رحیم یار خان میں محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی چولستان سے شکار کئے گئے 5 نایاب ہرن برآمد
3 ملزمان گرفتار ملزمان نایاب ہرنوں کا شکار اور خریدوفروخت میں ملوث تھے برآمد ہونے والے
نایاب ہرن وائلڈ لائف پارک منتقل ملزمان کے خلاف کارروائی شروع
وائلڈ لائف آفیسر زیشان جتوئی کے مطابق وائلڈ لائف اہلکاروں نے چولستانی علاقے 111 ون ایل میں کاروائی کرتے ہوئے
ایک ڈیرے میں چھپائے گئے 5 نایاب نسل کے چنگارہ ہرن برآمد کرلیے ہیں
جبکہ اس کاروائی کے دوران نایاب ہرنوں کا شکار کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ملزمان چولستانی علاقے سے شکار کرکے نایاب ہرنوں کی
خریدوفروخت میں ملوث تھے تاہم برآمد کئے گئے 5 نایاب جس میں 2 بچے بھی شامل ہیں
انکو وائلڈ لائف پارک منتقل کر دیا گیا جبکہ گرفتار کئے گئے 3 ملزمان پیر بخش، محمد عبداللہ،
حبیب اللہ، کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کے تحت کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔۔۔۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون