حب ڈیم سات سال بعد بھرنے والا ہے۔
کراچی کو چار سال تک یومیہ سو ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
سندھ اور بلوچستان میں تیز بارش سے پریشانی تو ہوئی ،، لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ حب ڈیم سات سال بعد بھرنے والا ہے۔
کیر تھر کے پہاڑیوں پر بارش کے بعد حب ڈیم کی سطح چار فٹ اضافےکے بعد تین سو بتیس فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
واپڈا حکام کے مطابق ڈیم میں مزید سات فٹ پانی کی گنجائش موجود ہے ۔پانی کی سطح تین سو چالیس فٹ تک پہنچی تو اسپل وے کھول دیا جائے گا۔
حب ڈیم کا اسپل وے آخری بار دوہزار تیرہ میں کھولا گیا تھا۔ حب ڈیم میں جمع پانی چار سال تک کراچی کو یو میہ سو ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کے لئے کافی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،