دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی کھیل کے فروغ کےلیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا احسن اقدام

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

قومی کھیل کے فروغ کےلیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے احسن اقدام کیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں

پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں،، خصوصاً ہاکی کے فروغ میں کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئرریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے ملاقات کی ہے۔

 انہوں نے آرمی چیف کو

قومی کھیل کا کھویا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا،، حکومت ہاکی کی بحالی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔

صدر پی ایچ ایف نے کھیل کے فروغ میں تعاون پر،،

آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ پاک فوج راولپنڈی اور اوکاڑہ میں دو آسٹروٹرف اسٹیڈیم بنوا چکی ہے۔

About The Author