کورونا وائرس نے دنیا بھر میں عید کے روایتی انداز بدل ڈالے، پاکستان سمیت بھارت، بنگلہ دیش میں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں کورونا وائرس کے باعث سخت پابندیوں اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ سادگی سے منائی جارہی ہے
اس سال کوویڈ 19 نے عید کے رنگ پھیکے کردئیے
عالمی وبا کی وجہ سے عید الاضحیٰ کے موقع پر ہونے والی تقریبات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستان اور بھارت سمیت کچھ ملکوں میں عید الاضحیٰ کی خوشیاں محدود انداز میں منائی جا رہی ہیں۔
پاکستان میں سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے نماز عید ادا کی گئی۔ جس پر لوگوں سے دوری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
بھارت میں دلی کی جامع مسجد میں بھی نمازِ عید کے لیے لوگ جمع ہوئے۔ عید گاہ آمد پر کئی لوگوں کے درجہ حرارت بھی چیک کیے گئے
آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں مسلمانوں نے معروف سپورٹس سٹیڈیم کروک پارک میں نماز عید ادا کی۔ جس کی مدد سے شرکا کو ایک دوسرے سے دور کھڑے ہونے کا موقع ملا
جبکہ بنگلہ دیش میں بھی حکومتی ایس او پیز کو مدنظر رکھ کر عید مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے
ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش جذبے سے منائی جا رہی ہے، اس موقع پر مساجد میں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، لوگوں نے سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی۔
اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکی سلامتی، استحکام اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی۔
لاہور میں بادشاہی مسجد میں سمیت دیگر مقامات پر بھی عید کی نماز ادا کی گئی۔ ملکی خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے عید کی نماز ادا کی۔ ملتان میں دربار شاہ رکن عالم میں نماز عید ادا کی گئی۔
کراچی میں سبیل والی مسجد، عید گاہوں سمیت دیگر علاقوں میں بھی خصوصی اجتماعات ہوئے، لوگوں نے سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔
کوئٹہ کے صادق شہید فٹبال گراؤند میں عید کی نماز ہوئی، شہر میں دیگر مقامات پر بھی چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ پشاور میں بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر ہوا جس میں سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا گیا۔ کوئی ماسک پہنے نظر آیا، کوئی نہیں۔
ملک کے دیگر شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس میں ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحیٰ کے مو قع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ ہمیں استقامت اور قربانی کا درس دیتی ہے، ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے، کورونا وبا ساری انسانیت کیلئے چیلنج بن کر آئی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