دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آصف علی زرداری نے پارک لین ریفرنس کا ٹرائل روکنے کے لئے درخواست دائر کر دی

نیب پراسیکیوٹر نے سابق صدر آصف زرداری کی نئی درخواست پر اعتراض اٹھایاپ

سابق صدر آصف علی زرداری نے پارک لین ریفرنس کا ٹرائل روکنے کے لئے احتساب عدالت میں نئی درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پارک لین ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے سابق صدر آصف زرداری کی نئی درخواست پر اعتراض اٹھایا

اور کہا آصف زرداری کی نئی نئی درخواستوں کا مقصد تاخیری حربے اپنانا ہے،

آصف زرداری کو خواب آجاتا ہے کہ صبح نئی درخواست دائر کرنی ہے،

بھاری جرمانے کے ساتھ آصف زرداری کی درخواست مسترد کی جائے۔

دوران سماعت سابق صدر آصف زرداری کے وکلا اور نیب پراسیکیوٹر میں گرما گرمی ہوئی،

جج اعظم خان نے آصف زرداری کے وکلا کو جھاڑ پلا دی اور کہا آپ کیوں شور کر رہے ہیں ؟

یہاں کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، فاروق نائیک صاحب آپ نے آج دلائل مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا،

آپ پہلی درخواست پر دلائل دیں۔

About The Author