دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر ،مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان کی مختلف عید گاہوں اور مساجد میں عید الضحی کی نماز درج ذیل اوقات کے مطابق فیصل جامع مسجد مشرف چوک 06:30بجے،

دربار عالیہ قادریہ 08:00بجے،مدنی جامع مسجد بلاک کے06:30بجے،عید گاہ ریلوے پلی 07:15،جامع مسجد باغ شا ہ بلاک سات 07:00بجے،مولوی فضل الحق09:00،دربار پیر ملاقائد شاہ07:15،مرکزی جامع مسجد بلاک نمبر تین 07:30بجے،

مرکزی عید گاہ کمپنی باغ 07:30بجے،نوری جامع مسجد کالج چوک07:30بجے،دربار جہانیاں فیض آباد 07:30بجے،امام بارگاہ حیدریہ 07:00بجے،

کربلا شریف07:30بجے،غازی خان میڈیکل کالج میں 07:15بجے،دارالافتاء خیابان سرور07:00بجے، جامعہ قاسمیہ قاسم سٹی مدنی چوک05:45بجے،

جامعہ رحیمیہ عابدیہ گورچانی منزل 06:30بجے،مرکزالتوحید چوک چورہٹہ میں نماز6:00 بجے، مرکز عمر بن خطاب پیر قتال غازی موڑ00:6 بجے،

مرکز المودہ شاکر ٹاون 6:15 بجے، مرکز اہل حدیث چاہ دوسے والا کوٹ ہیبت 6:00 بجے، مرکزی مسجد اقصی چاہ کوٹو والا کوٹ ہیبت6:45 بجے، مرکز اہل حدیث عزیز آباد تونسہ روڈ 6:45 بجے، الکریم فلنگ اسٹیشن غازیگھاٹ پل6:45 بجے،

مرکزی عیدگاہ غازی پارک6:45 بجے، مرکزی عیدگاہ ارشاد نوحی پارک6:45بجے، مرکزی عید گاہ کھوسہ پارک بلاک چورہٹہ6:45بجے، ادارہ کلیۃالبنات پل ڈاٹ7:00بجے،جامع مسجد اہل حدیث عزیزیہ بلاک چورہٹہ7:00بجے،جامع مسجد اہل حدیث وڈور7:00 بجے،

نواز شریف پارک ماڈل ٹاؤن7:00 بجے،جامع مسجد اہل حدیث گدائی6:45بجے،جامع مسجد اہل حدیث السدیس مہترکالونی 6:45بجے،جامع مسجد بوہڑ کالونی6:35، جامع مسجد فاروقی، شکور آباد کالونی07:30،جامعہ خلفاء راشدین خیابان سرور06:30،

مدرسہ صدیق اکبر، نیو ماڈل ٹاؤن07:00،مدرسہ عمر بن خطاب سمینہ چوک06:30،جامعہ علی المرتضیٰ گدائی06:45،

مسجد الفرحان پل ڈاٹ06:30،مدرسہ سیدنا عثمان بن عفان صدیقیہ مسجد گدائی 07:00،جامع مسجد خدا بخش سمینہ چوک06:30،جامع مسجد سلیمان فارسی شکورہ آباد کالونی06:30،

جامع مسجد بلال رشیدہ آباد کالونی06:00،مسجد عثمانیہ مدرسہ عشا القرآن07:15،مدنی مسجد رکن آباد کالونی06:15منٹ پر ادا کی جائیں گی۔


ڈیرہ غازیخان

ریجن بھر میں عید الاضحی پر امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع سیکیورٹی پلان تیا ر۔تفصیل کے مطابق ریجن ڈیرہ غازیخان بھر میں 1320 مقامات پر نمازعید الاضحی کے اجتماعات ہوں گے۔ 20 سے زائد حساس مقامات ڈیکلیئر۔

امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے 2493افسران و اہلکاران فرائض سرانجام دیں گے۔ ریجن بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،کورونا کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔

آر پی اوعمران احمر نے کہا کہ کورونا وائر س اور لاک ڈاؤن کے متعلق حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر مکمل پابندی ہے

