دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ، آر پی او عمران احمر کا مظفرگڑھ کا ایک روزہ دورہ،

مظفرگڑھ، آر پی او ڈیرہ غازیخان کے مظفرگڑھ پہنچنے پرڈی پی او دفتر میں سلامی گارد نے سلامی دی، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، ڈی پی او ندیم عباس نے ایس پی انوسٹی گیشن کے ہمراہ ڈی پی او دفتر میں استقبال کیا،ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، آر پی او نے ڈی پی او دفتر میں کانفرنس روم کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح بھی کیا، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، آر پی او عمران احمر سنگین مقدمات کی ڈی پی او دفتر میں خود فرداً فرداً سماعت کر رہے ہیں،ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، آر پی او پولیس لائنز میں کیفے ٹیریا کا بھی افتتاح کرینگے،ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، آر پی او بہترین کارکردگی دکھانے والے 35 اہلکاروں میں نقد انعام اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کرینگے،ترجمان پولیس


مظفرگڑھ،

آر پی او ڈیرہ کا ایک روزہ دورہ، بہترین کارکردگی پر اہلکاروں میں لاکھوں روپے نقد رقم بطور انعام اور تعریفی اسناد تقسیم, سنگین مقدمات کی پراگریس اور مدعیان کوخود فرداً فرداً سماعت کیا

تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان ریجن عمران احمر نے مظفرگڑھ کا ایک روزہ دورہ کیا، آر پی او کا استقبال ڈی پی او ندیم عباس نے ایس پی انوسٹی گیشن مسعود گوجر کے ہمراہ کیا،

آر پی او کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، سلامی کے بعد آر پی او نے کانفرنس روم ڈی پی او دفتر کی تزئین و آرائش پر افتتاح کیا،

افتتاح کے بعد آر پی نے سنگین مقدمات افسران کی موجودگی میں فرداً فرداً مدعیان کو مقدمہ مثل کے ساتھ سماعت کیا اور ان تمام سنگین مقدمات کے پہلے سے تیار سوال ناموں پر تفتیشی افسر،

ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او سے سوالات کیئے ناقص تفتیش پر اظہار برہمی بھی کیا اور ڈی پی او کو غلط تفتیش کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات بھی دیں، مقدمات کی سماعت کے وقفے میں آر پی او نے افسران کے ہمراہ پولیس لائنز کا وزٹ کیا

جہاں تقریب تقسیم کا انعقاد کیا گیا، آرپی او نے بہترین کارکردگی پر 35 پولیس افسران و ملازمان میں لاکھوں روپے نقد انعام بطور انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او عمران احمر کا کہنا تھا انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے کروڑوں روپے نقد انعام کی مد میں جاری کر کے ایک مثال قائم کی اور ہر اچھے کام کرنے ووالے اہلکار کی ضرور حوصلہ افزائی کی جائیگی،

آر پی او نے پولیس اہلکاروں کو برے کاموں میں ملوث یا انصاف میں کسی بھی اہلکار کو روکاوٹ بنتا دیکھنے پر افسران بالا کو فوری مطلع کرنے کی بھی ہدایات دیں،

آر پی او نے نئے قائم کیئے گئے کیفے ٹیریا کا بھی افتتاح کیا اور پولیس اہلکاروں کیلئے بہترین فلاحی پراجیکٹ قرار دیا،

بعدازاں آر پی او نے ڈی پی او ندیم عباس کے ہمراہ ایم ٹی پارک کا بھی وزٹ کیا جہاں انہوں نے گاڑیوں کیلئے قائم۔کیئے پارکنگ شیڈ،

سروس اسٹیشن اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ میکانزم کا معائنہ کیا، ایم ٹی پارک وزٹ کے بعد ڈی پی او کے ہمراہ واپس ڈی پی او دفتر پہنچے اور ضلع بھر کے افسران کے ہمراہ کرائم میٹنگ بھی کی۔

About The Author