دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ڈیرہ غازی خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور عوام کی مشکلات کا نوٹس لے لیا انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل عمران محمود سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرکے لائن لاسز پورے کئے جائیں۔مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ

عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے زیادہ تعداد میں اضافی ٹرانسفارمرز کا انتظام کیا جائے تاکہ کسی علاقہ میں ٹرانسفارمر خراب ہونے پر کم وقت میں ٹرانسفارمر تبدیل کردئیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں عوام کی مشکلات کا احساس کیا جائے۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈی جی خان میں واپڈا کی طرف سے بجلی لوڈ شیڈنگ اگر ضروری ہو تو پہلے موثرطریقے سے اس کی تشہیر کی جائے تاکہ

عوام متبادل انتظام کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پانی کی کمی سمیت دیگر مسائل سامنے آتے ہیں

اور لوگوں کو بجلی کی فراہمی کے وقت کا بھی پتہ نہیں ہوتا۔غیر یقینی کیفیت سے عوام کا واپڈا پر غصے کاپیمانہ لبریز ہو جاتا ہے جس سے امن و امان کے مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں

مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ واٹر سپلائی پمپنگ سٹیشن،سیوریج ڈسپوزل ورکس اور سٹریٹ لائٹس کیلئے بجلی کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔


ڈیرہ غازیخان :

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہنیہ نجیب کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق سے ان کے آفس میں ملاقات کی انہوں نے ضلع میں کرونا وائرس کی روک تھام اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے

تبادلہ خیال کیا۔ایم پی اے نے ڈیرہ غازی خان شہر میں صفائی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی اور سیوریج کے معاملات بہتر کرکے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عوامی آگاہی،سیلاب اور دیگر کاموں میں ٹائیگر فورس،گرلز گائیڈ اور بوائز سکاؤٹس کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں الگ پارک کے قیام کے حوالے سے بھی کام کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سپیشل سیکرٹری زراعت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین نے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کا دورہ کیا

انہوں نے ڈیرہ غازی خان کی سبزی منڈی کی منتقلی کیلئے مجوزہ جگہوں کا بھی معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ

اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر موجودہ سبزی منڈی کی منتقلی سمیت نئی سبزی منڈی کے قیام کیلئے کام کیا جارہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع غازی خان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیز کردیاگیا ہے

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیرنگرانی اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کے معائنے کرکے اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے

اقدامات کر رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کرکے گراں فروشوں کو سولہ ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا

اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تونسہ ملک کلیم کوریہ نے دو ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات کے اندارج کیلئے استغاثہ متعلقہ تھانوں میں جمع کرادیا


.

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع ڈیرہ غازی خان میں آٹے کے نرخ از سر نو متعین کرکے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا آٹھ سو ساٹھ روپے اور دس کلو آٹے کا تھیلا چار سو تیس روپے میں فروخت ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر ضلع کے تمام سیل پوائنٹس پر آٹا کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے فلورملز پر ریونیو اسٹاف اور مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو واضح ہدایات جاری

کردی گئی ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار کی زیر نگرانی ڈیرہ غازی خان کے گندم خریداری مرکز سے فلو ملز کو کوٹہ کے تحت گندم کی

فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے محکمہ خوراک کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ کوٹہ کے تحت تمام فلور ملز کو گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے


.

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے اور تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ کی سربراہی میں خصوصی سکواڈ نے

گزشتہ روز آپریشن کیا ریڑھیاں اور دیگر تجاوزات میں آنے والا سامان ضبط کر لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا چوکوں، شاہراہوں اور دیگر مقامات پر کھڑی ریڑھیاں ضبط کرلی جائیں گی۔

دکاندار سامان اپنی دکانوں کے اندر محدود رکھیں۔


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد اسد چانڈیہ کی زیر صدارت تحصیل انسداد ڈینگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ

تحصیل ڈیرہ غازی خان میں سرویلنس ٹیموں نے 593 گھروں اور 546 آؤٹ ڈور سروے کیا۔

متعلقہ علاقوں میں پانچ تعلیمی سیشن کا انعقاد کیا گیا

اور عوام میں 32 کے قریب آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے


.