ریجن بھر کی لاء اینڈ آرڈرکی صورت حال کو مانیٹر کرنے کے لیے ریجنل اورضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کردیے گئے ہیں

ریجن بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں۔حساس مقامات کو CCTV اور ڈراون کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ اس موقع پر آر پی اوعمران احمر نے کہا کہ

ریجن بھر میں ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے قانون شکن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔عیدا الاضحی پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے

پولیس فورس اپنے فرائض انتہائی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے شر شار ہو کرسر انجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس،

محافظ سکواڈ، لیڈیز پولیس QRF، پولیس موبائلز کے ذریعے مسلسل گشت کناں ہو ں گے اس کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاران معاون رہیں گے۔

نماز عید الاضحی کے حوالے سے منتظمین مسجد کے داخلی راستے پر چیکنگ و شناخت کے لئے پولیس کے ہمراہ مقامی افراد کو مامور کیا جائے۔

پارکنگ کا نظام 500گز کے فاصلے پر بنایا جائے عید الاضحی کے موقع پر لاک ڈاون کورونا وائرس کے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ گدائی کی کاروائی چالو بٹھی پر ریڈ کر کے 280 لیٹر شراب جبکہ 400 لیٹر لہن برآمد۔معاشرے کو شراب فروشوں سے پاک کرنے کے لئے شراب فروشوں کے کرد گھیرا تنگ

۔ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر معاشرے کے ناسوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری۔ایس ایچ او تھانہ گدائی نے بتایا کہ

عید الا ضحی کی آمد کے موقع پر شراب نوشوں کے لئے تیار کی گئی شراب کو پولیس تھانہ گدائی نے قبضہ میں لے لیا۔

بدنام زمانہ شراب کشید کار غلام اکبر صدقانی کے گھر واقع نزد غازی ملز چالو بٹھی پر ریڈ کر کے شراب 280 لیٹر،لہن 400 لیٹر جبکہ سامان بٹھی کو قبضہ پولیس میں لے لیا

ملزم غلام اکبر کے خلاف زیر دفعہ 3/4/4/79 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

نہر کا پل کراس کرتے ہو ئے پاؤں پھسلنے کے سبب دو سالہ بچہ نہر میں گر کر جاں بحق،

ریسکیو غوطہ خوروں نے بچے کی نعش کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دی

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے نزدیک پل بری شاہ کینال سے عرفان اپنے دوسالہ بچے ریان کو لیکر گزررہا تھا کہ

اچانک ریان پھسل کر نہر میں گر گیا واقعہ کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو دی گئی

جس نے موقع پر پہنچ کر لاش نہر سے تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردی۔


ڈیرہ غازیخان

پیر عادل دربار کے سامنے دو فریقین میں تصادم،دو افراد فائر لگنے سے موقع پر جاں بحق

پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق

ڈیرہ غازیخان کے قریبی علاقہ پیر عادل دربار کے نزدیک دو فریقین میں پرانی رنجش کی بنا پر

جھگڑا ہوگیااس دوران فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد محمد عرفان اور قادر بخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئے

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں سرمائی بادلوں نے جل تھل کردیا۔شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل کھلا اٹھے،

موسلادھار بارش کے باعث پورا شہر پانی میں ڈوب گیا،سڑکیں اور گلیاں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان شہر اور گردو نواح کے علاقوں

میں سرمائی بادلوں اور ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ساون کی دوسری بارش نے شہر اور نواحی علاقوں میں جل تھل کردیا

جبکہ طویل گرمی کے ستائے شہریوں کے مرجھائے ہوئے چہرے خوشی سے کھل کھلا اٹھے باران رحمت برسنے پر لوگوں نے شکرانے کے نوافل ادا کیے اور اللہ کی رحمت پر چھوٹے

اور بڑے سبھی خوش نظر آئے اور شہری موسم کے لطف کو دو بالا کرنے کے لئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور سموسے،

پکوڑوں سے مزے اڑائے جبکہ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بارش اور بادلوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا

