دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹی وی شو میں مرضی سے بال کٹوانے والی ماڈل آئینہ دیکھتے ہی چیختی چلاتی بے ہوش ہوکر گر پڑی

ومی طور پر خواتین منفرد اور خوبصورت ہیئر اسٹائلز کے لیے اکثر اپنے بالوں کی ٹریمنگ اور کٹنگ کرواتی نظر آتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر بال کٹنے پر بے ہوش ہوتی خاتون کی ویڈیو بے حد وائرل ہوگئی۔

ترکی میں ٹی وی چینل پر پروگرام کے دوران ہیئر اسٹائلسٹ نے ماڈل کو بتائے بغیر 12 انچ تک بال کاٹ دیئے جسے دیکھنے کے بعد ماڈل صدمے سے بے ہوش ہو گئیں۔

عمومی طور پر خواتین منفرد اور خوبصورت ہیئر اسٹائلز کے لیے اکثر اپنے بالوں کی ٹریمنگ اور کٹنگ کرواتی نظر آتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر بال کٹنے پر بے ہوش ہوتی خاتون کی ویڈیو بے حد وائرل ہوگئی۔

ترکی کے ایک ٹی وی پروگرام میں کچھ ہیئر اسٹائلسٹ اپنی ماڈلز کے بال تراش رہے تھے اور اُن میں سے بلال ایگن نامی ہیر اسٹائلسٹ نے اپنی ماڈل ایلیاڈا کے بال بغیر بتائے کاٹ دیئے۔

ٹی وی ہئیر اسٹائلسٹ نے ماڈل کے 12 انچ تک بال کاٹ دیئے جسے دیکھ کر وہ ہکا بکا رہ گئیں اور شو سے جاتے ہوئے نہ صرف رونے لگیں بلکہ صدمے سے بے ہوش ہو کر گرپڑیں۔

اس طرح ماڈل کے اچانک بے ہوش ہونے پر پروگرام میں موجود تمام افراد حیران رہ گئے جب کہ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔

 یہ ویڈیو  دیکھ کر صارفین نے نہ صرف ماڈل سے ہمدردی کا اظہار کیا بلکہ ہیئر اسٹائلسٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ہیئر اسٹائلسٹ ایسا ہی کرتے ہیں۔

https://twitter.com/samiinovaaaa/status/1180044979097333760?s=21

خیال رہے کہ تُرکش پروگرام میں ماڈلز کے اِن بالوں کو کینسر سے متاثرہ مریضوں کو عطیہ کیا جانا تھا۔

About The Author