نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد کی 14 فیصد سے زائد آبادی کورونا سے متاثر، سروے

این آئی ایچ کے سروے کے مطابق کورونا مریضوں کی یہ تعداد سرکاری اعدادو شمار سے 20 گناہ زیادہ ہے

اسلام آباد:

قومی ادارہ صجت (این آئی ایچ) نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 فیصد سے زائد افراد کورونا وبا سے متاثر ہیں۔

این آئی ایچ کے سروے کے مطابق کورونا مریضوں کی یہ تعداد سرکاری اعدادو شمار سے 20 گناہ زیادہ ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار ہے۔

نیسشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق ااسلام آباد میں کرونا اور سارس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے جبکہ این آئی ایچ سروے کے حساب سے یہ تعداد دو لاکھ 90 ہزار کے قریب بنتی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق جون کے مہینے میں اسلام آباد کے زیادہ آبادی والے علاقوں میں سروے کرایا گیا جس کے دوران 14 فیصد آبادی میں کرونا وائرس پایا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اسپنر کاشف بھٹی کا انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

سروے کے مطابق اسلام آباد کی آبادی تقریباْ 20 لاکھ سے زائد ہے۔ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں لگ بحگ 4328 افراد کا کورونا وئرس کا ٹیسٹ کرایا گیا۔ ان افراد میں سے 628 افراد میں کرونا کی علامات پائی گئیں۔ آبادی کے رینڈم سیمپلنگ کے حساب سے آبادی کے تناسب سے یہ 14 فیصد سے زائد بنتا ہے۔

این آئی ایچ سروے کے مطابق کرونا سے متاثرہ ان افراد کی عمر 31 سے 40 سال کے درمیان ہے۔

سروے کے مطابق اسلام آباد کا علاقہ چھتر کورونا مریضوں کے حساب سے سر فہرست ہے۔ کورونا مریضوں کے حساب سے موریاں دوسرے نمر، ترلائی تیسرے، خورد چوتھے، کُری طامیر پانچویں، کرپا چھٹے اور علی پور ساتویں نمبر پر ہیں۔

این آئی ایچ سروے کے مطابق کرونا کے مریضوں میں بخار، کھانسی، گلے میں سوزش،سر درد اور زکام کی علامات پائی گئیں۔

About The Author