جبکہ دوسری جانب شدید بارش نے میٹروکارپوریشن کی بھی قلی کھول دی اور شہر کی اہم شاہراہوں سمیت مختلف بازاروں اور گلی محلوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے سیلاب کاسماں بن گیا

اور موٹرسائیکل اور گاڑیاں تیرتی ہوئی نظر آئیں جس سے شہریوں کا مشکلات کا سامنا پیش آیا۔

شہر کے دور دراز علاقوں میں درجنوں مکانوں کی چھتیں اور کچی دیواریں گر گئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابی سے آپریشن جاری۔تھانہ درخواست جمال خان پولیس کی کاروائی۔

دوران کاروائی ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے خطرناک اسلحہ برآمد کر لیا۔مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان ساجد فرید نے بتایا کہ

ملزمان محمد اسماعیل ولد نذیر احمد سے کلاشنکوف 7MM، محمد حنیف ولد لعل سے کلاشنکوف 7MM، محمد اشتیاق ولد ہزار سے بندوق 12 بور اور

غلام عباس ولد محمد موسی سے بندوق 12 بور برآمد کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ہے اور ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

اخبار فروش یونین کے نو منتخب صدر رانا بابر نسیم اور سیکرٹری جنرل ملک لعل محمد کو ڈیرہ غازیخان کے نیو ز ایجنٹس طارق اسماعیل،ملک محمد جاوید،

شمیم احمد،محمد حسین آزاد،حافظ عبد الستار،ملک محمد سرور نے مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ نومنتخب عہدیداران اخبار فروشوں کی فلاح اور بھلائی کے لئے کام کریں گے

اس موقع پر رانا بابر نسیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے لئے تمام اخبار ات برابر ہیں انشاء اللہ اخباری صنعت حالیہ بحران سے جلد باہر نکلنے میں کامیاب ہوں گے

جنرل سیکرٹری ملک لعل محمد نے مبارکباد دینے والے تمام اخبارات کے نیوز ایجنٹس اور اخبار فروش برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے

اپنی مکمل کاوشوں کو بروئے کار لانے کا اعلان کیا اس موقع پر حافظ غلام حسین،واجد علی جسکانی،الٰہی بخش،ملک غلام حسن،

ملک غلام سرور،ملک محمد عیسیٰ خان،ملک نیک محمد،محمد سجاد،ملک اقبال حسین،وزیر احمد،امانت حسین جعفری،

مولوی عبد الکریم،فیصل جبار،تیمور خالد،جمال بزدار،ہمایوں نسیم،ناصر جواد،اللہ ڈتہ،غلام عباس،نزاکت قریشی،وحید مراد و دیگر اخبار فروشوں نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

"میڈا ڈیرہ،صاف ڈیرہ” کے لوگو کے ساتھ ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوعیدالاضحی سے قبل فعال کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب چوک چورہٹہ ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوئی جس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال،

آر پی او عمران احمر،مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،وزیر اعلی کے بھائی سردار جعفر خان بزدار، بورڈآف ڈائریکٹرز کے اراکین ملک محمداقبال،

ترجمان پنجاب حکومت ملک اللہ بخش کورائی،ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی طاہر فاروق، ڈی پی او اختر فاروق،چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق،کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک،،محکموں کے سربراہان و ملازمین،ٹائیگر فورس کے جوان،

ایمبیسیڈر آف ڈی جی خان کے عہدیدار اور زندگی کے ہر شعبہ سے مرد اور خواتین نے شرکت کی۔ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کلرفل یونیفارم میں ملبوس تھے

کمپنی کی مشینری کو بھی ڈسپلے کیاگیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محبوب حسین نے سرانجام دئیے.

سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیع اللہ فاروق نے مہمانوں اور افسران میں کمپنی کی کیپ تقسیم کیں. فضا میں کبوتر اور غبارے چھوڑ کر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا افتتاح کیا گیا.

مہمانوں نے ورکرز کے ہمراہ شاپر بیگز میں مانکا کینال سے کچرا چن کرشہر کو صاف ستھرا کرنے کا آغاز کیا.

