نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھونگ مسیت: سرائیکی وسیب کے ضلع رحیم یارخان کا عظیم ثقافتی ورثہ

87 سال قدیم اس خوبصورت مسجد کی تعمیر 1932 میں یہاں کے  مقامی جاگیردار نے شروع کروائی۔ یہ مسجد ایرانی، ہسپانوی اور عثمانی فن تعمیر کا ملاپ دکھائی دیتی ہے۔

سرائیکی وسیب  کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کےقصبہ  بھونگ شریف میں واقع "بھونگ مسیت” تعمیر اور خوبصورتی کا ایک ایسا شاہکار ہے جو ابھی تک پاکستان سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کی آنکھوں سے اوجھل ہے۔

87 سال قدیم اس خوبصورت مسجد کی تعمیر 1932 میں یہاں کے  مقامی جاگیردار رئیس غازی محمد نے شروع کروائی۔ یہ مسجد ایرانی، ہسپانوی اور عثمانی فن تعمیر کا ملاپ دکھائی دیتی ہے۔

بھونگ مسیت(مسجد) میں ایک گنبد، 4 مینار اور نمازیوں کے لیے ایک بڑا ہال موجود ہے ۔

مسجد کی عمارت پر ہزاروں کی تعداد میں ہاتھ سے بنی  من موہنی ٹائلیں نصب ہیں جو اس مسجد کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتی ہیں۔

1982 میں تقریباً 50 سالوں میں مکمل ہونے والی اس مسجد نے تعمیرات کے شعبہ میں 1986 میں آغا خان ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اس مسجد کو ثقافتی ورثہ بھی قرار دیا ہے۔

About The Author