونز فراہم کئے ہیں۔
ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسدحماد کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق ملتان سرکل کو 45، ڈی جی خان سرکل کو 45، وہاڑی سرکل کو 50،
بہاولپور سرکل کو 50، ساہیوال سرکل کو 50، رحیم یار خان سرکل کو 75، مظفرگڑھ سرکل کو 75، بہاولنگر سرکل کو 50اور
خانیوال سرکل کو 50نئے موبائل فونز دئیے گئے ہیں۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)اتھارٹی نے اووربلنگ کرنے، بجلی چوری میں ملوث ہونے اور ٹرانسفارمرز بیلنس نہ کرنے پر ایس ڈی او ممتازآبادسب ڈویژن
ملتان محمد کامران کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایس ڈی او ممتازآباد سب ڈویژن کو صارفین کو اضافی یونٹس ڈالنے/ اووربلنگ کرنے، بڑی تعداد میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز بیلنس نہ کرنے کی وجہ سے جلنے،
ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں توسیع نہ کرنے، بجلی چوری میں ملوث ہونے، بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج نہ کروانے
اور چوری ہونے والی بجلی کی مد میں کم جرمانے عائد کرنے کے الزامات کے تحت معطل کرکے ہیڈ کوارٹر اٹیچ کیاگیاہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو انجینئر سید خالد چشتی نے کہا ہے کہ صارفین کے ٹیلی فونز اٹینڈ نہ کرنے والے ایس ڈی اوز اور ایکسین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے
گی۔ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز بار بار جلنے پر متعلقہ ایس ڈی او اور سپروائزر کو ذمہ دار ٹھہرایاجائیگا۔
انہوں نے کہا کہ صارفین کی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے سٹاف کو الرٹ کیاجائے۔
صارفین سے اچھارویہ اپنایاجائے اور درج ہونے والی شکایات کا ازالہ ہونے تک صارفین سے رابطہ رکھاجائے۔ نااہلی اور فرائض میں غفلت برتنے والے سٹاف کے
خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو آپریشن سرکل خانیوال،
آپریشن ڈویژنوں خانیوال اور کبیروالہ کے شکایات سنٹرز اور کسٹمرسروسز سنٹرز کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔
جنرل منیجر کسٹمرسروسز سنٹرز اور شکایات سنٹرز میں ناقص انتظامات پر تعینات سٹاف کی سرزنش کی اور سخت برہمی کا اظہار کیا
اور سپریٹنڈنگ انجینئر کو ہدایت کی کہ فوری طور پر فرنیچر اور پینے کے پانی کا مناسب انتظام کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضاخان کی خصوصی ہدایات پر شکایات سنٹرز /کسٹمرسروسز سنٹرز کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں
اور سٹاف کو پابند کیاگیاہے کہ وہ درج ہونے والی شکایات پر فوری طورپر کاروائی کریں۔ شکایات سنٹرز کا عملہ تینوں شفٹوں میں چوبیس گھنٹے مستعد رہے
اور صارفین کی عزت کرے۔ شکایات سنٹرز کا لائن سٹاف فیلڈ میں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈ پی کی مکمل چیکنگ کرے
اور ٹرانسفارمرز/پولز پر کام کرنے سے پہلے پی ٹی ڈبلیو حاصل کرے۔ جلد بازی میں ہرگز کام نہ کیاجائے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل شکایات سنٹر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان عرفان محمود صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ
کسٹمرکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CCMS)، فیڈرل کمپلینٹ سیل (FCC) اور وزارت توانائی (پاورڈویژن) کی جانب سے درج ہونے والی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر
ازالہ کیاجائے اور کم سے کم وقت میں شکایت رفع کرکے صارف کو مطلع کیاجائے۔اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو خانیوال سرکل ظفر علی عباسی،
ایکسین خانیوال ڈویژن ملک محمد اشفاق اعوان اور ایس ڈی او عمر دراز بھی موجود تھے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے 12ایگزیکٹو انجینئر ز نے پری پورموشن ریفریشر کورس مکمل کرکے کامیابی سے مکمل کرلیا۔
واپڈا ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج اسلام آباد میں 4ہفتے منعقد رہنے والے ریفریشر کورس میں ایگزیکٹو انجینئرز شاہد نذیر، مشتاق احمد اٹھنگل، ظفر اقبال،محمد رضا ظفر،
اشرف محمود، محمد صدیق، خورشیداحمد، سید محمد مبشر رضوی، سہیل بشیر، کاشف مقبول، یعقوب احمداورظفر اقبال نے شرکت کی۔
چیف انجینئر/پرنسپل واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد انجینئر حماد احمد نے ریفریشر کورس میں شرکت کرنے والے میپکو کے 12ایگزیکٹو انجینئرز کو سرٹیفیکیٹ دئیے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے ایک روز میں ریجن بھر میں 81بجلی چور پکڑ لئے۔86ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 15 لاکھ48 روپے جرمانہ عائد۔ 6ستمبر 2020ء کو ملتان میں 7گھریلواور کمرشل صارفین