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پنجاب کا واحد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر تھا

جہاں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نہیں تھی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے دو ماہ کے قلیل وقت میں ڈی جی خال سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فعال کرادیا۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ ملکر صفائی کا عید پلان بنالیا ہے

شہر کے اہم چوکوں پر کیمپس لگاکر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کیلئے شاپر بیگز دئیے جائیں گے۔

عید کے ایام میں سیاسی ورکز کے ساتھ ملکر صفائی یقینی بنائی جائے گی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی نمائندگی کرتے ہوئے

وزیر اعلی کے بھائی سردار جعفر خان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان احمد خان بزدار نے وزیر اعلی پنجاب کا قلمدان سنبھالنے کے بعد

ڈیرہ غازی خان کا دورہ کرتے ہوئے ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام اور فعال کرنے کا وعدہ کیا تھا

اور آج انہوں نے اپنا وعدہ وفاکردیا ہے ان شاء اللہ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں عید کے موقع پر صفائی پلان ترتیب دے دیا ہے. اس دفعہ مشترکہ عید آپریشن ہو گا.

میٹروپولیٹین کارپوریشن اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی مل کر کام کریں گی. قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کیلئے ڈیرہ غازیخان شہر کو سیکٹر اور سب سیکٹر میں تقسیم کر دیاگیاہے.

سابقہ تجربات دیکھتے ہوئے عید کے ایام میں تین سو سے چار سو ٹن روزانہ ویسٹ جنریٹ ہوتاہے جس کو ٹھکانے لگانے کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے.

انہوں نے کہاکہ ڈی جی خان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی سافٹ لانچنگ کی گئی ہے. معاہدہ کے تحت کارپوریشن کی افرادی قوت اور مشینری ڈی جی خان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حوالے کر دی گئی ہے.

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی یکم ستمبر سے الگ حیثیت سے تمام امور انجام دے گی. انہوں نے کہاکہ

کمپنی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور سی ای او کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے بڑی محنت کی ہے

کمپنی کے قواعد و ضوابط کو سامنے رکھتے ہوئے احسن طریقے سے معاملات چلانے پر وہ پوری ٹیم کے ساتھ مبارکباد کے مستحق ہیں


ڈیرہ غازیخان

جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر سیاحوں کیلئے تین دن تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس و پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر یہ حفاظتی قدم اٹھایا گیا ہے۔

شہریوں کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی چھٹیوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد فورٹ منرو کا رخ کرتی ہے۔سماجوں فاصلوں کا خیال نہ رکھنے

اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے پابندی کا فیصلہ کیا گیاہے لاک ڈاؤن کے تحت فورٹ منرو 31 جولائی سے تین دن کیلئے بند رہے گا۔

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس و بلوچ لیوی حمزہ سالک نے کہا ہے کہ شہری ان ایام میں فورٹ منرو کا رخ نہ کریں۔

فورٹ منرو کے مختلف مقامات پر قبائلی فورس کی چیک پوسٹیں لگائی جائیں گی اور کسی بھی سیاح کو فورٹ میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

محکمہ تعلیم ڈیرہ غازیخان میں 17، اے کے تحت جونیئر کلرکس کی بھرتی کیلئے درخواستیں 18، اگست 2020تک جمع کرائی جاسکتی ہیں.

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کے مراسلہ کے مطابق ضلع ڈیرہ غازیخان کے مستقل سکونتی ایف اے / ایف ایس سی پاس(سیکنڈڈویژن)کمپیوٹر ٹائپنگ 25الفاظ فی منٹ اور مائیکروسافٹ آفس اور دیگر دفتری مہارت کے

حامل امیدوار جن کے والد/والدہ دوران سروس فوت / میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ریٹائرمنٹ حاصل کر چکے ہوں درخواستیں دینے کے اہل ہیں

اور درخواست کے ساتھ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ، ڈومیسائل، تعلیمی اسناد، فوتیدگی نامہ / میڈیکل ان فٹ سر ٹیفکیٹ کی مصدقہ کاپیاں،

فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ، دو پاسپورٹ سائز تصاویر اور بیان حلفی سمیت دیگر ضروری دستاویزات لف کی جائیں. اہل امیدواروں کا ٹائپنگ / کمپیوٹر ٹیسٹ 25،

اگست کو دس بجے صبح گورنمنٹ کامرس کالج ڈیرہ غازیخان میں ہو گا


.ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں عید کے ایام کے دوران پھل اور سبزیوں کے نرخ اعتدال میں رکھنے کیلئے منڈیوں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے سبزی منڈی کا دورہ کیا۔

پھل اور سبزیوں کا معیار چیک کرنے کے ساتھ نرخوں کا موازنہ کیا

اورسرکاری نرخ پر پھل اور سبزیوں کی دستیابی کا جائزہ لیا


ڈیرہ غازی خان

گرلز گائیڈ حکومتی احکامات کے مطابق کورونا مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور ادا کیا

اور کرتے رہیں گے یہ بات گرلز گائیڈ ایسو سی ایشن کی ٹرینر آسیہ پروین نے گرلز گائیڈ کے کورونا ایس او پیز کے مطابق آگہی سیشن کے دوران بتائی انہوں نے بتایا کہ

عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے اور حکومتی ہدایات کے مطابق ہم ان ہدایات پر عمل کرنے میں کافی کامیاب رہے

اور اس میں گرلز گائیڈ نے بہت اچھا کردار ادا کیا انہوں نے نہ صرف خود کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا بلکہ اپنے محلے

اور عزیز و اقارب کو بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے اور ان کی افادیت بارے آگہی دی انہوں نے بتایا کہ

کورونا کے دنوں میں گرلز گائیڈ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مستحقین میں راشن تقسیم کیے جس میں خواتین کلب کی جانب سے بھی حصہ شامل کیا گیا

آسیہ نے بتایا کہ گرلز گائید کو مناسب پلیٹ فارم فراہم کیا جائے تو وہ کسی ٹائیگر سے کم نہیں وہ شروع دن سے ہی ملکی خدمات میں نہ صرف شمولیت اختیار کرتے رہے ہیں

بلکہ اپنی خدمات کو بہتر انداز میں امپرو بھی کر رہے ہیں اس میں مزید بہتر ی لانے کے لیے انتظامیہ کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ

گرلز گائیڈ کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے انکی مزید رہنمائی کی جا سکے انہوں نے بتایا کہ کورونا ڈیز میں گرلز گائیڈ نے صفائی کو اپنا مشن سمجھتے ہوئے مختلف سرگرمیاں انجام دیں

جس میں گارڈننگ کے ساتھ ساتھ پینٹنگ اور مضمون نویسی،

ہینڈی کرافٹ و دیگر شامل ہیں انہوں نے کہا کہ گرلز گائیڈ و سکاؤٹ تنظیم کو حکومت اپنی سرپرستی میں لیتے ہوئے

اس تربیت گاہ میں بچوں اور بچیوں کے وزٹ، ٹریننگ پروگرام و دیگر مثبت سرگرمیاں بحفاظت کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

تاکہ یہ بچیاں کل ملک و قوم کی بہتر ی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔


ڈیرہ غازیخان

کون کہاں عید منائے گا؟ ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اور چیف لغاری سردار جمال خان لغاری

عیدالاضحی لاہور میں جبکہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری، سابق وفاقی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی سردار اویس احمد خان لغاری اسلام آباد میں عید منائیں گے اسی طرح سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ،

مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی،وفاقی وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اپنے آبائی ضلع ڈیرہ غازیخان میں عید منائیں گے۔

کون کہاں عید منائے گا؟ ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اور چیف لغاری سردار جمال خان لغاری عیدالاضحی

لاہور میں جبکہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری، سابق وفاقی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی سردار اویس احمد خان لغاری اسلام آباد میں عید منائیں گے

اسی طرح سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ،مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی،

وفاقی وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اپنے آبائی ضلع ڈیرہ غازیخان میں عید منائیں گے۔

About The Author