بدنام زمانہ ڈاکٹر امان اللہ کے خلاف پلاٹ کی خریداری کے عوض پچاس لاکھ روپے کے دوعدد جعلی چیکس دینے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کینٹ پولیس نے لینڈ مافیا کے سرغنہ اور اراضی وپلاٹس کی غیر قانونی خریدوفروخت کے ماہر سمجھے جانے والے بدنام زمانہ ڈاکٹر امان اللہ کے خلاف مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ کے
سرپرست اعلی اور کالم نگار سہیل احمد اعظمی کو پلاٹ کی خریداری کے عوض پچاس لاکھ روپے کے دوعدد جعلی چیکس دینے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق سہیل احمد اعظمی نے تھانہ
کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ پلاٹ کی خریداری کے عوض ڈاکٹر امان اللہ نے انہیں پچاس لاکھ روپے کے دوعدد جعلی چیکس تھمادیئے ہیں،پولیس نے جعلی چیکس دینے کے الزام میں ڈاکٹر امان اللہ کے
خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیاہے۔
٭٭٭
ہیروئن اور اسلحہ برآمد ہونے پر دو ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پنیالہ پولیس نے کاروائی کے دوران ہیروئن اور اسلحہ برآمد ہونے پر دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق نواب پولیس نے علاقہ پہاڑپور روڈ رپ ملزم ابراہیم ولد احمد
بشیر قوم لوہار سکنہ پنیالہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہیروئن جبکہ علاقہ وانڈہ خانی میں کاروائی کے دوران ملزم اللہ دین ولد قندھار قوم مروت سکنہ وانڈہ خانی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے
پسٹل تیس بور اور کارتوس برآمد کرلیے ،پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔
٭٭٭
پولیس نے شہری کا موٹرسائیکل چوری کرنے کے الزام میں ملزم کو ٹریس کرکے مقدمہ درج کرلیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ٹاﺅن پولیس نے مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ میں شہری کا موٹرسائیکل چوری کرنے کے الزام میں ملزم محمد کامران ولد حمید کو ٹریس کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس ذرائع
کے مطابق تھانہ ٹاﺅن کی حدود مفتی محمود ہسپتال کے ایڈمنسٹریشن بلاک سے محمد رضوان ولد خدابخش قوم ڈمرہ سکنہ درویشہ کا موٹرسائیکل سی ڈی 70 چوری کرلیاگیا ،پولیس نے چھان بین کے دوران ملزم محمد کامران کو
ٹریس کرکے اس کے خلاف موٹرسائیکل چوری کرنے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے اپنے مخالف کو شدید زخمی کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خواتین کے تنازع پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے اپنے مخالف کو شدید زخمی کردیا ،دو ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق پنیالہ کے علاقہ
وانڈہ کریم درکھان کے رہائشی وحید اللہ ولد حبیب اللہ قوم کٹہ خیل نے پولیس کو بتایا کہ وہ فجر کی نماز پڑھ کر گھر جارہا تھا کہ اس دوران مسلح ملزمان کلیم اللہ ولد صاحب جان اور صاحب جان ولد دین محمد ساکنان
وانڈہ کریم درکھان نے اس پر کلاشنکوف سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ہے،وجہ عداوت خواتین کا تناز ع بیان کیاگیا ،پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر دونوں باپ بیٹے کے خلاف اقدام قتل کا
مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
صوبائی ڈرگ انسپکٹر پر مشتمل ڈرگ کنٹرول ٹیم ڈیرہ کی کامیاب کاروائی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)صوبائی ڈرگ انسپکٹر پر مشتمل ڈرگ کنٹرول ٹیم ڈیرہ کی کامیاب کاروائی ،میڈیکل سٹور مالکان کی روڑیں لگ گئیں ،اورنگزیب چیف ڈرگ انسپکٹر اور عمران برکی صوبائی ڈرگ انسپکٹر
