دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفرڈال نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں جلوس کے روٹ کی کلیئرنس، صفائی اور پیچ ورک کو بروقت مکمل کرایا جائے گا.

عاشورہ محرم کے دوران قواعد و ضوابط اور کورونا وائر س کی ایس او پیز پرعمل یقینی بنانے کیلئے مجالس اور جلوس کے منتظمین انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں.

انہوں نے یہ بات رات گئے جلوس کے مرکزی روٹ کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کہی.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و چیف ایگزیکٹو آفیسر آفیسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق،اسسٹنٹ کمشنر صدر راشد نعمت اور امن کمیٹی کے اراکین ہمراہ تھے.

کمشنر نے رات کے آخری پہر محرم کے مکمل روٹ کا افسران کے ساتھ پیدل وزٹ کیا. سٹریٹ لائٹس،تجاوزات،

صفائی، پیچ ورک اور دیگر معاملات کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے بہتری کیلئے احکامات جاری کیے. کمشنر نے کہاکہ محرم حرمت والا مہینہ ہے امن وامان کے قیام کیلئے ہر فرد کو کردارادا کرنا ہوگا.

ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھی جائے. مشکوک سرگرمی نظر آنے پر انتظامیہ کو بروقت اطلاع دی جائے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کیے گئے انتظامات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بارے میں آگاہی دی. مجالس اور جلوس کے منتظمین نے مسائل کے بارے میں بریفنگ دی.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت ڈیرہ غازیخان نے فصلو ں کی پیسٹ سکاوٹنگ اور کاشتکاروں کے ساتھ ایڈوائزری نشست کا آغاز کر دیاہے.

ڈائریکٹر زراعت توسیع شاہد حسین نے ڈپٹی ڈائریکٹر عابد حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رفیق الرحمن اور فیلڈ سٹاف کے ہمراہ غوث آباد، عالی والا، جھوک اترا اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا.

معائنہ کے دوران فصلوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا. زراعت افسران نے کاشتکاروں کے ساتھ ملاقات کی.

کارنر میٹنگ کے دوران کاشتکاروں کے مسائل سنے گئے. کاشتکاروں نے کپاس کی
2
فصل اور محکمہ کی طرف سے فراہم سہولیات پر اطمینان کااظہار کیا. ڈائریکٹر زراعت نے کاشتکاروں کو بیماری اور سفید مکھی کے حملے سے بچاؤ کیلئے آگاہی دی.

انہو ں نے کہاکہ کپاس کی فصل انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے کاشتکار فصلو ں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں مسائل نظر آنے پر محکمہ کی فیلڈ ٹیم سے مشاورت دی جائے.

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایاکہ ضلع میں ایڈوائزری کیمپ کرنے کے ساتھ فیلڈ سٹاف فصلوں کی پیسٹ سکاوٹنگ میں مصروف ہے.

فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے محکمہ کا سفارش کردہ زہر سپرے کیا جائے. بیج، کھاد، پانی اور زہر کی زیادتی فصلو ں کو نقصان دے سکتی ہے۔.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کے ابتدائی سالو ں میں معاشی مشکلات کا سامنا رہا

تاہم بہتر حکمت عملی سے مشکلات پر قابو پانے کے ساتھ ترقی کے سفر پر کام جاری ہے. انہوں نے کہاکہ ان کی تجویز پر وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار نے 25ہزار سے

زائد ڈاکٹرز اور 50ہزار سے زائد پیرا میڈیکل سٹاف مختلف ہسپتالوں میں تعینات کیا. ڈیرہ غازیخان ہسپتال میں ایمرجنسی کواپ گریڈ کیاگیا.

گائنی وارڈ کو 80بستر تک اپ گریڈ کر دیاگیا ہے. جدید کارڈیک وارڈ بنایاگیا ہے. سی ٹی سکین مشین اور ایم آر آئی کیلئے وزیر اعلی نے فنڈز فراہم کیے.

ہسپتال میں 24ڈائیلسز یونٹ 24گھنٹے کام کر رہے ہیں. سیوریج مسائل کے حل کیلئے بتدریج کام ہو رہاہے. ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کام شروع کر دیاہے. سٹیٹ آف دی آر ٹ جنرل بس سٹینڈ او رپل ڈاٹ کی کشادگی پر کام جاری ہے.

سردارفتح محمد بزدار کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ وزیراعلی کی طرف سے ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کیلئے تحفہ ہے.

پی ایچ اے کی طرف سے پارکس، چوکوں اور دیگر جگہوں پر پھول لگائے جا رہے ہیں.کھیلوں کیلئے فلڈ لائٹ کرکٹ سٹیڈیم اور ہاکی گراونڈ میں آسٹروٹرف بچھا دی گئی ہے.

آنے والے چند سالو ں میں ڈیرہ غازیخان سمیت جنوبی پنجاب میں واضح ترقیاتی تبدیلی نظر آئے گی۔.


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرڈیرہ غازیخان شاہد حمید نے چائلڈ لیبر کے حوالے سے مختلف بھٹوں کی چیکنگ کی اور تین بھٹوں پر چائلڈ لیبر پائی گئی

جس پر بھٹہ مالکان کے خلاف تھانہ دراہمہ میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی ہے کہ کم اجرت کے قانون کے مطابق مزدوروں کو ادائیگی کی جائےاور پانچ سے چودہ سال تک کے بچوں سے کام نہ لیا جائے ۔.

About The Author