اسلام آباد: حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج شب 12 بجے سے ہو گا۔
پیٹرول کی قیمت میں تین روپے 86 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت اضافے کے بعد 103 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت اضافے کے بعد 106 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔
اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے 97 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ مٹی کا تیل اب نئی قیمت کے تحت 62 روپے 29 پیسے میں دستیاب ہو گا۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 62 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج شب 12 بجے سے ہوگا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