پر مشتمل ڈرگ کنٹرول ٹیم ڈیرہ نے کامران مارکیٹ گیلانی ٹاو¿ن اور جنوبی سرکلر روڈ ڈیرہ کے مختلف ڈسٹریبیوٹرز اور میڈیکل اسٹور کا معائنہ کیا۔ کاروائی کے دوران انور میڈیسن کمپنی سے ممنوعہ کریم برآمد کی گئی. اس
موقع پر ٹیسٹ / تجزیہ کے لئے مشتبہ ادویات کے نمونے بھی لئے گئے۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے بسم اللہ میڈیکل اسٹور اور گیلانی میڈیکل اسٹور کے خلاف ڈرگ سیل لائسنس نہ ہونے کی بنائ پر مقدمات
درج کر دیے گئے۔
٭٭٭
فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ آتھارٹی ڈی آئی خان ٹیم کی بنوں اور ٹانک روڈ پر کاروائیاں
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ آتھارٹی ڈی آئی خان ٹیم نے بنوں اور ٹانک روڈ پر کاروائیاں۔دودھ میں وافر مقدار میں پانی اور ،بیکنگ سوڈا کی ملاوٹ۔ بنوں اور ٹانک روڈ
سے 7 ٹینکروں سے بھاری مقدار میں غیر معیاری دودھ برامد۔1200 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف۔ڈپٹی ڈائریکٹر واصف آللہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی نے فوڈ سیفٹی آفیسر غلام عباس
اور ٹیسٹنگ لیبارٹری سٹاف کے ہمراہ بنوں اور ہنگوں روڈ پر ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ سے بھرےکئی ٹینکرز کو تحویل میں لے کر جدیدموبائل لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کرتے ہوئے دودھ میں پانی کی وافر مقدار اور
بیکنگ سوڈا کی ملاوٹ ثابت ہونے پر07 ٹینکرز پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے موقع سے ملاوٹ شدہ1200 لیٹر دودھ کو سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے تلف کر دیا گیا۔
٭٭٭
مکان کی دیوار گرنے سے ساٹھ سالہ خاتون زخمی ہوگئی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ کے نواحی علاقہ کوٹلہ سیداں میں مکان کی دیوار گرنے سے ساٹھ سالہ خاتون زخمی ہوگئی ،خاتوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،مقامی ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے نواحی علاقہ کوٹلہ سیداں کے قریب مکان کی دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ساٹھ سالہ خاتون (ب بی بی ) سکنہ کوٹلہ سیداں شدید زخمی ہوگئی ،زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
٭٭٭
ضلع بھر کی 187 زکوٰة کمیٹیوں کے ذریعے ہمیں 4263 مستحقین زکوٰة کے ناموں کی فہرستیں مل چکی ہیں انور خان یوسف زئی ایڈووکیٹ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ضلعی زکوٰة وعشرکمیٹی کے چیئر مین انور خان یوسف زئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ زکوٰة کی تقسیم کاعمل جلد شروع کردیاجائے ، مستحقین زکوٰة کے لئے پانچ کروڑ گیارہ لاکھ روپے کی
خطیر رقم منظور ہوکر ہمیں موصول ہوچکی ہے جوکہ ہمارے پاس بینک اکاﺅنٹ میں موجود ہے ،ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر کی 187 زکوٰة کمیٹیوں کے ذریعے ہمیں 4263 مستحقین زکوٰة کے ناموں کی فہرستیں
مل چکی ہیں جوکہ چھان بین سکروٹنی کے لئے صوبائی سیکرٹری زکوٰة وعشر کو ارسال کردی گئی جہاں چھان بین مکمل ہونے پر مستحقین زکوٰة کے ناموں کی حتمی فہرستیں ہمیں دوبارہ وآپس بھیجی جائیں گی جس کے
مطابق زکوٰة کی امدادی رقم جلد ہی مستحقین زکوٰة میں منصفانہ طریقہ سے تقسیم کردی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ
مستحقین زکوٰة کی حتمی فہرستیں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موصول ہونے کے بعد 11 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک لوکل زکوٰة کمیٹیوں کے چیئر مینوں کے ذریعے مستحقین زکوٰة میں گزارہ الاﺅنس کی رقم بارہ ہزار روپے