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کے آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ کے اسفالٹ دو روز کے اندر مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دے دی گئی ہے۔

مقررہ سائز اور عالمی معیار کی آسٹروٹرف ڈیرہ غازی خان پہنچادی گئی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں جدید طرز کا ہاکی گراؤنڈ تعمیر کیا جارہا ہے

چھ ہزار مربع میٹر کے ہاکی گراؤنڈ کو ستمبر تک فنکشنل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

سٹی پارک کے آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ کے تعمیراتی کام پر پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

پویلین کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔آسٹروٹرف کے اسفالٹ کی سطح تیار کی جارہی ہے جس کیلئے جدید مشینری کام کررہی ہے۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ذہین لوگوں اور نامور شخصیات کا خطہ ہے اس نے ہاکی کے قومی کھلاڑی پیدا کئے

اور امید ہے کہ اس آسٹروٹرف گراؤنڈ سے ہاکی کے کھلاڑیوں کی صلاحتیوں میں نکھار پیدا ہوگا۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان کے رہائشی اوور سیز پاکستانیوں کی تمام تین درخواستیں ضروری کارروائی کے بعد نمٹادی گئیں۔ ملازمت میں ترقی

اور جائیداد پر قبضہ کی درخواستوں پر متعلقہ محکموں نے ریکارڈ اور سائٹس کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کیں

جس پر اوور سیز پاکستانی کمیٹی ڈیرہ غازی خان نے معاملے نمٹا دئیے۔کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا

جس میں کمیٹی کے اراکین سیکرٹری و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،انچارج سپیشل سیل ڈی پی او آفس رانا آصف،ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید،

ایس این اے محمد ضیاء لغاری،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد جنید جتوئی، ایس پی سی ماجد علی لغاری،اوور سیز پاکستانیوں کے نمائندے سمیت دیگر اراکین شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ پاکستانیوں کی جائیداد اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا۔

ضلع ڈیرہ غازی خان سے متعلق تمام درخواستیں نمٹا دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی موصول شدہ درخواستوں کو ترجیح دی جائے گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی ترقی پالیسی کے مطابق محکمہ صحت کی ملازمہ بلقیس ثریا کی درخواست متعلقہ محکمہ کی رپورٹ پر نمٹادی گئی۔

اسی طرح محمد حسین کی جائیداد پر قبضہ کی دونوں درخواستیں محکمہ ریونیو کی رپورٹ پر نمٹادی گئی ہیں


.

ڈیرہ غازیخان

موجودہ ملکی حالات (کورونا)کے پیش نظر حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے 15 روزہ آن لائن تربیتی پروگرام کے

اختتام کے موقع پر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے صاحب مجازین،امراء اور تنظیم الاخوان پاکستان کے ذمہ داران جن میں صوبائی سطح سے لے کر تحصیل تک کے صدور،جنرل سیکرٹری،فنانس سیکرٹری اور سیکرٹری انفارمیشن شامل تھے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوچا نہ تھا کہ وطن عزیز میں حالات ایسے بھی آ جائیں گے کہ اپنے اپنے گھروں میں رہ کر آن لائن اجتماعات کرنے پڑیں گے۔

لیکن اللہ کریم کا اپنا نظام ہے۔ہر شئے کا مالک ہے جیسے اُسے پسند ہے اس کے حکم کے مطابق سارا نظام چل رہا ہے۔انفرادی طور پر کام کرنا اور اجتماعی طور پر کام کرنے میں فر ق ہے

اجتماعی طور پر کام کرنے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ہم سب اللہ کے دین کے لیے کام کر رہے ہیں اللہ کریم سب کی کاوش قبول فرمائیں۔مخلوق خدا تک کیفیات قلبی کا پہنچنا اور ان کیفیات کے پہنچانے میں اگر اللہ کریم نے ہمیں قبول فرمایا ہے

سبب فرمایا ہے تو یہ اس کی بہت بڑی عطا ہے۔ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنا بھی جائزہ لیتے رہیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔

ر ب کائنات کا احسان کہ اس نے اس کیفی شعبے سے منسلک فرمایا۔ہمارے ذمہ اللہ کی مخلوق تک یہ پیغام پہنچانا ہے نتائج اللہ کریم کے

دست قدرت میں ہیں۔اللہ کریم تمام ذمہ دران کی کاوش قبول فرمائیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک مہر محمد اسحاق سیال نے تونسہ شریف کا دورہ کیا انکے ہمراہ پٹرولنگ پولیس کے افسران وملازمین بھی تھے ڈی ایس پی مہر اسحاق سیال نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے

مرتکب افراد کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مہر محمد اسحاق سیال ڈی ایس پی ٹریفک ضلع ڈیرہ غازیخان نے پولیس خدمت مرکز سنٹر تونسہ کاوزٹ کیا

وہاں پر موجود سٹاف نے انہیں بریفنگ دی بعدازاں انہوں نے سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ شریف سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی

اور شہر میں ٹریفک کے مسائل اور بہتری پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد عوام الناس اور ڈرائیور حضرات میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ روڈزایکسڈنٹ کی روک تھام اور عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کو

ہرصورت میں ممکن بنایا جائے آج کے جدید دور میں موٹر سائیکلوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے اس لئے شاہراؤں پر ٹریفک نظم وضبط کے

بغیر ڈرائیونگ کرنا نہ صرف ٹریفک رش کا سبب بنتا ہے بلکہ روڈ حادثات کا باعث بھی ہے اس لئے ہر فرد کے لئے ٹریفک ایجوکیشن حاصل کرنابہت ضروری ہے تاکہ

کوئی بھی شخص جب گھر سے نکلے تو اسے شاہراؤں کے ضابطے کے بارے میں مکمل علم ہو شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں

اورٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ دورانِ سفر اور دورانِ ڈرائیونگ محفوظ سفرو ڈرائیونگ کر کے اپنی اور اپنی فیملی کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں بغیر لائسنس گاڑی چلانا سنگین جرم ہے۔


ڈیرہ غازیخان

معاشرے کے ناسوروں کے خلاف تھانہ وہوا کی بھرپور کاروائی، اختر فاروق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر پولیس تھانہ وہوا کی قصبہ وجن میں جواء پر ریڈ، تھانہ وہوا پولیس کی زیر نگرانی محمد لطیف ایس ایچ او تھانہ وہوا،طالب حسین سب انسپکٹر،

محمد آصف اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے جواریوں کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے داو پر لگی رقم مبلغ86ہزار روپے،موبائل فون برآمد کرکے07ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاتونسہ شریف پولیس ہمیشہ جرائم پیشہ اشخاص اور معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے

خلاف اپنی جدوجہدکو جاری رکھے گی اس موقع پر سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ امن و امان کا قیام،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور بروقت انصاف کی فراہمی تونسہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈیرہ غازیخان سمیت پنجاب بھر کے ہیلتھ ایڈوائزری باڈی کے منتخب ہونے والے ممبران کو فوری طور پرختم کرتے ہوئے اس کا

نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے نوٹیفیکشن کے مطابق ممبران کو منتخب کرنے کے احکامات یکم جولائی 2020 کو جاری کئے گئے تھے جوکہ ایڈمنسرٹیو گروانڈ کے پیش نظرواپس لیے گئے ہیں قانون اور آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا

اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن کی کاپی روانہ کر دی ہے جبکہ دوسری جانب ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری احکامات کے بعد

ڈیرہ سمیت پورے پنجاب میں پی ٹی آئی کے ورکرز میں تفتیش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس اقدام کی مذمت کی جارہی ہے


.

ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اسپیشل آپریشنز جاری،گڑ یونٹ،قلفی یونٹ،بیوریجز فیکٹریزسمیت07 فوڈپوائنٹس سربمہر،500لیٹر ملاوٹی دودھ تلف،20ہزار ناقص قلفیاں،450 کلوفلور بیگز،

200لیٹرآئل برآمد، صفائی کے ناقص انتظامات پر08فوڈ پوائنٹس کو72ہزار500 روپے کے جرمانے عائد۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی

عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے61فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی

جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر43فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔اس کے علاوہ گڑ،قلفی اینڈ فروزن ڈیزرٹ یونٹس،بیوریجز

فیکٹری سمیت 07فوڈ یونٹس سیل کیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر72,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔دوران چیکنگ500لیٹر ملاوٹی دودھ تلف،20ہزار ناقص قلفیاں،450کلو فلور بیگز،200آئل برآمدکیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئےجوس کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کے استعمال،مس برانڈنگ،مس لیبلنگ کرنے پرڈی جی خان میں شہباز انٹرپرائزز بیوریجز انڈسٹری،کھلا رینسڈآئل کے استعمال،زنگ آلود مشینری پر مظفرگڑھ میں

غلام شبیر بوندی یونٹ،گڑ کی تیاری میں چینی،کھلا رنگ،گلوکوز کے استعمال،لائسنس نہ ہونے پر حاجی شریف گڑ یونٹ،لیہ میں فنگس زدہ مشینری،کھلی نالیاں،غیر معیاری قلفیاں فروخت کرنے پرملٹی فوڈز قلفی اینڈ فروزن ڈیزرٹ یونٹ، حشرات زدہ مٹھائی کی

فروخت،مٹھائی کی تیاری میں غیر معیاری اجزاءکے استعمال،ناقص صفائی پر علی سوئیٹس اینڈ بیکرز،سوئیٹس پیلس یونٹ،کھلے

ملاوٹی مصالحہ جات اور زائدالمیعاد اشیاءکی فروخت پر مظفرگڑھ میں فیضان کریانہ سٹورکو سیل کیا۔مزیدبراں چیکنگ کے دوران گئے ڈی جی خان میں 11، مظفرگڑھ میں 13،لیہ میں 28 اور راجن پور میں 09فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا گیا

جبکہ ڈی جی خان میں02فوڈ پوائنٹس کو12ہزارروپے،لیہ میں06فوڈپوائنٹس کو60ہزار 500 روپےکے جرمانے عائدکیے گئے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔عوام سے گزارش ہے

فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں


.

ڈیرہ غازیخان

کرونا وباءکی وجہ سے میرج ہالز مالکان معاشی طور پر تباہ حالی کا شکار ہو گئے ہیں اور مزید اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے، 4ماہ سے شادی ہال سے وابستہ تمام شعبے شدید معاشی بحران کا شکار ہو چکے ہیں، 90فیصد میرج ہال کرائے پر ہیں،

کرائے اور ملازمین کی تنخواہیں کہاں سے ادا کریں، ایس اوپیز کےساتھ میرج ہالز کو کھولنے کی اجازت کی دی جائے، حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی تو13 جولائی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیںگے اور پاکستان بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان کریں گے۔

یہ بات آل پاکستان میرج ہال ایسوسی ایشن صدر محمود خان کھتران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی میرج ہال ایسوسی ایشن اور اس سے وابستہ پکوان،ڈیکوریشن،بینڈباجے،

لائٹ، ساو¿نڈ، مووی میکرز، ٹینٹ اورکیٹرنگ، ویٹرز، اور پھول فروش تنظیموں کے عہدیداران نے بھی اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر جنرل سیکرٹری سید عاشق حُسین بخاری،نائب صدر ملک آصف،فاروق احمد کھوکھر،میاں رمضان ،

میاں بلال ،مختیاراحمد کھوکھر،کامران انصاری ،حاجی منظور،استاد ننھا،طار ق غوری ،اعجاز گولڈن،شفیق احمد ،محمد صدیق نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

کرونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاون شادی ہال والوں نے برداشت کیا مقروض ہو گئے ہیں جس سے اب ہمارے گھروں میں فاقہ کشی چل رہی ہے گذشتہ 4ماہ سے شادی ہال سے وابستہ تمام شعبے شدید معاشی بحران کا شکار ہو چکے ہیں،

حکومت ہمیں آسان قسطوں پر قرضے دے بجلی کے بلوں میں ریلیف دے ،ویٹرز کو احساس پروگرام میں شامل کرکے انہیں بھی 12 ہزار روپے دے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ

حکومت اپنے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق میرج ہال کھولنے کی اجازت نہ دی گئی تو وہ جولائی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیںگے۔


ڈیرہ غازیخان

سردار غلام عباس گورچانی ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے اپنے بیان میں کہا کہ آج مورخہ 11 جولائی کو ملن ہوٹل ڈیرہ غازیخان میں ساڑھے بارہ بجے

ڈویژنل پریذیڈنٹ ملک رمضان بھلر، ڈویژنل جنرل سیکرٹری آصف دستی، ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن سردار غلام عباس گورچانی،

ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ سردار عرفان اللہ خان کھوسہ، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری اور ڈویژنل عہدیداران مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے


،

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساوتھ پنجاب انعام غنی کی ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازیخان آمد تفصیل کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساوتھ پنجاب انعام غنی کی ڈیرہ غازیخان آمد ریجنل پولیس آفس میں

اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساوتھ پنجاب انعام غنی نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارات کی۔اجلاس میں آر پی او ڈی جی خان عمران احمر او ر ریجن کے تما م ڈی پی او ز موجود تھے ۔آرپی او ڈی خان عمران احمر نے اجلاس میں ریجن بھر کے کرائم کے

علاوہ ویلفئر شہدا پولیس ،ریٹائرڈ پولیس افسران اورشہدا کی فیملیز کے حوالے سے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساوتھ پنجاب انعام غنی کو بریف کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساوتھ پنجاب انعام غنی نے کہا کہ پولیس کا جنوبی پنجاب میں

تاثر بہتر کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔پولیس پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروکارلاکر عوام کو بہتر تحفظ فراہم کررہی ہے

عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں ۔آن لائن شکایات کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تھانہ جات پرقائم فرنٹ ڈیسک پر فوری شکایات کے اندارج کو یقینی بناتے ہوئے ایس ایچ اوز اور محرران کو کسی قسم کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے ۔

عوام اپنی شکایات بلاجحجک فرنٹ ڈیسک پر کراسکیں ۔ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز، فرنٹ ڈیسک اور حوالاتوں میں نصب CCTV ہروقت فعال ہونے چاہیے خرابی کی صورت میں فوری طور پر ٹھیک کروائے جائیں ۔روڈ حادثات کی روک تھام اور عوام کو قیمتی جانی و معاشی نقصان سے بچانے کےلیے

روڈ سیفٹی کے حوالے سے موئثر اقدامات کیے جائیں ۔ ویلفئر برانچ کو مزید فعال کیا جائے جس میں 4 قسم کےمخصوص رجسٹرڈزمرتب کیےجائیں۔

جس میں ریٹائرڈ یا ریٹائرڈ ہونے والے ملازمان کے کوائف درج ہوں شہدا اور ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمان کی رہائش کے لیے ہاسٹل اور بچوں کی مفت تعلیم و تربیت کے انتظامات کیےجائیں۔

شہدا پولیس کی فیملیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہیں ان کے ہردوکھ سکھ کا خاص خیال رکھا جائے ۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساوتھ پنجاب انعام غنی نے ڈیرہ غازیخان پولیس کی کورناوائرس وباء کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے خدمات او ر انتظامات قابل تعریف ہیں ڈیرہ غازیخان پولیس نے کورونا وائرس کے

خلاف ایمرجنسی بنیادوں پر انتظامات کو سنمبھالتے ہوئے قرنطینہ سنٹرز قائم کیے اور بہترین نظم وضبط قائم رکھا ۔


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساوتھ پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں خواتین تھانے قائم کرنے اور پولیس نفری کی کمی دور کرنے کے لئے اور گینگز کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دورہ ڈیرہ غازی خان کے موقع پر

پولیس لائن کے شہداء ہال میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساوتھ پنجاب انعام غنی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں عوام کو انصاف کی فراہمی اور ریلیف کیلئے حکومت پنجاب نے ملتان میں انکا دفتر قائم کیا ہے اور ہفتے میں

3 دن بہاولپور کیمپ آفس میں بیٹھونگا انکے دفاتر کیلئے 170 ملازمین تعینات کردئے گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 11اضلاع میں 28000 پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ خیبر پختون خواہ کے اتنے علاقہ میں 83000نفری تعینات ہے

جنوبی پنجاب میں امن وامان کو بہتر بنانے کے لیے نفری کی کمی دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں خواتین تھانے قائم کئے جائنگے تاکہ

خواتین پر تشدد کا خاتمہ ہو اور فوری انصاف کے لئے مدد ہوسکے انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقہ سمیت جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ گینگزکے خاتمہ کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے پولیس کا جنوبی پنجاب میں تاثر بہتر کرنے کے لیے

ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔پولیس پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروکارلاکر عوام کو بہتر تحفظ فراہم کررہی ہے عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔آن لائن شکایات کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی تھانہ جات پرقائم فرنٹ ڈیسک پر فوری شکایات کے اندارج کو

یقینی بناتے ہوئے ایس ایچ اوز اور محرران کو کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ عوام اپنی شکایات بلاجحجک فرنٹ ڈیسک پر کراسکیں گے ۔

ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز، فرنٹ ڈیسک اور حوالاتوں میں نصب CCTV ہروقت فعال ہونے چاہیے خرابی کی صورت میں فوری طور پر ٹھیک کروائے جائیں ۔روڈ حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس ٹھوس اقدامات کرے ۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساوتھ پنجاب انعام غنی نے قبل ازیں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی اور ڈیرہ غازیخان پولیس کی کورناوائرس وباء میں ایس او پی پر عملدرآمد کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے

خدمات او ر انتظامات قابل تعریف قرار دیا اس موقع پر ریجنل پولیس افسر عمران احمر ڈی پی او اختر فاروق اور دیگر اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھی موجود تھے


ڈیرہ غازیخان

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ چوہدری برداران ہماری امانت کے متعلق آدھی بات کرکے ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم پوری بات کے لیے لب کشائی کریں، آزادی مارچ کے مذاکرات کے حوالے سے جو امانت چوہدری برادران کے پاس ہے

وہ اس سے قوم کو آگاہ کریں۔یہ بات انہوں نے ڈی جی خان کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی جے یو آئی کے ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا کہ

”چوہدری شجاعت کہہ رہے ہیں کہ ہم آزادی مارچ والوں کے درمیان اس لیے آئے تھے کیوں کہ کچھ لوگ آزادی مارچ والوں پر طاقت کا استعمال کرنا چاہتے تھے

جس پرچوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کوایسا کرنے سے روکا“ حافظ حسین احمد نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے سچ کا ایک حصہ بتایا ہے وہ آدھی بات کرنے کے بجائے پورا سچ بتائیں اور

جو امانت ان کے پاس ہے اس کے متعلق پوری قوم کو آگاہ کریں آدھی بات کرکے ہمیں لب کشائی کے لیے مجبور نہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ عمران خان کا ریمورٹ کنٹرول چوہدری برادران نہیں بلکہ کوئی اور ہے،

چوہدری برادران کو جنہوں نے ہمارے پاس بھیجا اور انہوں نے چوہدری برادران سے کہا کہ عمران خان بات کریں تویہ اور بات ہے لیکن اس کی ضرورت نہیں پڑنی چاہئے تھی کیوں کہ نکے کو خود ہی وہ آرڈر کردیتے ہیں انہیں کسی اور کی ضرورت نہیں پڑتی،

انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کو جنہوں نے آزادی مارچ کے وقت بات چیت کے لیے بھیجا تھا اور جو کچھ طے ہوا تھا چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے کہہ دیا تھا کہ جو کچھ طے ہوا ہے وہ ہمارے پاس امانت ہے تواب اس امانت کے حوالے سے قوم کو آگاہ کیا جائے کہ

اب اس کی کیا پوزیشن ہے کیوں کہ ان کی اپنی امانتیں جو حکومت کے ساتھ طے تھیں وہ بھی خطرے میں نظر آرہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس لیے اس امانت کے متعلق بات نہیں کرسکتے کیوں کہ ہمیں منع کیا گیا ہے اگرہمیں مجبور کیا گیا

اور پارٹی نے اجازت دی تو جو اصل بات ہے وہ کہنا ہی پڑے گی لیکن اس کے باوجود جو سیاسی سمجھ بوجھ والے لوگ ہیں یقینا انہیں اصل امانت کے متعلق جو بات ہے سمجھ آچکی ہے اب اس کا کوئی اقرار کرے یا نہ کرے

لیکن آدھی بات کرکے ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم بھی کبھی لب کشائی کرسکیں، جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ

چوہدری برادران کو جن لوگوں نے مذاکرات کے لیے بھیجا تھا وہ عمران خان نہیں بلکہ ”وہ“ تھے کیوں کہ عمران خان نے تو پرویز خٹک اور اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو مذاکرات کے لیے

نامزد کیا تھا یقینا چوہدری برادران کو بھیجنے والے عمران خان نہیں بلکہ ”وہ“ تھے، انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران سے مذاکرات کے بعد ہی اپوزیشن کے جو رہنما پہلے

ہی نیم دلی کے ساتھ ہمارے ساتھ چلنے کی بات کررہے تھے انہوں نے بھی اس بات کو سامنے رکھ کر ہم سے فاصلے رکھے۔

About The Author