کو4794یونٹس چوری کرنے پر82259روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 13 گھریلو صارفین کو10903یونٹس چوری کرنے پر209370 روپے جرمانہ، وہاڑی میں 10 گھریلو صارفین کو12303یونٹس چوری کرنے
پر230230 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 10 گھریلو اور کمرشل صارفین کو18658یونٹس چوری کرنے پر413030 روپے جرمانہ،
ساہیوال میں 18 گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو21032یونٹس چوری کرنے پر308911 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 11 گھریلوصارفین کو9442یونٹس چوری کرنے
پر 157500 روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 8 گھریلوصارفین کو5799یونٹس چوری کرنے پر 82000 روپے جرمانہ اوربہاولنگر میں 4گھریلوصارفین کو3435یونٹس چوری کرنے پر65330 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
سپریٹنڈنگ انجینئرمیپکو بہاولپور سرکل عبدالکریم جمالی نے کہا ہے کہ لائن سٹاف محکمہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے
اور ہمارا سرمایہ ہے اسکی زندگی اسکے خاندان اورکمپنی کے لئے اشدضروری ہے۔ میپکو ملازمین کسی بھی ٹرپنگ،شٹ ڈاؤن اورشکایات کے ازالہ کیلئے
اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں اور بغیر سیفٹی آلات لائنوں پر ہرگزکام نہ کریں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میپکوبہاولپور کمپلیکس میں منعقدہ
سیفٹی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ لائن سٹاف ٹی اینڈپی کو اپنا زیورسمجھیں اوراسکا استعمال یقینی بنائیں اورسیفٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے ٹی اینڈپی کے استعمال کے مختلف طریقے بتائے
اورکہا لائن سٹاف سیفٹی آلات کے بغیرہرگزکام نہ کریں۔سیفٹی سیمینار سے ایکسین سٹی ڈویژن بہاولپور محمد ثاقب اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سبحان علی سومرونے بھی خطاب کیا اور سیفٹی آلات کے بھرپور استعمال پر زور دیا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
میپکوترجمان کے مطابق فیڈرز کی بائفرکیشن، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات
میں 10ستمبر 2020ء کو بند رہے گی اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVجناح چوک، غوث پورہ، شاہ رکن عالم، ڈی مارکیٹ،
الہلال، ٹاٹے پور، نیووہاڑی روڈ، عثمان غنی روڈ، نیوملتان، گلشن مارکیٹ، مسلم ٹاؤن، علی ٹاؤن، سمیجہ آباد، دہلی گیٹ،
معصوم شاہ اور محمودفیڈز فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک، 11KVخانبیلہ، نوراجہ بھٹہ، بہادرپور،
سردارپور، جعفر آباد، پیر قتال، گلشن اقبال، مخدوم جہانیاں اور سعداللہ پور فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دوپہر تک، بہاولپور سرکل کے11KVشاہ پور، ستلج، فتح شاہ، منگوانی فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے
دو بجے دوپہر تک،11KV سالسدرفیڈر سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک،11KV جناح اور اسلامی کالونی فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے
صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک،11KV واٹرورکس، الطاہر اور اولڈ حاصل پور فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،
رحیم یار خان سرکل کے11KVفتح پور کمال، ملکانی اور ابادپور فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،11KVگھمن والا، محمد نگر،
نظام آباد، لال گڑھ، چاچڑاں شریف، حلیب، ابادپور، چوگھاتی، میاں والی قریشیاں II، یوسف آباد، شاہ پور، سٹی ظاہر پیر، 500KVسردارگڑھ، سردارگڑھ اور تھل حسن فیڈرز سے
سات بجے صبح سے تین بجے دوپہر تک، وہاڑی سرکل کے 11KVطفیل شہید اور فیصل ٹاؤن فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 11KVسٹی1،سٹی2، آر سی اے کالونی اور فدا فیڈرز سے ساڑھے
آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہرتک،ڈی جی خان سرکل کے 11KVبیٹ سونترا، کوٹلہ احسان، شکارپور،
ریلوے اور نیوٹبی قیصرانی فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے چار بجے سہ پہر تک، ساہیوال سرکل کے11KVنظام حیات، بیاس، جعفرشاہ، نورپور، ستلج، اقبال شہید، پاورہاؤس، گلشن اقبال، جناح،
سٹی عارفوالہ اور ٹی ایچ کیو فیڈرز سے سات بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک، 11KVشوق الہیٰ، مرشد آباد اور غلہ منڈی فیڈر زسے آٹھ بجے صبح سے
دو بجے دوپہر تک، 11KVپولیس لائن، خان کمال، کمال شاہ،فیڈرزسے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک، 11KVجناح ٹاؤن، راوی، سٹی ہڑپہ اور
گنجی بارفیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک اور چھ بجے شام سے نو بجے رات تک، خانیوال سرکل کے 11KVچک شیر خان، سٹی کبیروالہ، سٹیI، سٹیIIجہانیاں، سٹی IIمیاں چنوں، مسعود فیبرکس، مسعود سپننگ ملز II، سردارپور،
