بہاول نگر(صاحبزادہ وحید کھرل )
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہواجس میں ہیلتھ ، ماحولیات ، زراعت،سوشل ویلفئیر، پاپولیشن ویلفئیر اور دیگر محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں انسداد ڈینگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے
ڈینگی کےخاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، انسداد ڈینگی کے لیے کی گئی کوششیں کارگر ثابت ہو رہی ہیں اور وضع کردہ پلان کے مطابق جہاں مچھر کی افزائش ہے وہاں اسپرے یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں علاج کی مفت، بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پرمانیٹر کیا جا رہا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل دستیاب ہیں، ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لیے بھرپور اقدامات یقینی بنارہے ہیں اور عوام کے تعاون سے ڈینگی کا خاتمہ کریں گے۔
بہاول نگر(صاحبزادہ وحید کھرل)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نےتحصیل ہسپتال چشتیاں کا دورہ کیاہے
اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں میاں سرمد حسین ، ایم ایس ہسپتال اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چشتیاں بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بہاول نگر۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ساجد نے تحصیل ہسپتال چشتیاں کے ڈینگی وارڈ کا تفصیلی معائنہ اور وارڈ میں ڈینگی کے چار کنفرم مریضوں کی عیادت بھی کی۔
ایم ایس ہسپتال چشتیاں کو ڈینگی کے مریضوں کی نگہداشت اور علاج معالجے پر بھرپور توجہ کی ہدایت کی گئی۔
اے ڈی سی آر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈینگی سے متعلق تازہ ترین صورت حال اور ڈیٹا پنجاب حکومت کے ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیا جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاںمیں ادویات کی دستیابی اور دیگر سہولیات سے متعلق مریضوں سے معلومات بھی حاصل کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ساجد نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چشتیاں اور ایم ایس کو اینٹی ریبیز (کتے کے کاٹے کی ویکسین) اور اینٹی وینم ( سانپ کے کاٹنے کے انجیکشن ) کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون