دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا زیارت میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ریزیڈنسی کا دورہ

وزیراعلیٰ نے قائد اعظم ریزیڈنسی میں بانی پاکستان کے زیر استعمال اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا زیارت میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ریزیڈنسی کا دورہ

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے زیارت میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ریزیڈنسی کا دورہ کیا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قائداعظم ریزیڈنسی کے مختلف حصے دیکھے-وزیراعلیٰ نے قائد اعظم ریزیڈنسی میں بانی پاکستان کے زیر استعمال اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا

اورقائداعظم ریزیڈنسی کی شاندار انداز میں تعمیر وبحالی پرخوشی کااظہارکیا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے حکومت پنجاب کی طرف سے قائداعظم ریزیڈنسی کیلئے تعاون کی پیشکش کی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ

قائداعظم ریزیڈنسی پاکستان کا اثاثہ ہے، دل و جان سے حفاظت کریں گے۔قائداعظم سے منسوب ہر یادگار پاکستانیوں کو جان سے پیاری ہے۔قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا احسان ہم تا قیامت نہیں اتار سکتے

اورایسے عظیم رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں -پاکستان کے مسائل کاحل قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات میں مضمر ہے-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے زیارت میں قبائلی عمائدین اورمعززین علاقہ نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا-

قبائلی عمائدین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی بلوچستان آمد ہمارے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ حکومت بلوچستان کے تعاون سے آپ کے مسائل حل کریں گے۔ ترقی کے سفر میں پنجاب بلوچستان کو ساتھ لے کر چلے گا۔ محبتیں بڑھانے کیلئے آپ کے پاس آیا ہوں۔

پنجاب کے لوگ بلوچستان کے بھائیوں سے دلی وابستگی رکھتے ہیں – پنجاب حکومت تفتان میں کمیونٹی سنٹر،تربت میں 75کروڑ روپے کا ہسپتال،

گوادر میں پنجاب ہاؤس اور خاران میں ٹیکنیکل کالج بنا رہی ہے-پنجاب کے دانش سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے بلوچستان کے طلبا کا کوٹہ بڑھائیں گے-

زیارت میں تعلیم کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں گے-زیارت ٹو لورا لائی روڈ کو دورویہ کرنے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اورصوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ سے بات کریں گے

اور پنجاب حکومت بھی اس ضمن میں تعاون کرے گی-انہوں نے کہاکہ بلوچستان میرا گھر اور پنجاب آپ کا گھر ہے-

یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے-وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی میں پنجاب سے زیادہ حصہ بلوچستان کو دیاہے

جو ہماری پارٹی کی تبدیلی کی علامت ہے-زیارت میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو قبائلی عمائدین نے روایتی بلوچی انداز میں خوش آمدید کہا-

بلوچستان کے صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے –

قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار زیارت پہنچے تو بلوچستان کابینہ کے وزراء، چیف سیکرٹری بلوچستان اور اعلی حکام نے ان کا خیر مقدم کیا-

About The Author