دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان کی خبریں

رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

رحیم یار خان

رحیم یار خان داباغ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فیروزہ لیاقت پور، گانگا نگر رحیم یار خان سمیت ضلع رحیم یار خان کے کئی دیگر علاقوں میں عیدالاضحٰی کے موقع پر قربانی کے جانور ذبح کرکے

قربانی کا گوشت مستحق گھرانوں اور قربانی نہ کرسکنے والے سفید پوش لوگوں میں تقسیم کرنے کا ایک جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے.

جام محمد راشد مجنوں گانگا کہا کہ داباغ ویلفیئر ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت اور کئی قسم کی فلاحی خدمات سرانجام دینے کرنے والی تنظیم ہے. عید الاضحٰی کے پہلے اور دوسرے

دن داباغ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے گانگا نگر میں بھی قربانی کا انتظام کیا گیا ہے. ہماری ٹیم قربانی کے جانوروں کوذبح کرنے کے بعد قربانی کا گوشت موقع پر غریبوں میں تقسیم کرنے کے

علاوہ سفید پوش لوگوں کو ان کے گھروں پر بھی گوشت پہنچانےکا انتظام کر رکھا ہے. اللہ تعالی قربانیاں کرنے والوں کی قربانیاں،

اس نیک کام کو سرانجام دینے والی تنظیم اور تقسیم کار کے عمل میں شریک کارکنان کے عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین


رحیم یار خان

پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سید عامر علی شاہ گیلانی نے پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر

جام ایم ڈی گانگا کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی تبدیلی کا ورد کرنے سے تبدیلی نہیں آتی. نیت کی صفائی،

مثبت سوچ، استقامت، جرات و ہمت کے ساتھ عملی اقدامات اٹھانے سے ہی حالات تبدیل ہوتے ہیں. انقلاب آتا ہے.

عوام کے دکھ ٹلتے ہیں انہیں حقیقی معنوں میں ریلیف ملتا ہے لوگوں کو ان کے حقوق ملتے ہیں. معاشرے میں امن اور لا اینڈ آرڈر کی پوزشن بہتر ہوتی ہے.

صوبہ سرائیکستان سرائیکی وسیب کے لوگوں کا جائز عوامی مطالبہ ہے.میں سرائیکی صوبے کے حق میں ہوں. معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے.

زراعت اور کسانوں کو نظر انداز کرکے ترقی کے خواب دیکھنا احمقوں والی بات ہے. حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ

موجودہ حکمران عوام کو تخت لاہور کے دو ٹانگوں والے سب سول سیکرٹریٹ پر نہ ٹرخائیں وعدے کے مطابق پاکستان کے دوسرے صوبوں کی طرح ہمیں اپنا صوبہ دیں.

ہم کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پی ٹی آئی کے حکمرانوں نے جس طرح سرائیکی وسیب کے عوام سے وعدہ کرکے ابھی تک صوبہ نہیں بنایا.

اسی طرح یہ حکمران حضرات کسانوں کے ساتھ بھی وفا کرتے نظر نہیں آ رہے.پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ

ملک کی طرح زراعت اور کسان بھی سب کے سانجھے ہیں. کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے ساتھ دینے والے ہمارے لیے قابل احترام ہیں.

اس موقع پر جام ایم ڈی گانگا نے سید عامر علی شاہ گیلانی کو سرائیکی اجرک پہنائی اور انہیں کسان حقوق تحریک میں شمولیت کی دعوت دی


رحیم یار خان

سرائیکی ٹیلی فلم پھوتی کلینڈر کی ہیروئن اداکارہ زویا بلوچ نے کہا ہے کہ زندگی مختصر سی ہے

اسے انجوائے کرنا

چاہئیے.پرستاروں کو اتنا ذہن میں ضرور رکھنا چاہئیے کہ فنکار کھلونا نہیں انسان ہیں.

ان کے بھی جذبات اور احساسات ہوتے ہیں. جن کا اکثر لوگ خیال نہیں کرتے اور بدمزگی کے واقعات پیش آ جاتے ہیں.

میں اکڑ باز اور مغرور ہرگز نہیں ہوں. بس اپنے کام سے کام رکھتی ہوں.

اس موقع پر فلم ڈائریکٹر ایم صدیق اجن، گلوکار اختر ناز، یسین سانول اور ملک نذیر بوھڑ بھی موجود تھے.

زویا بلوچ نے اس موقع پر ساتھی فنکاروں کے ساتھ ایک خصوصی پھوتی تصویر بھی بنائی ۔

About The Author