وہاڑی روڈ، 17-AH، کولڈ سٹوریج، ابراہیم سٹی اور جدید فیڈزفیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، 11KVہیڈ راجکاں، 32موڑ او
ر اڈاتیرہ ہزارفیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دس بجے صبح تک،مظفرگڑھ سرکل کے 11KVموچی والی
اور روہیلانوالی فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، 11KVدائرہ دین پناہII،
ٹیوب ویل 6اور واپڈاکالونی فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، بہاولنگر سرکل کے 11KV، امروکہ اور المشتاق فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان:
سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا سرچ آپریشن۔
سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی ناظمہ مشتاق کی زیر نگرانی کیا گیا۔
سرچ آپریشن تھانہ سیتل ماڑی اور تھانہ شاہ شمس کے علاقوں چونگی موڑ، خواجہ غریب نواز اور پیر کالونی3 میں کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 1400 گرام چرس برآمد کی گئی۔
دوران سرچ آپریشن منشیات فروش، غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے اور غیر قانونی عارضی رہائش پذیر افراد کیخلاف کاروائی پولیس عمل میں لائی گئی ۔
سرچ آپریشن کے دوران 04 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 85 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
اساتذہ اور کلرکس ایسوسی ایشن کا پے اینڈ سروس پروٹکیشن نہ دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
،نواں شہر چوک ملتان میں ایجوکیٹرز اساتذہ اور پروفیسرز کی بڑی تعداد شریک
میڈیکل کنوینس اور دیگر منجمند الاونسز میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے،مظاہرین
،مظاہرین کی جانب سے آئی ایم ایف کا ایجنڈا نامنظور،ملازمین کش پالیسیاں نامنظور کے نعرے
،تحریک انصاف کی حکومت اپنے تمام وعدوں کے برعکس کام کررہی ہے،مظاہرین
،مظاہرے میں شامل اساتذہ کی جانب سے حکومت مخالف نعرے
،کنٹریکٹ ملازمین کو غیر مشروط مستقل کرکے پے اینڈ سروس پروٹیکشن یقینی بنائی جائے،مظاہرین
سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر پی او سٹاف کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی
پی او سٹاف نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈکیت عمیر عرف یوسف عرف بابا قریشی ولد حاجی محمد سکنہ باغ حسین ملتان کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزم تھانہ صدر ملتان میں ڈکیتی کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔
: کاروائی میں انچارج پی او سٹاف سب انسپکٹر ناظمہ مشتاق اور پی او سٹاف کے دیگر پولیس افسران شریک ہوئے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ٹکرز
ملتان۔
ملتان۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاھد اختر زمان کی صدارت میں اجلاس
ملتان۔اجلاس میں چیف وہپ عامر ڈوگر،کمشنر جاوید اختر محمود اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی شرکت
ملتان۔اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور انتظامی امور پر بریفننگ دی گئی
ملتان۔عوامی توقعات کے مطابق مکمل اختیارات کے ساتھ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ریلیف فراہم کرے گا۔زاھد اختر زمان
ملتان۔رولز آف بزنس میں تبدیلی کے بعد جنوبی پنجاب کے محکمے مزید فعال ہونگے۔زاھد اختر زمان
ملتان۔تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو الگ انتظامی یونٹ دیکر وعدہ پورا کیا۔عامر ڈوگر
ملتان۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ الگ صوبے کے قیام کے جانب اہم پیش رفت ہے۔چیف وہپ
ملتان۔کمشنر جاوید اختر محمود نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے بریفننگ دی
ٹکرز
ملتان:ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس
ملتان:سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک اور سی ای او ایجوکیشن ریاض خان کی شرکت
ملتان:ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ظفراقبال اور متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت
ملتان:ڈاکٹر عطاالرحمان اور ایس این اے محمد آصف کی بریفنگ
ملتان:ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ڈینگی الرٹ جاری کردیا
ملتان: بارشوں کے بعد سازگار موسم کی وجہ سے ڈینگی کے پنپنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے،ڈپٹی کمشنر
ملتان:صوبے کے دوسرے شہروں سے ڈینگی کے کیسسز سامنے آرہے ہیں،عامر خٹک
ملتان:دوسرے شہروں کی صورتحال کے پیش نظر ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر
ملتان:ہاٹ سپاٹ کی سرویلنس میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے، عامر خٹک