تقسیم کردیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ زکوٰة کی رقم مستحقین زکوٰة کی امانت ہے جس میں کسی بھی قسم کرپشن یا بدعنوانی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور زکوٰة کی رقم کی منصفانہ تقسیم کو ہر صورت میں یقینی
بنایا جائے گا ۔اس سلسلے میں لوکل زکوٰة کمیٹی کے چیئر مینز کو بھی سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں ،ہر مستحق زکوٰة کو گزارہ الاﺅنس کی رقم بارہ ہزار روپے دیئے جائیں گے اگرکہیں بھی ادائیگی کے اس رقم میں سے
کٹوتی کی جائے تو اس کی فوری شکایت چیئرمین تک پہنچائی جائے جس پر ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، انہوںنے کہا کہ ہر علاقہ میں زکوٰة کی تقسیم کے دوران مستحقین
زکوٰة کی رقم وصول کرنے والے مستحق افراد کے ناموں کی فہرست متعلقہ علاقے کی مساجد کے باہر آویزاں کی جائیں گی تاکہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے ،انہوںنے مستحقین زکوٰة سے درخواست کی زکوٰة کی رقم
وصول کرتے وقت انہیں رسید پیش کی جائے جس پر وہ دستخط اور انگوٹھا ثبت کرنے کے ساتھ اپنا شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر بھی لازمی تحریر کرائیں ،انہوںنے کہا کہ زکوٰة کی امدادی رقم تقسیم ہونے کے بعد
اس کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)انجمن مصطفی کے زیر اہتمام ایک روزہ سالانہ عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرس مورخہ 04 ستمبر بروز جمعة المبارک زیر صدارت چیئر مین حاجی جان محمد بھٹنی بمقام جامع مرکزی مسجد چوگلہ ڈیرہ سٹی میں بوقت دوپہر ایک بجے منعقد کی جائے گی جس میں خطیب وقاری خلیل الرحمٰن شہدائے کربلا ءپر خصوصی روشنی ڈالیں گے ،اس کانفرنس میں تمام محبان اسلام سے بھر پور شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے ،نیز مذکورہ کانفرنس کے اختتام پر حاضرین محفل میں خیرات بھی تقسیم کی جائے گی ۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)دسویں محرم الحرام شہدائے کربلاءکی یاد کے سلسلے میں سالانہ عظیم الشان ختم قرآن شریف وخیرات کی تقریب زیر نگرانی یونین کونسل نمبر 5 کی سماجی وسیاسی شخصیات سابقہ کونسلر چوہدری محمد سلیم ،چوہدری عطاءاللہ عطی ،حاجی خالد ڈھولا ،چوہدری محمد خالد کریانہ مرچنت بمقام محلہ مجاہدنگر نزد جامع مسجد قوة السلام میں منعقد ہ ہوئی جس میں سماجی وسیاسی اور کاروباری حلقوں سمیت اہلیان محلہ نے بھرپور شرکت کی ،منعقدہ تقریب میں ختم قرآن شریف ،تسبحات کا ثواب شہدائے کربلا ء اور محمد فاروق شہید سمیت تمام مرحومین کو پہنچایا گیا اور ان کے درجات کی بلندی ،اسلام کیس ربلندی اور علاقہ بھر میں پائیدار امن وسلامتی کے قیام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور شہدائے کربلا کی دین اسلام کے لئے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ،دریں اثناتقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سلیم ،حاجی خالد ڈھولا نے خطاب کرتے ہوئے کہ مذکورہ پروگرام سال 1988 سے جاری ہے اور ہم تاحیات اسے جاری رکھیں گے ،ہمارے اس پروگرام میں ڈیرہ شہر کے مسلمانوں کو بھرپور تعاون شامل ہے ،ہم خاص طور پر مالی تعاون کرنے والے مخیر حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارے پروگرام کے لئے ضلعی انتظامیہ ،پولیس وپاک افواج ودیگر سیکورٹی فورسز کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی جبکہ ضلع ڈیرہ بھر میں یوم عاشورہ کا پرامن ماحول میں اختتام پزیر ہونا ضلعی انتظامیہ پولیس وپاک فوج ودیگر سیکیورٹی اداروں کی بہترین خدمات کا ثمر ہے ۔انہوںنے ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین اور عوام الناس کا شکریہ ادا کیا ۔
٭٭٭
حکومتی پابندی کے باجود نایاب موسمی پرندوں کی شکار عروج پر ،نسل ختم ہونے کا خدشہ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)حکومتی پابندی کے باجود نایاب موسمی پرندوں کی شکار عروج پر ،نسل ختم ہونے کا خدشہ ،شکار پر عا ئد پا بند ی پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جا ئے،سماجی ،قبائلی وعوامی حلقے، صوبے میں آئے
سال نایاب پرندوں کی نسل ختم ہوتی جارہی ہے جس سے ہمارے معاشرے کے لوگ نایاب موسمی پرندوں کی نسل سے محروم ہورہے ہیں ،ڈیرہ میں نایاب پرندوں کونج اور بیٹر کی شکار ان دنوں اپنی عروج پر ہے
اس موسم میں شکاری ایک دن میں سینکڑوں نایاب موسمی پرندوں کو پکڑ کر فروخت کرتے ہیں جس سے ان نایاب اور خوبصورت پرندوں کی نسل ختم ہونے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے،ذرائع کے مطابق ماہ اگست
،ستمبر اور اکتوبر تک اس موسم میں سردی کی آمد شروع ہوتی ہے تو پرندے سرد علاقوں سے گرم علاقوں کی طرف ہجرت کرتے ہیں، شکاری پانی کے بڑے تالابوں ،ندی ،جنگلی علاقوں اور پہاڑی چوٹیوں پر اپنے
مخصوص طریقوں سے جال ڈالتے ہیں جس میں ٹیپ ریکارڈر ،مصنوعی پانی کے تالاب ،چارا مارگن پوائنٹ سمیت دیگر شامل ہیں ان طریقوں سے شکاری دن میں سینکڑوں کی تعداد میں موسمی پرندے پکڑنے اور
مارنے میں کامیاب ہوتے ہیں جس سے کونج اور بٹیر کی نایاب نسل ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے تاہم دوسری جانب صوبے میں قائم محکمہ جنگلات و جنگلی حیات ان پرندوں کی نسل کو اپنے آنکھوں کے سامنے
خاموشی سے ختم ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ، سماجی ،قبائلی وعوامی حلقوں نے اس عمل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ سمیت مختلف علاقوں میں نایاب موسمی پرندوں کونج اور بیٹر
کی شکار اپنے عروج پر ہے تاہم متعلقہ ضلعی آفیسروں اور محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی کارکردگی مایوس کن ہے جس سے ہمارا علاقہ دیگر سینکڑوں نایاب پرندوں کی طرح اب آنے والے دنوں میں کونج اور بٹیر
سے بھی محروم ہوجائے گا یہاں کے مقامی لوگوں کے جال ،ٹیپ ریکارڈر اور دیگر شکار کے طریقوں کو فوری طور پر ضبط کرکے پہلے سے کونج اور بٹیر کے شکار پر عائد پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان نایاب
موسمی پرندوں کی نسل باقی رہ سکے۔
٭٭٭
یونیورسٹیوں میںملازمین کے قوانین کو تبدیل کرکے گورنمنٹ سرونٹ کے مطابق کرنے کا فیصلہ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) صوبائی حکومت نے صوبے بھر کی یونیورسٹیوں میںملازمین کے قوانین کو تبدیل کرکے گورنمنٹ سرونٹ کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یونیورسٹیوں سے و وائس چانسلرکا عہدہ
ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے نئی یونیورسٹی ترمیمی بل کی منظوری محکمہ قانون کی جانب سے آج دیدی جائیگی۔نئی ترمیمی بل کی منظوری کے بعد وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے ماسٹر ڈگری ہولڈرز اور ملازمت میں
،17سال کا تجربہ رکھنے والا اہل ہو گا یونیورسٹی ملازمین کے تمام قوانین تبدیل کرکے گورنمنٹ سرونٹ کے مطابق کردیا جائے گا۔وائس چانسلر کی تقرری کی مدت چار سال سے کم کر کے تین سال کر دی جائیگی۔
ترمیمی بل میں پرو وائس چانسلر کا عہدہ ختم کردیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے نئے ترمیمی بل کو حتمی شکل دیا جارہا ہے۔ محکمہ قانون کی جانب سے منظوری کے بعد حتمی منظوری صوبائی حکومت کی جانب
سے دیدی جائیگی۔
٭٭٭٭٭٭
معیارات پر پورا نہ اترنے والی 61 غیر معیاری اشیاءکی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) وفاقی حکومت نے غیرمعیاری اشیاء کی تیاری اور فروخت روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاہے، معیارات پر پورا نہ اترنے والی 61 غیر معیاری اشیاءکی تیاری اور فروخت پر پابندی
عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ فوڈ آئٹمز اورالیکٹرونکس تیاری کیلئے پی ایس کیو سی اے سے معیارات سرٹیفکیٹ کا حصول لازم قرار دے دیاگیاہے۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان اسٹینڈرڈ
کوالٹی اینڈ کنٹرول اتھارٹی کی تجاویز پر61 اشیائ کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کی منظوری وفاقی حکومت سے حاصل کرلی ہے۔ اب کیمیکل اور الیکٹریکل آلات تیاری کیلئے پی ایس کیو سی اے
سے معیارات سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی ہوگا۔ سرٹیفکیٹ کے بغیرکھاد، کافی، آٹا اور فروٹ جوسز کی تیاری اور فروخت پر بھی پابندی کردی گئی ہے۔فہرست کے مطابق سرٹیفکیٹ کے بغیر پارکس میں تفریحی جھولے کی
تیاری اور تنصیب پر بھی پابندی عائد ہوگی ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اے سی، اوون، زیتون کا تیل تیار کیلئے بھی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ فرٹیلائزر اور گھریلو الیکٹرک فکسڈ انسٹالیشن کیلئے بھی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ اسی طرح
شیونگ کریم،سکن پاﺅڈر، ہیئرکریم،ملٹی نیوٹرنٹ فرٹیلائزر، بائیو فرٹیلائزر،امونیم سلفیٹ، پوٹاشیم سلفیٹ، کار ٹائر اور رم پارٹ،سائیکل کیلئے ربڑ ٹائر،ایک بار استعمال ہونے والے سرجیکل گلوز،کنکریٹ کیلئے
کیمیکل اڈمکسچر،سینیٹری ٹیپس، پولی تھین پائپس کی بغیر سرٹیفکیٹ تیاری پر پابندی عائد کر دی گئی۔وزارت سائنس نے موقف اختیار کیاہے کہ تمام اشیاءکی بغیر سرٹیفکیشن تیاری اور فروخت کرنے پر متعلقہ فیکٹری کو
سیل کردیا جائے گاجبکہ اس اقدام سے بیماریوں پر قابو، توانائی بچت اور وسائل کے ضیاع پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔
٭٭٭
سرکاری جامعات میں تعیناتیوں پر پابندی ہٹانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے سرکاری جامعات میں تعیناتیوں پر پابندی ہٹانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔گورنر سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر کے
احکامات پر خیبر پختونخوا کے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں ہر قسم کی تعیناتی پر سے پابندی ہٹائی گئی ہے جو وقتا فوقتا لگایا جاتا تھا۔واضح رہے کہ سرکاری جامعات میں 2018سے تین بار پابندی لگائی جا چکی تھی جس پر
اساتذہ تنظیموں نے متعدد بار احتجاج بھی کیے تھے۔
٭٭٭
شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات پر عائد پانچ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل ختم
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات پر عائد پانچ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل ختم کردیا جبکہ بچوں کی فیس ادا کرنے والے فائلر والدین سمیت 5 مختلف شعبہ
جات کو ودہولڈنگ ٹیکس پر مکمل چھوٹ دیدی گئی۔ایف بی آر کے فیصلے کے بعد شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات کیلئے شادی ہالز اور لانز وغیرہ کی بکنگ پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔اسی طرح تعلیمی
اداروں میں دو لاکھ روپے سے زائد فیس ادا کرنے والے فائلر والدین کو بھی انکم ٹیکس سے چھٹکارہ دے دیا گیا ہے۔ سالانہ دولاکھ روپے سے زائد فیسیں ادا کرنے والے نان فائلر والدین کو ودہولڈنگ ٹیکس سے
رعایت نہیں دی گئی ہے۔ ایف بی آر نے مارکیٹ کمیٹیوں پر لائسنس فیس کی مد میں انکم ٹیکس بھی مکمل ختم کردیا ہے۔ بیرون ملک بچوں کی فیس بھجوانے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس اور پیمرا کی لائسنس فیس پر عائد زیادہ
سے زیادہ 9 لاکھ روپے انکم ٹیکس بھی ختم کردیا گیاہے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون