توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار لندن میں بھی لگانے کا فیصلہ کیا ہے
لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر اشتہار لگانے کے لئے نیب نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ نے پاکستانی سفارتخانہ سے رابطہ کر لیا ۔
احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے نواز شریف کی طلبی کے بار، بار سمن جاری کئے۔
وارنٹ جاری کئے تاہم پھر بھی نواز شریف پیش نہ ہوئے جس کے بعد نواز شریف کی عدالت طلبی کے لئے باقاعدہ اشتہار جاری کیا گیا
کہا گیا کہ وہ17اگست کو عدالت میں پیش ہوں۔
نواز شریف کی طلبی کا اشتہار مختلف جگہوں پر چسپاں کیا جارہا ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر