دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امن معاہدے کے تحت کابل انتظامیہ کے تمام اہلکاروں کو رہا کردیا گیا

افغان حکومت نے اب تک 4 ہزار 400 قیدیوں کو رہا کیا ہے

طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے تحت کابل انتظامیہ کے تمام اہلکاروں کو رہا کردیا گیا ہے،

اپنے ایک بین میں ان کا کہنا تھا کی طالبان نے امن معاہدے کے اپنے حصے کو پورا کیا ہے

جس میں ایک ہزار افغان سرکاری قیدیوں کو رہا کیا جانا تھا

سہیل شاہین کے مطابق 82 قیدیوں کی رہائی کے بعد مجموعی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

افغان حکومت نے اب تک 4 ہزار 400 قیدیوں کو رہا کیا ہے

دوسری جانب لوگر صوبے کے شہر پل علم میں بم دھماکے سے 8 افراد ہلاک

جبکہ 30 سے زائد زخمی ہیں، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا ۔

About The Author