ملتان:جن مقامات سے لاروا مل رہا ہے وہاں ایس او پیز کے مطابق تمام اقدامات اٹھائے جائیں،ڈپٹی کمشنر
ملتان:سکول اور کالجز کھلنے کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تمام بلڈنگز کی سرویلنس کی جائے،عامر خٹک
ملتان:گھروں،دوکانوں اور ہاسٹلز میں ائر کولرز کو چیک کیا جائے،ڈپٹی کمشنر
ملتان:ڈینگی کے انسداد کے لئے ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کو نوٹس جاری کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر
ملتان:گزشتہ دس یوم کے دوران شہر میں24 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے،ڈاکٹر عطا کی بریفنگ
ملتان:نشتر میڈیکل کالج کے نرسنگ ہاسٹل میں ائر کولر سے آج ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے،ڈاکٹر عطا
ملتان:ہاسٹل سے ملنے والا ڈینگی لاروا تلف کردیا گیا ہے،ڈاکٹر عطاء
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
08 حکومت کے زیر انتظام کام کرنے والے کچھ اداروں نے اہم پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی خدمات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دفتر روزگار ملتان کے منےجر محمد جمیل چغتائی کے مطابق حکومت کے کچھ اہم محکموں کو ہیوی موٹر ڈرائیور، فائر مین،
برڈ شوٹر، خاکروب، حجام، دھوبی، درزی، لوہار، فرنیچر میکر، ڈرائیور، فٹر، ٹرنر، مکینیکل ٹرانسپورٹ، الیکٹریشن اور موٹر مکینک، مزدور، کے پیشوں اور شعبوں سے
تعلق رکھنے والے افراد کی خدمات درکار ہیں۔ان پیشوں سے تعلق رکھنے والے اور ان میں کام کرنے والے افراد اس مہینے کی 20 تاریخ تک اپنی تعلیمی
اسناد اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ دفتر روزگار لیبر کمپلیکس محلہ امیر آباد چونگی نمبر 7 ملتان پہنچ کر اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں
اور مزید معلومات کے لیے دفتر روزگار ملتان کے فون0619200209 پر رابط کر سکتے ہیں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
08 صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کےلئے کرپشن اور بدعنوانی کے
کینسر کا خاتمہ بیحد ضروری ہے۔ جنوبی پنجاب میں ترقی کے سفر کو تیز کرنے کےلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کے بعد مختلف محکموں کے
انتظامی سیکرٹریز نے ذمہ داریاں سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بزدار حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی،
خوشحالی اور خودمختاری کے لیے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ
اس علا قے کے لوگوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی بزدار حکومت کی ترجیح ہے جس کے لیے سارے ممکنہ وسائل فراہم کیے جا ر ہے ہیں۔
رکن صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ افراتفری اور نا امیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا کیوں کہ
عوام حکومتی پالیسیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محمد ندیم قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ادارے مستحکم اور مضبوط ہو رہے ہیں
اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کرنیوالے عناصر ناکام و نا مراد ہوں گے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے تحت جاری تحقیقی سرگرمیوں کے ثمرات کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچائے جائیں۔
ریسرچ ادارے قائم کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ اقسام کی دریافت سے فصلوں،
سبزیوں اور باغات کی پیداوار، کوالٹی اور کاشتکاروں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ممکن بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحقیقاتی ادارہ برائے آم کی کارکردگی کے جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ ایسی اقسام دریافت کی جائیں جو بہتر شیلف لائف اور برآمد کیلئے موزوں ہوں۔
باغبانوں کو آم کی اقسام کی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے تاکہ وہ اچھی خوبیوں کی حامل زیادہ منافع بخش اقسام کی کاشت کو فروغ دیں۔
انہوں نے ہدایت کی آئندہ بریفنگ میں گزشتہ تین سالوں کی کارکردگی پیش کی جائے آم کے رقبہ اور پیداوار میں اضافہ کیلئے ادارہ کاکیاکردار ادا رہا ہے
اس بارے مکمل ڈیٹا پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین سالوں کیلئے لائحہ عمل اور اس پر عملدرآمد کا طریقہ کار بھی بتایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ادارہ کے قیام سے قبل اور بعد میں جنوبی پنجاب میں آم کے زیر کاشت رقبہ،
پیداوار،کوالٹی اور برآمدات کا موازنہ پیش کیا جائے۔ بعد ازاں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے تجرباتی فارم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے معائنہ کے دوران تجرباتی فارم پر اچانک مرجھاؤ کی بیماری سے
متاثرہ پودوں کو دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس بیماری کا علاج دریافت کرکے کاشتکاروں کے باغات کو پہنچنے والے نقصان سے محفوظ بنایا جائے۔
سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب نے تحقیقاتی ادارہ برائے آم کے سائنسدانوں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اگلے چھ ماہ کے اندر ریسرچ ٹرائلز میں بہتری لائی جائے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکیں۔
کلین نرسری کے تحت باغبانوں کو آم کے سرٹیفائیڈ پودے فراہم کیے جائیں اور اس نرسری سے حاصل کرنے والے پودوں کے باغبانوں کا مکمل ریکارڈ تیار کیا جائے اور ان سے فیڈ بیک بھی حاصل کیا جائے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ بارشوں کے بعد سازگار ماحول کی وجہ سے ڈینگی کے پنپنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے،
صوبے کے دوسرے شہروں سے ڈینگی کے سامنے آرہے ہیں،دیگر شہروں کی صورت حال حال کے پیش نظر ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میںسی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک، سی ای او ایجوکیشن ریاض خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ظفراقبال اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
فوکل پرسن ڈاکٹر عطاالرحمان اور ایس این اے محمد آصف کی بریفنگ کے بعد ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ڈینگی الرٹ جاری کردیا ہے
اور انہوں نے کہا ہے کہ ہاٹ سپاٹ کی سرویلنس میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے،جن مقامات سے لاروا مل رہا ہے وہاں ایس او پیز کے مطابق تمام اقدامات اٹھائے جائیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکول اور کالجز کھلنے کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تمام بلڈنگز کی
سرویلنس کی جائے،گھروں،دکانوں اور ہاسٹلز میں ائر کولرز کو چیک کیا جائے،ڈینگی کے انسداد کے لئے ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کو نوٹس جاری کئے جائیں
۔ڈاکٹر عطاالرحمن نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دس یوم کے دوران شہر میں24 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے
جبکہ نشتر میڈیکل کالج کے نرسنگ ہاسٹل میں ائر کولر سے گزشتہ روز ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جسے تلف کردیا گیا ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان:
سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا سرچ آپریشن۔
سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی ناظمہ مشتاق کی زیر نگرانی کیا گیا۔
سرچ آپریشن تھانہ سیتل ماڑی اور تھانہ شاہ شمس کے علاقوں چونگی موڑ، خواجہ غریب نواز اور پیر کالونی3 میں کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 1400 گرام چرس برآمد کی گئی۔
:عارضی رہائش پذیر افراد کیخلاف کاروائی پولیس عمل میں لائی گئی ۔
سرچ آپریشن کے دوران 04 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 85 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24گھنٹوں میں 230 ایمرجنسیز میں 234 لوگوں کو ریسکیو کیا
ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 226 جبکہ شجاع آباد میں 04 ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی
–
جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 60 ہے 59 حادثات ملتان میں جبکہ 02حادثہ شجاع آباد میں پیش آیے
ان حادثات میں مجموعی طور پر 61 لوگوں کوریسکیور کیا گیا
جن میں سے 36 کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 22 مریضوں کو نشتر ہسپتال
اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا
شجاع آباد میں آج کے دن 02 حادثات رونما ہوئے
ملتان میں 59 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 61 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 38 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 21 مریضوں کو نشترھسپتال شفٹ کیا گیا۔
آج کے دن ریسکیو 1122 ملتان نے 112 میڈیکل ایمرجنسیزمیں 109 ملتان شہر میں
جبکہ 04 ایمرجنسیزشجاع آباد میں پیش آئیں میڈیکل کی ایمرجنسی میں مجموعی طور پر 113 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا 39 کو موقع پر طبی امداد دی گئی
جبکہ 65 کو نشترھسپتال اور ملتان کے دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا میں 14 کرائم ایمرجنسی اور 16 متفرق ایمرجنسیز میں رسپانس کیا –
ریسکیو 1122 ملتان نے آج کے دن 118 مردوں کو جبکہ 63 خواتین کوریسکیو کیا — ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے آج کے دن 56 ایمرجنسیز پر رسپانس۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون