نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

موہنجوداڑو میوزیم

یہ شہر 2600 قبل مسیح میں موجود تھا اور 1700 قبل مسیح میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ختم ہو گیا

موہنجوداڑو میوزیم ؛

تحریر وتصاویر:محمد عظیم شاہ بخاری

موجودہ صوبہ سندھ کے شمال مغرب میں واقع وادی سندھ کی قدیم تہذیب کا مرکز، موہنجودڑو لاڑکانہ سے بیس کلومیٹر دور اور سکھر سے 80 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

یہ شہر 2600 قبل مسیح میں موجود تھا اور 1700 قبل مسیح میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ختم ہو گیا۔

اسے قدیم مصر اور بین النہرین کی تہذیبوں کا ہم عصر سمجھا جاتا ہے۔ 1980ء میں یونیسکو نے اسے یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا۔

اس قدیم شہرِ بے مثال سے دریافت شدہ خزانے کو یہاں موہنجو دڑو میوزیم میں محفوظ کیا گیا ہے۔

موہنجو دڑو کے قدیم شہر اور یہاں کے ٹیلوں سے منلنے والی تمام مہریں، مجسمے، برتن، مورتیاں، منکے، زیورات جن میں مٹی کی چوڑیاں، گنگن، انگوٹھی اور بٹن وغیرہ شامل ہیں ،

پرندوں کی شکل کی مٹی کی سیٹیاں، مٹی کے گول جھنجنے، ترازو اور مختلف باٹ، نہایت تنگ منہ والی چھوٹی سرمہ دانیاں ،مٹی کے بنے ہوئے گول اور چوکور پانسے،

 

رتھ اور چھکڑے، مٹی کے ننھے پنجرے جن میں جھینگر رکھے جاتے ہوں گے اور مٹی کے چوہے دان تک شامل ہیں۔

ان کے علاوہ بازو بند، کانسی اور تانبے ،سرمچو ،کھیل کے مہرے اور ننھی منی بے شمار چیزیں بھی اس خزانے کا حصہ ہیں۔
دو منزلہ سادہ اینٹوں سے بنے اس میوزیم کے دیواروں پر مختلف جانوروں کی دلکش تصاویر بنائی گئی ہیں

جو پہلی ہی جھلک میں دیکھنے والے کو اپنی جانب متوجہ کر لیتی ہیں۔ یہ میوزیم ایک نہایت گرم علاقے میں واقع ہے

اس لیئے قدیم اور نازک نوادرات کی حفاظت کے پیز نظر اس کی عمارت کو سادہ رکھا گیا ہے۔

اس کی دیواریں بھی بغیر چونے اور رنگ کے سادہ اینٹوں سے تعمیر کی گئی ہیں،

جبکہ موسمی سختی سے نبرد آزما ہونے کے لیئے اوپری منزل کے فرش کی دو تہیں بچھائی گئی ہیں۔

اوپری منزل پر تمام چھوٹی اشیاء رکھی گئی ہیں جبکہ زمینی منزل کو نقسوں، تصویروں اور بڑی چیزوں کے لیئے کُھلا رکھا گہا ہے۔

ٹھٹھہ میوزیم سندھ ؛

ٹھٹھہ صوبہ سندھ میں کینجھر جھیل کے قریب واقع ایک تاریخی شہر ہے جس کے بیش تر تاریخی مقامات و نوادرات کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ادارے نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے۔

بہت سارے تاریخی مقامات کا گڑھ ہونے اور کراچی کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے ہر سال اس جگہ سیاحت کے دلدادہ لوگوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ

حکومتی سچح پر اس شہر اور اسکی ثقافت کو پروموٹ کرنے کے لیئے کوئی قابلِ ذکر اقدامات نہیں کئے گئے۔
ابھی حال ہی میں ٹھٹھہ میں ایک میوزیم کی بنیاد رکھی گئی ہے

جو غالباً اگست میں عوام کے لیئے گھولا گیا ہے۔ یہاں ٹھٹھہ شہر کی قدیم تاریخ، فنِ کاشی گری، مختلف پیشوں، اور سندھ کی دیہی زندگی کو خوبصورت طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔

یہ پاکستان کا سب سے نیا بننے والا عجائب گھر ہےجسے بہت کم لوگوں نے دیکھا ہے۔

About The Author