دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد: آئسولیشن ہسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح

یہ اسپتال کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے استعمال ہو گا بلکہ دیگر متعدی امراض کے علاج کے لئے بھی کارآمد ہے

وزیر اعظم عمران خان نے آئسولیشن ہسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح کردیاہے ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ(NIH) کی جانب سے کلیدی بنیادوں پر آئسولیشن ہسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سنٹر (IHITC) اسلام آباد میں تعمیر کیا گیاہے۔

جدید سہولیات سے آراستہ250 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال نہ صرف بہترین سازوسامان اور ادویات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے استعمال ہو گا بلکہ دیگر متعدی امراض کے علاج کے لئے بھی کارآمد ہے۔

اس تعمیراتی منصوبے کا کام 40 دن میں مکمل کر لیاگیا۔ آئسولیشن ہسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سنٹر(IHITC) ہسپتال اسلام آباد پانچ وارڈوں پر مشتمل ہے جس میں ایک آئی سی یو، دو جنرل وارڈز، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، تشخیص، ریڈیالوجی اور پیتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ اور آتش خانہ شامل ہے۔

اس میں حرارت، وینٹیلیشن اور ائر کنڈیشنگ (HVAC) اور سیوریج نظام، سی سی ٹی وی، انٹرکام، ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم(HIMS) اور لیبارٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم(LIMS)، آگ اور دھواں کا پتہ لگانے کا نظام، آر او پلانٹ، کچن، ڈاکٹروں کی رہائش اور ایک مسجد اس حیرت انگیز سہولت کا حصہ ہے۔

About The Author