دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کالعدم تنظیم داعش کے مجرم کو ساڑھے تیرہ سال قید کی سزا

عدالت نے کالعدم تنظیم داعش کے رکن زین شاہد کے کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ سنایا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم داعش کے لئے رقم جمع کرنے کے

مجرم کو ساڑھے تیرہ سال قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے کالعدم تنظیم داعش کے رکن زین شاہد کے کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ سنایا۔

مجرم پر ستر ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مجرم داعش کے لئے فنڈز جمع کرتا تھا،،

جو ملک میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہوتا تھا۔

ملزم کو اٹھارہ جون دوہزار بیس کو خفیہ اطلاع پر انو بھائی پارک ناظم آباد سے چندہ جمع کرتے

رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کا ایک ساتھی عاطف موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

About The Author