جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارش، سیلاب اور مڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک 21 افراد ہلاک جبکہ 13 لاپتہ ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق جاپان میں سیلاب اور مڈسلائیڈنگ سے زخمی ہونے والے 18 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات سمیت اولڈ ہوم کے بہہ جانے سے کئی معمر افراد کے بھی ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا ریا ہے ، ،
اس کے علاوہ سیلاب، مڈ سلائیڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرہ علاقوں میں پل بہہ گئے
اور سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں ہیلی کاپڑز ، فائیر بریگیڈ کا عملہ اور 40 ہزار سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں۔۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس