نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان میں بچی پر تشدد کیوں ہوا؟

دوسری طرف چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو پنجاب کی چیئرپرسن سارا احمد نے کہاکہ ہے متاثرہ بچی کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے۔

ڈیرغازی خان میں 7 سالہ بچی فرزانہ سنجرانی پر تشدد کی وجہ سامنے آگئی، ملزم کلیم اللّٰہ کو دراہمہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

بچی ملزم کلیم اللّٰہ کی اہلیہ کے پاس پڑھنے کے لیے جاتی تھی، جہاں اس کی بچوں کے ساتھ لڑائی ہوئی۔

کلیم اللّٰہ نے اپنے بچوں سے لڑائی پر بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور لوہے کی راڈ اور ڈنڈے سے مارا۔

قصبہ سمینہ میں بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے متاثرہ بچی کے ورثا سے رابطہ کیا۔

علاقہ مکین کے مطابق بچوں کی لڑائی میں ملزم طیش میں آگیا تھا، اس لیے بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی فرزانہ سنجرانی کے والد نے ملزم کو معاف کردیا، جس کے بعد پولیس کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کی حالت اب بہتر ہے اور اسے اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو پنجاب کی چیئرپرسن سارا احمد نے کہاکہ ہے متاثرہ بچی کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بچی کے والدین نے ملزم کو معاف بھی کردیا تو ہم اسے معاف نہیں کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی اور آر پی او ڈیرہ غازی کو ہدایت کی کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

About The Author