اسلام آباد: حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں تعلیمی اداروں کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی کلاسیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ملک بھر کی یونیورسٹیاں بھی 15 سمتبر سے کھول دی جائیں گی۔
اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے شرکت کی جبکہ وزارت صحت کے حکام نے کورونا سے متعلق بریفنگ بھی دی۔
اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ بڑی کلاسز کو کھولنے کے بعد کورونا کو مانیٹر کیا جائے گا جبکہ کورونا سے نمٹنے کے لیے سختی سے ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔
کورونا کے پیش نظر ایک ہفتے بعد چھٹی سے آٹھویں کلاسز کی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔ طلبا کو ماسک کے ساتھ تعلیمی اداروں میں داخلہ یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبر کے دوران کھولے جائیں گے تاہم پہلے مرحلے میں نویں سے ہائر کلاسز بشمول جامعات کو کھول دیں گے۔ 22 ستمبر سے 6 سے 8 اور 30 ستمبر کو پری پرائمری اور پرائمری کلاسز شروع کر دی جائیں گی۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ پنجاب میں بھی 15 ستمبر کے بعد مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے تاہم کسی بھی اسکول میں ڈبل شفٹ نہیں ہو گی۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر